ان چھاپوں کا نشانہ صرف اپوزیشن پر کیا
منگلوار کو چھاپوں کا دن رہا اور یہ بڑی سیاسی جنگ کا اشارہ دے رہے ہیں۔ صبح خبر آئی سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کے گھروں پر چھاپے پڑے ہیں۔ ان دونوں کے خلاف کرپشن سے وابستہ معاملوں میں سی بی آئی کافی عرصے سے جانچ کررہی ہے۔ تھوڑی ہی دیر بعد خبر آئی کے انکم ٹیکس محکمے نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے بے نامی سودوں کا پتہ لگانے کے لئے دہلی اور گوڑ گاؤں میں 20 سے زیادہ جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ ان چھاپوں کے فوراً بعد پی چدمبرم نے الزام لگایا کہ مرکزی سرکار کے خلاف آواز اٹھانے کے سبب یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ میں بولنا اور لکھنا جاری رکھوں گا۔ ان کے بیٹے کارتک نے کہا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ کانگریس نے کہا ان کا یا اپوزیشن کا کوئی بھی لیڈر بدلے اور رقابت کی سیاست کے آگے نہیں جھکے گا۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ یہ بھاجپا سرکار کی ڈی این اے بن گئی ہے۔ ادھرلالو انکم ٹیکس چھاپوں کے بعد ناراض ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بھاجپا کو نئے دوست مبارک ہوں۔ ان کے اس ٹوئٹ سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ بہار میں اتح...