لوک سبھا چناؤ میں بیٹی کا بیٹی سے مقابلہ تو بھائی کا بھائی سے!
لوک سبھا چناؤ کے پانچویں مرحلے میں 24 اپریل کو 117 سیٹوں پر ووٹ پڑیں گے۔ان میں کئی لڑکے ،لڑکیاں ،بھائی بھائی میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے بات کرتے ہیں لڑکیوں کی۔ پونم مہاجن کوممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے امیدوار بنا کر بھاجپا نے بیٹی کے مقابلے بیٹی اتارنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ پونم مہاجن بھاجپا کے سورگیہ لیڈر پرمود مہاجن کی بیٹی ہے جو سورگیہ اداکار اور کانگریس لیڈر سنیل دت کی بیٹی اور موجودہ ایم پی پریہ دت کے خلاف میدان میں ہے۔ پونم سے پہلے بھاجپا ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ پر پریہ دت کو چنوتی دینے کے لئے کسی چمک دمک والے شخص کی تلاش میں تھی۔ اس کے لئے ہیما مالنی، ونود کھنہ،انوپم کھیر جیسے اداکاروں سے رابطہ قائم کیا تھا لیکن کوئی پریہ دت کے خلاف اترنے کو تیار نہیں ہوا۔ تب پارٹی نے پونم مہاجن کے نام پر اپنی مہر لگادی۔ پریہ اس سیٹ سے دوبار کامیاب ہوچکی ہیں۔ پونم کا مقابلہ پریہ دت کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیروز پالکی والااور سپا کے ابو فرحان سے ہے۔ اس لوک سبھا سیٹ کے تحت 6 اسمبلی سیٹوں میں سے پانچ پر کانگریس این سی پی اتحاد اور ایک پر بھاجپا شیو سینا قابض ہے۔ 2009 ک...