اشاعتیں

جنوری 2, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اور اب چھتیس گڑھ میں کانگریس کا پرچم

چھتیس گڑھ کے میونسپل کارپوریشنوں میں ایک بار پھر اپنا پرچم لہراتی نظر آ رہی ہے۔ 15 شہری اداروں کے انتخابات میں شاندار کارکردگی کے بعد کانگریس نے اب میئر اور صدر کے انتخاب میں طاقت دکھائی ہے۔ تاہم دو بلدیات میں کراس ووٹنگ کے بعد پارٹی لیڈران محتاط ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قلعہ بندی بھی کی کہ بڑے میونسپل کارپوریشن میں کوئی غلطی نہ ہو۔ اس کے نتیجے میں کانگریس دوبارہ دو بلدیاتی اداروں میں اپنا میئر بنانے میں کامیاب رہی۔ نامور رسالی اور پلئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے بعد تصویر واضح ہو جائے گی۔ تاہم یہ طے پایا ہے کہ کانگریس چھتیس گڑھ کے میونسپل کارپوریشن میں کلین سویپ کرنے جا رہی ہے۔ ریاست کے تمام 14 میونسپل کارپوریشنوں میں کانگریس کے میئر کے بعد ریکارڈ بھی بنے گا۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے پہلے کانگریس اسے وقار کا سوال سمجھ رہی تھی۔ شہری انتخابات میں ایک طرح سے اپوزیشن بی جے پی کا صفایا ہو گیا ہے۔ بلدیہ میں کراس ووٹنگ کے ذریعے بھی بی جے پی کہیں نہ کہیں قبضہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو گئی۔ لیکن تکنیکی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ...

الیکشن کمیشن ورچوئل ریلی، آن لائن ووٹنگ پر غور کرے

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے درمیان اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ورچوئل ریلیوں اور آن لائن ووٹنگ پر غور کرے۔ ہائی کورٹ بدھ کو کورونا وبا سے نمٹنے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کر رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کمار مشرا اور جسٹس آلوک کمار ورما کی بنچ نے کمیشن سے کہا کہ وہ بڑے انتخابی اجتماعات پر پابندی کے لیے رہنما خطوط جاری کرے۔ عدالت نے اس کے لیے کمیشن کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔ دراصل، کورونا انفیکشن کے پیش نظر مفاد عامہ کی عرضیوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن 300 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ ہسپتال اور ڈاکٹر بھی کم ہیں۔ ہائی کورٹ نے 29 دسمبر کو کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے اتر پردیش میں 15 دنوں کے لیے اپنی تمام ریلیاں، پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ کانگریس پارٹی کا یہ فیصلہ درست ہے۔ اس کے بعد ایس پی نے وجے یاترا اور میٹنگیں بھی ملتوی کر دی ہیں۔ ساتھ ہی، بی جے پی نے 9 جنوری کو ...

ایئر انڈیا میں روز تھا بیس کروڑ کاخسارہ!

مرکزی سرکار نے منگلوار کو دہلی ہائی کورٹ میںایئر انڈیا کی سرمایہ کاری کاروائی منسوخ کرنے سے وابسطہ راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر سبرا منیم سوامی کی عرضی کو غلط دفعات پر مبنی بتاتے ہوئے اس کی سخت نکتہ چینی کی سرکار نے دلیل دی کہ کمپنی روزانہ بیس کروڑ روپے کاخسارہ اٹھا رہی تھی اور آگے اس سے جنتا کے پیسہ کی بربادی کرنے نہیں دی جاسکتی تھی ۔ساتھ ہی ٹاٹا گروپ نے سرمایہ کاری سسٹم میں کرپشن کے الزامات پر کہا کہ اسے ثابت کرنے کے لئے سبرا منیم سوامی کے پاس کچھ نہیں ہے معاملے میں سوامی اور مرکزی سرکار کی طرف سے پیش ہوئے سولی شیٹر جنرل تشار مہتا اور ورٹیلیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی طرف سے سینئر وکیل ہریش شالوے کی دلیل سننے کے بعد چیف جسٹس ڈی این پیٹل اور جسٹس جوتی سنگھ کی بنچ نے چھ جنوری تک کے لئے محفوظ رکھا تھا ۔تازہ خبر ہے کہ عدالت نے سبرا منیم سوامی کی عرضی کر خارج کر دیا ہے اس کے ساتھ ہی مرکزی سرکار کی ٹاٹا گروپ میں سرمایہ کاری کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔بتا دیں سبرا منیم سوا می نے اپنی دائر عرضی میں سرمایہ کاری کے لئے اپنائے گئے طریقہ کو منوانا اور غیر قانونی و کرپٹ قرار دیتے ہوئے اس سرمایہ کاری سودہ کو منس...

سوچی سمجھی سازش تھا لکھیم پور تشدد!

لکھیم پور تشدد میں ایس آئی ٹی جانچ ٹیم نے مرکزی وزیرمملکت داخلہ اجے کمار مشراٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو اہم ملز م مانتے ہوئے چودہ ملزمان کے خلاف پیر کو چارشیٹ داخل کردی ہے ۔تین اکتوبر کو ہوئے تشد د میں چار دکسانوں اور ایک صحافی سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔چار کسانوں کے اور ایک صحافی کے قتل کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آشیش مشرا مونو نے سازش رچتے ہوئے تشدد کو انجام دیا اور اس نے 12لوگوں کو شامل واردات کی تیاری اور تین اکتوبر سے پہلے کر لی تھی ۔چناو¿ مہم افسر ایس پی یادو نے بتایا کہ ایس آئی ٹی میں منتری ٹینی کے سالے وریندر شکلا پر آئی پی سی کی دفعہ 201 کے تحت ثبوت چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے اس کو ملزم بنایا ہے۔ ابھی اس کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔چارشیٹ کے مطابق مرکزی وزیر ٹینی کے 25 منٹ کے لکچر کو ستپورن نگرمیں دیئے گئے بھاشن کے بعد ہی اس معاملے کی شروعات ہوئی تھی ۔مظاہرین کسانوں کو سبق سکھانے کی منشاءسے منتری کے بیٹے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ان پر گاڑی چڑوادی ۔واردات میں شامل گاڑی میں آشیش خود بھی موجود تھا ۔اس کے دوست انکت ویاس کے ساتھ نندن سنگھ بشط میں آش...

وزیر اعظم کی نئی سواری!

دیش میں انتہائی اہم شخصیتوں کی حفا ظت کو لیکر ایجنسیاں ہمیشہ چاک چوبند رہتیں ہیں اور ان کی گاڑی انتہائی محفوظ بنا نے کیلئے نئے قواعد طے کرتیں ہیں اسی سلسلے میں بھار ت کے وزیر اعظم کی سواری کیلئے دمدار اور جدید سہولت سے آراستہ مرسڈیز میں 41اے ایس 650کو چنا گیا ہے یہ کار کئی خوبیوں سے آراستہ ہے ۔بختر بند کار کے شیشے اتنے مضبو ط ہیں کہ ان پر آتشی بم اور اے کے 47کی گولیوں کا بھی اثر نہیں ہوگا ،ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم کے قافلے میں کار کا بدلہ جانا معمولی بات نہیں بلکہ یہ ریگولر تبدیلی ہے ۔ایس پی جی کا یہ قاعدہ ہے کہ وی آئی پی کی حفاظتی قافلے کی کار ہر چھ سال بعد بدلی جاتی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے کی کار آٹھ سال سے استعمال ہورہی تھی ۔ اور اوڈٹ میں اس اعتراض کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کار سے وی آئی پی کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔وزیر اعظم کی قافلے کی نئی کار کی قیمت کو لیکر میڈیا میں قیا س آرائیاں تھیں لیکن این 650کار کی قیمت کم ہے جبکہ میڈیا رپورٹ میں اس کو 12کروڑ کا بتایا جا رہا ہے ۔اس سیکورٹی لوکل کسی بھی دوسری کار کے مقابلے میں سب سے زیا دہ ہے مر سڈیز بینز نے پچھلے س...

این سی بی سے ثمیر وانکھڑے کی چھٹی !

نا رکوٹکس کنٹرو ل بیورو کے ممبئی زون کے چیف ثمیر وانکھڑے اب ریوینو انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے ڈائر کٹر جنرل کو اپنی رپورٹ کریں گے ۔ این سی بی میں ان کام کی میعاد پیر کو ختم ہوگئی ۔بالی ووڈ میگا اسٹا ر شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگس معاملے میں گرفتا ر کر نے کے بعد ثمیر وانکھڑے کو کافی نقطہ چینی کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔آرین خان کیس کے دوران ثمیر وانکھڑے کو ان کے ڈپوٹیشن میں چار مہینے کی توسیع دی گئی تھی جو 31دسمبر کو ختم ہوگئی ثمیر کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی پوسٹنگ سرکا ر کو طے کرنی ہے وانکھڑے کے خلاف کئی پریس کانفرنس کرنے والے این سی پی نیتا نواب ملک نے یہاں تک الزام لگا دیا تھا کہ بی جے پی نیتا و¿ں کی پیر وی کے سبب وانکھڑے کا این سی بی سے تبادلہ نہیں ہوا ہے اس کے علاوہ وہ ثمیر وانکھڑے کی ذات اور مذہب پر بھی سوال اٹھا تے رہے ہیں ۔اس کے بعد ثمیر وانکھڑے نے ہائی کورٹ میں ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا ثمیر وانکھڑے کی دوخواست پر آرین خا ن معاملے کی جانچ این سی بی کے سینئر افسران کو سونپی گئی ۔وانکھڑے کی کام کی میعاد ختم ہوتے ہی معا ملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر نے لگا اور اس...

آندولن ختم نہیں ،ملتوی ہوا ہے!

میگھا لیہ کے گورنر پروفیسر ستیہ پال ملک کا کہنا ہے کہ کسان آندولن میں درج مقدموں کو منسوخ کرنے کے ساتھ سرکا ر کو ایم ایس پی کو قانونی عملی جامہ پہنانے کا کا م ایمانداری سے پور ا کرنا چا ہئے سرکار اگر یہ سوچ رہی ہے کہ آندولن ختم ہوچکا ہے ،تو یہ غلط نظر یہ ہے چوںکہ آندولن ختم نہیں ہوا ہے اگر کسانوں سے زیا دتی ہوئی تو آندولن پھر سے شروع ہو جائے گا۔ گورنر ملک چرخی دادری میں سنیچر کو با با سوامی دیال دھام میں منعقدہ ایک پروگرام آئے تھے اسی دوران انہوں نے میڈیا سے یہ بات کہی انہوں نے ڈاڈم حادثے پر خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ کے ساتھ قصور وار پر کاروائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کے واپسی کو لیکر وزیر اعظم نے جو کہا اس سے آگے بڑھنے کی گنجائش نہیں ہے اب کسانوں کو اپنے حق میں فیصلے کر وانے چاہئے ۔انہوں نے کہا چودھری چرن سنگھ کے ساتھ سیا ست کی ہے اور ہر حالت میں وہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اس کے لئے پھر انہیں چاہے جو کچھ بھی کر نا پڑے یا کوئی بھی عہدہ چھوڑنا پڑے ۔بھیوانی کے ڈاڈم میں ہوئے حادثے پر وہ دکھی ہیں کھدان کرنے والے کوئی قاعدہ قانون نہیں مانتے ۔راجستھان میں تو ...

-22 ڈگری میں نہیں رکتی ہے زندگی!

پورا دیش 3-4 ڈگری ٹھنڈ سے کپکپانے لگا ہے ۔اور لوگ سونچ رہے ہیں کہ یہ دور کب ختم ہوگا ۔اس سے الگ لداخ کے دراس علاقہ میں لوگ مائنس 40-50ڈگری درجہ حرارت سے نمٹنے کی تیاری کرچکے ہیں ۔یہاں درجہ حرارت مائنس 032ڈگری تک نیچے آگیا ہے ۔لیکن اتنی سردی سے زندگی پل بھر کے لئے بھی نہیں رکی دراصل اس کے لئے تیاری بچپن سے کی جاتی ہے ۔چار سال کی عمر میں ہی بچوں کو گھر سے باہر کھیلنے کے لئے بھیجا جاتا ہے سردیوں کے دوران صحن میں اکثر پانچ سے دس فٹ برف ہوتی ہے ۔اور یہ بڑھتے بڑھتے پگھلتی بھی ہے۔دوسرے لوگ اس برف سے کلا کرتیں بنا کر برف میں ہی کھیلتے ہیں ۔اور کھیل میں ہی زندگی کو رفتار دیتے ہیں ۔مقامی باشندے ظہور احمد کا کہنا ہے کہ آئیس ہاکی اسنو اسکرنگ جیسے پلے ہمیں آزاد رکھتے ہیں ۔سردی میںتازہ سبزیاں اوردیگر کھانے کی چیزیں نہیں ملتی تو ہم دالوں و اناج سے ہی کام چلاتے ہیں ۔اس کو اسٹور کرکے رکھی گئی سبزیاں مچھلی اور میٹ وغیرہ برف میں اس قدر جم جاتے ہیں کہ انہیں گرم کرنے کے بجائے کلہاڑی سے کاٹنا پڑتا ہے ۔اکتوبر سے ہی چاول سبزیاں ،دالیں ،سامان جمع کرناشروع کر دیتے ہیں ۔اور گھر کو گرم رکھنے کے لئے کنگڑی کااستعما...

پہلی بار کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں میں کمی آئی ہے !

یونیسکو نے سری نگر کو تعمیراتی شہروں کے نیٹورک کی فہرست میں رکھا ہے ۔اس سال سری نگر میں کئی کامیاب پروگرام ہوئے جس سے دیش اور بیرون ملک کی سرکردہ ہستیاں شامل ہوئیں ۔پچھلے سال کشمیر میں آتنکی وارداتیں بالکل نہیں ہوئی تھیں ۔حالانکہ اس تہماہی میں آتنکی وارداتیں اچانک برھ گئی ہیں زیادہ تر آتنکی حملے اسکول اور اقلیتوں کو نشانہ بنا کرکے جموں کشمیر سے باہر سے آنے والے ریڑھی پٹری والوں کو بنایا گیا ۔اور نہتہ پولیس غیر ملسح پولیس ملازمیں یا ان کے قریبیوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملے ہوئے ۔یہ بڑھتے حملے بتا رہے ہیں کہ ریاست میں حالات ابھی بہتر نہیں ہوئے ہیں ۔آئے دن سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے ہو رہے ہیں ۔پچھلے تین مہینوں میں یہ حملے زیادہ ہوئے ہیں حالانکہ ہماری سیکورٹی فورسز کو بھی گزرے سال اچھی کامیابیاں ملیں ۔پچھلے تین مہینوں میں بیشک یہ حملے زیادہ ہوئے ہوں لیکن دو دن پہلے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کلگام ضلع میں دو مڈبھیڑوں میں چھ دہشت گردوں کو مار گرایا ان میں کشمیر ٹائیگر فورس کے خود ساختہ کمانڈر اور دوپاکستانی آتنکی بھی شامل تھے ۔چونکانے والی بات یہ بھی ہے کہ ان لوگوں کے پاس سے جو ہتھی...

پمی کی عقوت اثاثہ کے پیچھے کیا راز ہے ؟

بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیاسی جنگ کی وجہ بنے کاروباری پیوش جین کے ذریعے اتنا سونا وہ بھی غیر ملکی اور اتنی ہی نقدی ، کیسے ،کتنے دن میں کہا سے کانپور اور کنوج میں کمائی ؟ ایجنسیوں کو ان سوالوں کے جواب تلاشنے میں کافی محنت کرنی پڑے گی اورجواب ملنے پر کچھ ایجنسیوں کے رشتہ بھی شبہہ کے دائرے میں آسکتے ہیں ۔فی الحال ڈی آر آئی جی ایس ٹی انٹیلی جینس اور انکم ٹیکس محکمہ کے افسر جانچ کررہے ہیں ضرورت کے حساب سے ای ڈی بھی آگے چل کر جانچ کر سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق 23کلو گرام غیر ملکی سونابھی اربوں روپئے کے کیس طرح ہی حیران کررہا ہے ۔اتنا پیسہ اکھٹا کرنے میں کتناوقت اور کیا کچھ ترکیبیں جین نے لگائیں یہ جاننے کے لئے حراست میں پوچھ تاچھ شروع ہونے والی ہے ۔اتر پردیش کے اس عطر کاروباری اور سپا کے ودھان پریشد کے ممبر ایم ایل سی پشپ جین عرف پمی کو ٹیکس چوری کے معاملے میں انکم ٹیکس محکمہ نے پیر کو حراست میں لے لیا ۔یہ محض ٹیکس چوری کا معاملہ نہیں بنتا اس کے تار انٹر نیشنل سطح پر اور دیش میں بھی روپوش سرگرمیوں میں لگے لوگوں تک بھی ہو سکتا ہے ۔25کلو گرام سونے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس پر...

اگر شرا ب پینی ہے تو بہار نہ آئیں !

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شراب کے خلاف مہم جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ جو کوئی شراب پیتا ہے اسے بہار آنے کی ضرور ت نہیں ہے ۔شراب بندی کے بھی دو کروڑ سے زیا دہ سیاح آئے ہیں گزر بسر کیلئے شراب بندی سمیت کئی طرح کے ایسے اقدامات سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے وزیر اعلیٰ ساسارام کے فضل گنڈہ میں واقع اسٹیڈیم میں سماج کی بہتری مہم کے تحت لوگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔مجھے جب سے سیوا کا موقع ملا ہے میں نے بہار کیلئے ہر چنو تی پر کام کیا آپ سبھی کے تعاون سے بہار مجموعی ترقی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔لوگ شام ہوتے ہی شرا ب کیلئے باہر نکل آتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عورتوں کی مانگ پر ہی ریاست میں شراب بندی لاگوں کی اور2017-18میں اس خلاف رائے حاصل کرنے کیلئے ہومن چین بنائی جس میں آپ سبھی نے ہما را ساتھا دیا مختلف پروگراموں کے ذریعے جب عورتیں یہ بتاتی ہیں کہ شراب بندی سے ان کی زندگی میںکتنی خوشی آئی ہے تو مجھے یہ انتہائی خوشی ہے مہاتما گاندھی نے بھی تازندگی شراب کی مخا لفت کی شراب پیسہ اور عقل دونوں کو ہڑپ لیتی ہے اور اس عام آدمی حیوان بن جاتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈبلی...

یوگی پھر بنائیں گے یوپی میں سرکار !

اتر پر دیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی چناو¿ کو لیکر ٹائمس ناو¿-نوبھارت نے سروے ایجنسی کے ساتھ مل کر 16سے 30ستمبر کے درمیا نے ایک اوپنین پول کیا اس کے مطابق یوپی چنا و¿ 2022میں بھاجپا کو اکثریت مل جائے گی ۔ اگر یہ اندازے صحیح رہے تو یو گی آدتیہ ناتھ 1985کے بعد ایسے وزیر اعلیٰ ہوں گے جو ددبار ہ اقتدار قابض رہیں گے ۔بی جے پی 403سیٹوں والی اسمبلی میں 230سے 249سیٹیں حاصل کر سکتی ہے ۔وہیں سما جوادی پارٹی کو 137سے 152سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے اگر ایسا ہو تاہے تو سپا کیلئے بہت بڑی چھلانگ ہوگی کیوں کہ 2017کے اسمبلی چناو¿ میں پارٹی محض 47سیٹوں پر سمٹ گئی تھی وہیں اس پول کے اندازے کے مطابق ما یا وتی کی بی ایس پی کو نقصا ن اٹھا نا پڑ سکتا ہے پارٹی کی ووٹ شیئر میں گراو¿ت آسکتی ہے کانگریس کو 4سے 7سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ اور 2017کے چنا و¿ کانگریس کو 7سیٹیں اور بسپا کو 19ملی تھیں ۔پسندیدی وزیر کا چہر ہ کو ن ہے یو گی آدتیہ نا تھ 52فیصد اکھلیش 32فیصد مایا وتی 30اور پرینکا گاندھی 2.2فیصد لوگوں کی پسند ہیں ۔ (انل نریندر)

ویشنو دیوی میں نئے سال پر تکلیف دہ واقعہ!

نئے سال کے پہلے دن ہی یہ انتہائی تکلیف دہ خبر آئی کہ جموں میں ما تا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ ہونے سے 12شردھالوو¿ں کی موت ہو گئی ۔نئے سال کے آمد پر یہاں اچانک بھیڑ ہوگئی اور بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچی انہوں نے اس سانحہ پر مبنی واقعے کیلئے بدانتظامی کو قصو روار ٹھہرا یا اس بھگڈر میں زندہ بچے کچھ لوگوں نے بتایا کہ نئے سال کی وجہ سے اچانک بڑی تعداد میں بھگتوں کے آنے سے حالات بے قابو ہوتے چلے گئے ۔راستے میں سوتے لوگ بھگدڑ میں کچل گئے ۔جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ایک معمولی جھگڑے کی وجہ اس افسوس ناک واقعے کیلئے ذمہ دار ہے ۔ایک لاش کو پہچاننے کیلئے ایک مردہ گھر کے باہر غازی آباد سے آئے ایک تیرتھ یاتری نے اس افسوس ناک حادثہ کی وجہ صر ف بد انتظامی بتایا انہیں بھیڑ بڑھنے کی جانکاری تھی لیکن لوگوں کو بے روک ٹوک آنے کی اجازت دی ایک شخص نے بتایا کہ اگر حکام کا بہتر انتظام ہوتا تو اس سانحہ سے بچا جا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا اس طرح کی صورت حال پہلے بھی ہوئی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی مرا یا زخمی نہیں ہوا ۔حالا ت پر کنٹرول کر لیا گیا۔بھار ی بھیڑ کے سبب بھگدڑ مچی کیوں کہ لوگ آ جا رہے ت...

مہنگائی پر فوراً روک لگاو ¿!

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے کہا ہے کہ مضبوط اور اصلاحا ت اور پرائیویٹ سرمایہ کاری و نیجی کھپت میں تیزی سے منحصر ہے لیکن بد قسمتی سے یہ دونوں سیکٹر اب بھی وباءسے پوری طرح سے سطح سے نیچے ہیں ۔ریزرو بینک نے یہ بات بدھوار جاری دوسری مالی رپورٹ میں کہی گورنر شکتی کانت داس نے بتایا کہ لاگت بڑھنے سے پیدا افراط زر شرح کو لیکر تشویش بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے غذائیت اور توانائی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے سپلائی کے مورچے پر ٹھو س قدم اٹھا نے ضرور ت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے معیشت آہستہ آہستہ رفتا ر پکڑ رہی ہے اور مضبوط بنی ہوئی ہے ،لیکن بڑھتے افراط زر شرح کے دباو¿ کے ساتھ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ اومیکرون ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے ۔گورنر نے کہا کہ گائڈ لائنز کے عمل کے ساتھ وبا ءکے دوران مالی ادارے مظبو ط بن رہے ہےں اور مالی بازاروں میں مضبوطی آرہی ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ سرمایہ اور نقدی کے بہتر پو زیشن کے ساتھ بینکوں کا مظبوط بہی کھاتا مستقبل کے جھٹکوں سے نمٹنے میں مدد کرئے گا ۔گورنر داس نے بینکوں سے بچاو¿ اور آزمائش کا حوالہ دیتے ہوئے در...

بغاوت کے جرم میں کالی چرن گرفتا ر!

بےشک آپ کیوں کسی منتر پروش کے نظریات سے اخلاف کر سکتے ہیں ،لیکن آپ اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کر سکتے وہ بھی کے بابائے قوم اور عدم تشدد کے پجاری مہاتہا گاندھی کے خلاف کوئی شخص بے بنیاد ،زہریلے نظریا ت اور نفرت کو فروغ دے کسی بھی ذی شعور ذمہ دا ر شہر ی کی نظر میں یہ اس کا عمل اور منفی صحیح نہیں ٹھہرا یا جا سکتا اور سر کار اور انتظامیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والے اس شخص پر قانونی کاروائی کرے اسی لحاظ سے چھتیس گڑھ کی پولیس نے کالی چرن مہاراج نامی شخص کو گرفتا ر کرکے یہ پیغا م دینے کی کو شش کی ہے کہ کو ئی بھی شخص قانو ن سے بالا تر نہیں اور یہ سماج میں نفرت اور تشدد بھڑکانے اجا زت نہیں دی جا سکتی ۔چھتیس گڑھ کی راجدھا نی رائے پور میں دھرم سنسد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو نا زیبہ الفاظ کہنے والے اور ناتھو رام گوڈسے کو نمن کر نے والے اس شخص کالی چرن مہاراج کو رائے پور پولیس نے مدھیہ پر دیش کے کھجوراو¿ سے گرفتا ر کیا ۔کالی چرن وہاں کرئے کے مکان سے پکڑا گیا اور پھر پولیس وہاں سے سیدھے لیکر رائے پور لے آئی یہا ں اس کا میڈیکل ٹیسٹ کے بعد اس کو کورٹ میں پیش کیا جہاں عدال...