اپوزیشن اتحاد کا راستہ !
آنے والے لوک سبھا چناو¿ میں بھاجپا کے خلاف اپوزیشن اتحاد ممکن ہوگا یانہیں یہ کانگریس کے رویہ پر منحصر کرے گا۔ ممتا بنرجی ،شردپوار اور نتیش کمار چاہتے ہیں کہ یکساں نظریہ والی پارٹیاں لوک سبھا کی 543میں 474سیٹوں پر اکیلا امید وار کھڑا کریں۔ تلنگانا ،آندھراپردیش ،کیرل کو چھوڑ کر اس فارمولے کے مطابق کانگریس کے حصے میں 249سیٹیں آتیں ہیں۔ ایسے میں کانگریس اگر دل بڑا نہیں کرے گی تو اپوزیشن اتحاد ناممکن ہے ۔ دراصل اپوزیشن اتحاد کو لیکر 12جون کو نتیش کی رہنمائی میں پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہے جس میں راہل گاندھی بھی شامل ہوںگے ۔جے ڈی یو ، ٹی ایم سی چاہتی ہے کہ آنے والے لوک سبھا چناو¿ سے پہلے کانگریس لچیلا رویہ دکھاتے ہوئے تلنگانا،دہلی ،آندھراپردیش اور کیرل کو چھوڑکر انہیں سیٹوں پر دعویٰ کرے جہاں پارٹی پچھلے چناو¿میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اس فارمولے کو چھوڑ کر کانگریس کے ہاتھ 244سیٹیں ہی آئیں گی۔ اور پچھلی چناو¿ میں پارٹی کو چار ریاستوں کو چھوڑ کر بھاجپا سے سیدھے مقابلے پر چناو¿ لڑی اور دوسرے مقام پر رہی جبکہ پارٹی کو 52سیٹوںپر ہی کامیابی ملی تھی۔ اپوزیشن اتحاد کے بہانے سے ...