کتنا محفوظ ہے آراوگیہ سیتو ایپ؟
آروگیہ سیتو کے پرائیویسی میں سیند ھ لگانے کے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سینٹر ل انفورمیشن اینڈ ٹیکنالوجی وزیرروی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ یہ موبائل ایپ پرائیویسی کی سکیورٹی اور ڈاٹا کی حفاظت کے سلسلے میں پوری طرح سے مضبوط اور محفوظ ہے پرساد نے کہا یہ بھارت کی ٹیکنالوجی ایجاد ہے نیشنل انفارمیشن سائنس سینٹر ،نیتی آیوگ اور کچھ پرائیویٹ اداروں کا جو کووڈ19-کے خلاف لڑائی میں دد کیلئے ایک پوری طرح سے ایک ذمہ دار اسٹیج ہے ۔کانگریس نے آروگیہ سیتو کو پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی قرار دینے والا ایپ قرار دیتے ہوئے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اس کے ذریعے سے ہر شخص کی نگرانی کی جائیگی ۔پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے یہ سوال کیا کہ آخر اس ایپ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والا سرور کہاں ہے ؟انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اخباری نمائندوں سے کہا آروگیہ سیتو ایپ کو لیکر پرائیویسی کی خلاف ورزی کے سے جڑے سنجیدہ اشو ہیں ہم سب جانتے ہیں پرائیویسی کا بنیادی حق ہے ۔سپریم کورٹ نے بھی اس بارے میں اپنی رائے دی ہے ۔راہل گاندھی نے بھی اسے لیکر جو اعتراض ظاہر کیا تھا وہ صحیح تھا انہوں نے بتایا کہ ہیکر نے یہ بھی کہا ک...