آخر یہ ساجد میر کون ہیں؟
اقوام متحدہ میں بھارت اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے ٹکرائے اور اشو تھا 2008کے ممبئی حملوں کے اہم ملزموں میں شامل لشکر طیبہ کے کٹر پسند ساجد میر کو بلیک لسٹ کرنا در اصل امریکہ اقوام متحدہ میں ساجد میر کو بین الاقوامی دہشت گرد ڈکلیئر کرنے کی تجویز لایا تھا اور بھارت نے بھی اس کی حمایت کی تھی لیکن چین نے اپنے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے اس تجویز پر روک لگوا دی ۔ تجویز کے تحت میر کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی 1267القاعدہ پابندی کمیٹی تحت بین الاقوامی دہشت گر ڈکلیئر کیا جا نا تھا ۔ بھار ت اور امریکہ کی کوشش تھی کہ ساجد میر کے غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی جائے اور ان کے اثاثے ضبط کئے جائیں لیکن ایسا کرنے کیلئے سیکورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی کے سبھی 15ممبران کا متفق ہونا ضروری ہے ۔پچھلے چار مہینوں میں یہ چو تھا موقع ہے جب چین نے ایسا قدم اٹھایا ہے ۔پچھلے مہینے ہی پاکستان کے متنازعہ مذہبی پیشوا مولانا مسعود اظہر کے بھائی عبدالرو¿ف اصغر جرم میں پاکستان کی دہشت گر انسداد عدالت نے ساجد میر کو آتنکی فنڈنگ معاملے میں 15سال جیل کی سزا سنائی تھی وہ ان دنوں پاکستان کے جیل میں بند ہے ۔ میر کو ل...