میدان جنگ لوک سبھا میں بھاجپا نے پلٹی بازی
مانسون سیشن ختم ہونے سے ایک دن پہلے بدھ کے روز لوک سبھا میں للت مودی معاملے پر ایسی بحث ہوئی جو پہلے ہم نے کبھی دیکھی نہ سنی۔پارلیمنٹ کے سیشن کو ختم کرچکی کانگریس کی اتحادی اپوزیشن کے دامن کو چھوڑ دینے کے بعد مجبوری میں بڑھی جارحیت کے ساتھ لوک سبھا میں اتری لیکن کرپشن اور چوری کے جن تیروں سے شکنجہ کسنا چاہا۔ وہ سبھی پلٹ کر اسی کو گھیرتے دکھائی دئے۔ اپنی دلائل پر مبنی بحث سے خود سشما نے نہ صرف کانگریس کے ایک ایک سوال کا جواب دیا بلکہ شاید پہلی بار کانگریس لیڈر شپ کو کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم سے ان کے کارناموں پر انتہائی تلخ سوال بھی پوچھے۔ سشما پوری رو میں بولیں۔ للت مودی کو بچانے کے عوض میں پیسے لینے کے راہل گاندھی کے الزامات کے جواب میں سشما بولیں 15 ہزار لوگوں کے قاتل اینڈرسن اور کواتروچی کو اور عادل شہریار کو بھگانے کے لئے اپنی مام سے جاکر پوچھو انہیں بھگانے کے کتنے پیسے لئے؟ راہل جی کو چھٹیاں گزارنے کا شوخ ہے ۔ اس بار تنہائی میں چھٹیاں گزارنے جائیں اور اپنے خاندان کی تاریخ کو پڑھیں۔ سبھی الزامات کو مسترد ...