بلٹ ٹرین تو ٹھیک ہے لیکن ریلوے کا چال چلن ٹھیک کرو
گجرات کے دورہ پر آئے جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے کے ساتھ مل کر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو قریب 1 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے چلنی والی بلٹ ٹرین کا سنگ بنیاد رکھا۔ بلٹ ٹرین کو ہندوستانی آزادی کی 75 ویں سالگرہ 15 اگست 2022 ء تک دوڑانے کا ٹارگیٹ ہے۔ پہلی بلٹ ٹرین احمد آباد سے ممبئی تک چلائی جائے گی جو دو ریاستوں کے درمیان 7 گھنٹے کی دوری محض 3 گھنٹے میں پورا کر سکے گی۔ بلٹ ٹرین واقعی بیحد اہم ترین پروجیکٹ ہے۔ اس کے ذریعے دیش میں ریل سروس جدید دور میں داخل ہوگی۔ جہاں بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے پل بنائے جارہے ہیں وہیں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بلٹ ٹرین تو ٹھیک ہے لیکن پہلے دیش کے موجودہ ریلوے نظام کو تو صحیح کرلو۔ دیش میں 66 ہزار کلو میٹر سے 50 ہزار کلو میٹر پٹریاں انگریزوں کے وقت کی بچھائی ہوئی ہیں۔ ظاہری طور پر دہائیوں بعد ان کا رکھ رکھاؤ ریلوے کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ ریلوے کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود آئے دن ٹرینیں پٹری سے اتر رہی ہیں۔ ایک طرف پی ایم مودی بھارت کی پہلی بلٹ ٹرین کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے دوسری طرف دیش کی راجدھانی کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کا س...