آکسفورڈ ویکسین سے دنیا بھر کو بہت امید تھی !
کورونا انفیکشن دن بدن بڑھتا جا رہا ہے بھارت میں ایک دن میں کووڈ19کے سب سے زیادہ 95735مریض سامنے آنے سے کل مریضوں کی تعداد 44لاکھ سے پار ہو گئی ہم بہت تیزی سے دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں نمبر ون ہونے جا رہے ہیں اسی دوران پوری دنیا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار تھا ہمیں بہت امید تھی کہ کیا آکسفورڈ کورونا ویکسین آنے والی ہے شاید اس سے کورونا انفیکشن رک جائے لیکن ہماری امیدوں کو فی الحال جھٹکا لگا ہے ۔برطانیہ میں ایک شخص کے سنگین طور سے بیمار ہونے کے بعد آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کو وی شیڈ کے تیسرے مرحلے کا نتیجہ دنیا بھر میں روک دیا گیا ہے ۔برطانیہ میں ٹی کے کے مضر اثرات کی جانکاری نہ دینے کے سبب بھارت میں اس ویکسین میں تیسرے مرحلے کا تجربہ کر رہے پونے کے انسٹی ٹیوٹ کو ڈرگ کنٹرورل جنرل آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے اس کے جواب میں سیرم نے کہا کہ وہ بڑی دوا کے قواعدی ہدایت کی تعمیل کریں گے ویکسین بنا رہی فارمہ کمپنی ایسٹرا جنیکا کے مطابق والنٹریر کو ٹی کے کے سائڈ ایفکٹ ہوا تھا اس کی جانچ جاری ہے ۔حالانکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانوں پر تجربے میں نتیجے اچھے ملے تھے ۔تیسرے ...