کرپشن کا سیتو !
بہار میںبھاگلپور میں گنگا ندی پر 1710کروڑ کی لاگت سے بن رہے ابوانی گھاٹ -سلطان گنج سڑک پل کا بڑا حصہ تاش کے پتوں کی طرح ڈھہہ گیا اور یہ گنگا میں سما گیا۔پل کے چار پیلر کے ساتھ اس کے اوپر کا قریب 200میٹر ندی میں گر پڑا ۔ یہ حادثہ اتوار کی شام قریب 6بجے پیش آیا اس وقت تعمیر کا کام بند ہو چکا تھا۔اور مزدور پل سے جا چکے تھے ۔جس وجہ سے کوئی ناگہانی موت نہیں ہوئی ۔ حالاںکہ ایک گارڈ لاپتہ ہے ۔پل کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے او ر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزام لگائے جانے کے بعد بہار سرکار نے دعویٰ کیا کہ پل خود سے نہیں گرا بلکہ ڈیزائن میں خامی کے سبب اسے منظم طریقے سے گرایاگیا۔ وہیں بہار بھاجپا صدر سمراٹ چودھری نے کہا کہ پوری نتیش حکومت کرپشن میں ملوث ہے ۔اور ان کے پا س ریاست کی ڈیولپمنٹ کیلئے وقت نہیں ہے وہ گھومنے میں مصر وف ہیں۔ یہ دوسری بار ہے جب پل کا حصہ گرا ہے ۔اپریل 2022میں بھی پل کے ایک حصے کے 26اسپیم ڈھہہ گئے تھے۔ اس کے بنانے میں کرپشن کے سنگین الزام لگے تھے ۔ یہ کیبل پر جھولتا ہوا پل ہے جس کی لمبائی 3160کلو میٹر ہے ۔ کھگڑیا ضلع کے اوگووائینی گھاٹ میں بنائے جارہے اس پل سے نارتھ بہار...