اشاعتیں

اگست 1, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

معصوم بچی ویدیکا کو 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی نہیں بچا سکا !

عجب قسم کی بیماری اسپائنل مشکولر اینٹروکی کی شکار ایک سات سالہ بچی ویدیکا اس دنیا میں نہیں رہی مہاراشٹر کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں پونے کی اس ننھی بچی نے آخری سانس لی ۔خاص بات یہ ہے کہ ویدیکا کو علاج کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی دیا جا چکا تھا ۔اس کے باوجود اس معصوم بچی کو بچایا نا جا سکا ۔اسے خاص طور پر امریکہ سے منگوایا گیا تھا کیوں کہ یہ دیش میں دستیاب نہیں ہے بچی کی بیماری کا پتہ چلنے کے بعد تمام ذرائع سے پیسہ اکھٹا کرنے کی مہم بھی چلائی گئی تھی ۔لوگوں نے کھلے ہاتھ سے پیسہ دئیے لیکن بچی ٹھیک نہیں ہو پائی ۔بچی کے والد شوربھ شندھے نے بتایا کہ پچھلی اتوار سے پہلے شام میں بچی ویدیکا کو اچانک سانس لینے میں دقت پیس آنے لگی سے ہم پہلے قریب کے اسپتال لے گئے وہاں اس کی طبیعت ذرا کچھ سنبھلی تو دینا ناتھ منگیشر اسپتال لے گئے اور اسے وینیٹی لیٹر پر رکھا گیا ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ویدیکا جب چار مہینہ کی تھی تب اس میں ایس ایم اے کی بیماری کاپتہ چلا تھا ۔ (انل نریندر)

چوٹالہ چاہتے ہیں نتیش تیسرے مورچہ کی قیادت کریں !

سیاست میں کچھ بھی بے مطلب نہیں تھا ہر ملاقات کا کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوتا ہے ۔بھلے ہی اسے خیر سگالی یا کوئی اور ملاقات کا نام دے دیا جائے۔ ہریانہ کے پانچ بار وزیراعلیٰ رہے انڈین نیشنل لوک دل کے چیف اوم پرکاش چوٹالہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے درمیان اتوار کوہوئی ملاقات کو بھی اسی سیاسی جوڑ توڑ کی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔سیاست کے ماہر کھلاڑی مانے جانے والے دونوں دوستوں نے بند کمرے میں گھنٹوں بات چیت کی اور لنچ بھی لیا ۔سیاست پر بات چیت بھی ہوئی لگتا ہے شری چوٹالہ کی حکمت عملی ہے کہ تیسرے مورچہ کے امکان کو تعبیر کرنے کے لئے نتیش کمار اس کی قیادت کریں ۔حالانکہ نتیش کمار نے ابھی اپنے پتے نہیں کھولے ہیں نتیش کمار گوروگرام میں چوٹالہ کے گھر ملنے گئے تھے جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر کیسی تیاگی اس ملاقات کی کڑی بنے ۔جے بی ٹی ٹیچر بھرتی معاملے میں دس سال کی سزا پوری کر چوٹالہ جب جیل سے باہر آئے تو تیاگی ان سے ملنے گئے تھے اس وقت چوٹالہ کے بازو میں فرکچر تھا ۔ان کی گاڑی کا زبردست اکسٹیڈنٹ ہوگیا تھا ۔تیاگی اور چوٹالہ نے اس وقت ایک ساتھ لنچ کیا اور دونوں کے درمیان دو گھنٹہ تک بات چی...

اجتماعی بدفعلی کے بعد قتل معاملے نے طول پکڑا!

دہلی چھاو¿نی کے ننگل گاو¿ں میں اجتماعی بدفعلی کے بعد 9 سالہ بچی کو قتل کر اس کی لاش کا انتم سنسکار کئے جانے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے ۔منگل کو بچی کے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے کئی پارٹیوں کے لیڈر پہونچے ان میں بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر ،دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری خاص رہے ۔ان نیتاو¿ں کو مقامی لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے اس معاملے کے سیاسی رنگ دینے کے لئے اعتراض جتایا وزیراعلیٰ اروندر کیجریوال بدھوار کو بچی کے والدین سے ملے وہیں چندر شیکھر ملاقات کے دوران رشتہ داروں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔راجدھانی میں بچیاں محفوظ نہیں ہیں تو دیش کے دیگر حصوں میں کیا حال ہوگا یہ آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے ،۔دہلی میں عورتوں کی حفاظت کے نام پر بسوں میں مارشل تعینات ہیں لیکن گھر کے باہر ہی محفوظ نہیں ہیں ۔یہ کیسی دہلی ہے ؟ انہوں نے کہا بدفعلی معاملے میں یہ نیا چلن ہے اور ثبوت مٹانے کے لئے لاش کا انتم سنسکار کر دیا جائے متاثرہ پریوار کو حساب ملنا چاہیے ۔ادھر انل چودھری نے کہا متاثرہ کنبہ کو انصاف ملے اور اس کے لئے جو بھی ہوگا کیا جائے گا ۔مقامی لوگوں نے گاو¿ں پہونچے لیڈروں س...

یو این سلامتی کونسل کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم ،مودی!

بھارت نے اتوار کو ماہ اگست کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اس دوران سمندی حفاظت قیام امن اور دہشت گرد مخالف جیسے اہم ترین پروگرام کا انعقاد ہوگا وزیر اعظم اسی کے ساتھ اقوام متحدہ سلامتی کونس کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہونگے اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر ٹی ایس تری مورتی نے کونسل میں اپنے عہد کے دوران بھارت کو اس کی ممبر سپ کے لئے فرانس کا شکریہ اداکیا پہلے عہدکے دن ٹی ایس تری مورتی نے مہانہ کے پروگرام پر جوائنٹ پریس کانفرنس کریں سے اس پروگرام کے تحت تری مورتی اقوام متحدہ کو کونسل کے کام پر ایک بریفنگ بھی دیں گے ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا یہ یو این ایس سی میں ہمارا آٹھواں پروگرام ہے 75سال میں یہ پہلی بار ہے جب ہندوستانی سیاسی لیڈر شپ نے پندرہ نفلی اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایک پروگرام کی صدارت کرنے کا فیصلہ لیا ہے اکبر الدین نے کہا کہ نریندر مودی پہلے وزیر اعظم ہونگے جو سیکورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے ہوں گے مودی ویڈیو کونفرنس سے صدارت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری شریملا ...

1980کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں مہیلا ہاکی ٹیم!

ٹوکیو اولیمپک میں جاری مقابلوں میں جب ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے گریٹ بریٹن کو تین ایک سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو بھارت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن اس خوشی نے پیر کو ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم نے تب دوگنا کردیا جب انہوں نے فائنل میں خطاب کی دعویدار مانی جا رہی اسٹریلیا ٹیم کو ایک صفر سے ہرادیا ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہونچ کر دھماکہ کر دیا مردوں کی ٹیم ورلڈ چیمپئن بلجیم سے پانچ دوسے بیشک ہار گئی لیکن انہوں نے بہت اچھے ہاکی کھیل کا مظاہر ہ کیا ایسا لگتا ہے کہ شاید شاڈ مرین کی کوچنگ سے ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم میں نئی جان آگئی یہ وہی کوچ ہیں جنہوں نے گروپ میچ میں نیدر لینڈ کے ہاتھوں ایک پانچ سے ہار کے بعد پوری ٹیم کو جم کر لتھاڑا تھا تب لگنے لگا تھا کہ ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم کا ٹوکیو میں ابھیان اب ختم ہوتا نظر آرہا تھا لیکن ٹیم نے 22بیک کیا اور اگلے میچ میں آئر لینڈ کو ایک صفر سے اور پول کے فیصلہ کن میچ میں ساو¿تھ افریقہ کو چار تین سے ہرا دیا اس کانٹے کے مقابلے میں وندنا کٹاریا نے تین گول کر ہیٹرک جما کر ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی اسٹریلیا کے خلاف ٹیم کبھی بھی دباو¿ م...

نتیش کے ساتھ بھاجپا کے اندر سے بھی اٹھی آواز!

پیگاسس جاسوسی معاملے کو لیکر پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ جاری ہے اپوزیشن کی مانگ ہے کہ اس معاملے کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی اور سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرائی جائے ۔ اپوزیشن اس مطالبے کو لیکر پیر کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی حمایت کی ہے ۔ وہیں سابق گورنر و سینئر بھاجپا لیڈر کپتان سنگھ سولنکی نے بھی پیگاسس جانچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیدا تعطل کو دور کرنے کے لئے حکمراں اور فریقین کو آپس میں بات چیت کا کوئی راستہ نکالنا چاہئے حالانکہ انہوں نے یہ بھی پیگاسس اشو اب سپریم کورٹ میں اس لئے اس معاملے کو بڑی عدالت کے فیصلے پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ ہریانہ اور تری پورہ کے گورنر رہ چکے سولنکی نے کہا کہ جمہوریت آپسی اعتماد پر ٹکی ہوئی ہے اور دوسری اس کی پرائیویسی کی حفاظت ہونی چاہئے ۔ پیگاسس کا اشو غیر ملکی ایجنسیوں نے بھی اٹھایا ہے اس میں دونوں فریقین کے ایم پی اور صحافی سمیت کئی لوگوں کے نام ہیں اس سے ایک طرح سے عدم اعتماد کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس میں سچ کیا ہے اس کی جانچ ہونی چاہئے ان سے اس کا ذریعہ پوچھا جانا چاہئے تاکہ اگر کچھ ہے تو سامنے آئے گا اور اگر وہ جھوٹ ہے تو...

دو میڈل جیتے سندھو نے،اولمپک میں کی تاریخ رقم!

ہندوستان کی بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے اتوار کے روز ٹوکیو اولمپکس میں چین کی کھلاڑی زاو¿ہیکنگ کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا ۔اور اس طرح براو¿نس میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔سندھو اولمپکس میں لگاتار دو میڈل جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں نہ صرف بیڈ منٹن میں بلکہ کسی انفرادی کھیل میں دو میڈل جیتنے والی وہ پہلی خاتو ن ہیں ۔سشیل کمار کے بعد ایسا کارنامہ انجام دینے والی دوسری ایتھلیٹس ہیں ۔سشیل نے 2008 میں بیپنگ اولمپک میں براو¿نس اور 2012 میں لندن اولمپک میں سلور میڈل جیتا تھا ۔سندھو پہلے بار 2016 میں ریو ڈیجنیریو اولمپک میں اتری تھی اور سلور میڈل اپنے نام کیا تھا ۔ٹوکیو اولمپک سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر 1 چینی تائیزو انگ کے خلاف 21-18 ، 21-13 سے ہار کر گولڈ اور سلور کی ریس سے باہر ہو گئیں تھیں لیکن براو¿نس کا مقابلہ جیت کر سندھو نے اولمپک میں بھارت کی جھولی میں تیسرا میڈل ڈلوا دیا ۔خاص بات یہ ہے کہ سندھو نے ہمیشہ چینی کھلاڑیوں کا دبدبہ توڑا ہے ۔ورلڈ چیمپئین شپ 2017-2019 میں چین کے کھلاڑی کو ہرایا تھا ۔ہمیں سندھو پر فخر ہے ۔ (انل نریندر)

بال سپریو نے کیوں لیا سیاست سے سنیاس؟

حال ہیں میں مودی کیبنٹ سے ہٹائے گئے آسم سول پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا ایم پی بابل سپریو نے سیاست اور ایم پی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔فیس بک پوسٹ پر پہلے انہوں نے یہ بھی کہا وہ صرف بی جے پی کو پسند کرتے ہیں اور وہ کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔سابق وزیرمملکت ماحولیات بابل سپریو نے یہ بھی کہا کہ ان کے فیصلے کا تعلق وزارت سے ہٹائے جانے سے نہیں ہے اور انہوں نے اپنے دوسری پوسٹ میں یہ لائنیں غائب تھیں کہ وہ کسی دیگر پارٹی میں نہیں جارہے اس سے اشارے ملتے ہیں کہ سیاست سے ان کا سنیاس صرف کچھ وقت کے لئے ہوگا تب تک وہ اپنے امکانی پلان پر غورکر لیں گے ۔پچھلے دنوں جب انہیں کیبنٹ سے ہٹایا گیا تھا توانہوں نے ٹوئیٹ کرکے کہا تھا کہ وہ اپنے لئے دکھی ہیں کیبنیٹ سے ہٹائے جانے کے بعد سپریو نے فیس بک ایک لمبا پوسٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں امت شاہ اور جے پی نڈا کو سیاست چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں بتا دیا تھا ۔2014 میں بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد دو بار آسم سول سے ایم پی بنے بابل نے لکھا: سوال اٹھے گا کہ میں نے سیاست کیوں چھوڑی وزارت کی جانب سے اس کا کوئی لین دین ہے ؟ وہ ہ...

میڈیا رپورٹنگ پر روک سے پریس کی آزادی پر اثر!

بمبئیہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے خلاف رپورٹنگ کرنے سے میڈیا کو روکنے کا حکم جاری کرنے پر پریس رکی آزادی پر نامناسب اثر پڑے گا ۔حالانکہ جسٹس گوتم پٹیل نے حکم دیا نجی حیثیتکے یوٹیوب چینلوں پر ڈالی گئی تین ویڈیوز ہٹا دئیے جائیں اور انہیں پھر سے اپلوڈ نہ کیا جائے کیوں کہ وہ افسوس ناک ہیں اور اشو کی سچائی جانچ کرنے کی تکنیک بھی کوشش نہیں کی گئی ۔اور نہ ہی اس میں سچائی کو پرکھا گیا ۔عدالت نے کہا پریس کی آزادی شخصی پرائیویسی کے حق کے ساتھ بیلنس رکھنا ہوگا ۔ایپ پر فحشی کنٹنٹ مبینہ طور پر بنانے اور ایروٹک کرنے سے جڑے ایک معاملے میں شلپا شیٹی کے شوہر سے وابسطہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کنڈرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ کی اخلاقیت پر تینوں ویڈیو میں کمنٹس کئے گئے تھے اور ان کے سرپرست کے طور پر رول پر بھی سوال کھڑے کئے گئے تھے ۔عدالت 19 جولائی کو راجکندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا اور ان کے پریوار کے خلاف مبینہ طور پر ہتک عزت آرٹیکل شائع کئے جانے پر اداکارہ کے ذریعے دائر ایک مقدمہ پر سماعت کررہی ہے ۔راج کندرا عمر 45 سال ابھی جوڈیشیل حراست کے تحت جیل میں بند ہیں ۔شلپا نے ایک انت...

سات لاکھ کا انعامی بد معاش کالا جڑھیڈی گرفتار!

دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں خوف کی علامت بنا بہت انتہائی مطلوب بد معاش اورسات لاکھ کا انعامی سندیپ عرف کالا جڑھیڈی کو دہلی پولس کی اینٹی ٹیریر یونیٹ نے جمعہ کو گرفتار کر لیا اس کو مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر سہارنپور سے دبوچا گیا اس کی گرفتاری کی تصدیق اسپیشل سیل کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس یونٹ کے ڈی سی پی منیش چندرا نے کی ہے کالا پر دہلی پولس نے ماکوکا بھی لگایا ہوا ہے وہ سونی پت کے علاقے جڑھیڈی گاو¿ں کا رہنے والا ہے پولس کو شبہہ تھا کہ کالا بیرونی ملک میں بیٹھ کر گینگ چلا رہا ہے لیکن اسکے ہریانہ میں چھپے ہونے کی خبر ملی توپولس تلاش میں لگ گئی جڑھیڈی کا نام پہلوان ساگر دھنکڑ قتل واقعے کے بعد بھی سرخیوں میں آیا تھااس کے بھانجے سونو چہل کی سشیل پہلوان اور اس کے ساتھیوں نے پٹائی کی تھی اس کے بعد کالا نے سشیل کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی اب کالا سہارنپور سے گرفتار ہوگیا ہے پولس اب اس سے پوچھ تاچھ کر یہ پتہ لگانے میں لگی ہے کہ اس کے ساتھی وریندر پرتاپ عرف کالی رانا کا ٹھکانہ کہاں ہے کالی رانا گینگ کے لوگوں کے سندیش جڑھیڈی تک پہونچا تا ہے اور اس کی لوکیشن تھائی لینڈ میں یا کہیں اور ہے...

دانش کو مارنے سے پہلے ان کی پہچان پوچھی گئی تھی !

پلتزر ایوارڈ سے اعجاز یافتہ ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو افغانستان میں 16جولائی کو ہوئی موت پر امریکی میڈیا نے نیا انکشاف کیا ہے جس سے بائیڈن انتظامیہ ہی نشانہ پر آگیا ہے واشنگٹن ایگزامنیٹر ڈاٹ کام کی رپورٹ کی مطابق سرکاریں اور میڈیا کہتا رہا ہے کہ دانش افغان سیکورٹی فورسیز اور طالبان کی جاری جھڑپوں میں کراس فائرنگ میں پھنس کر مارے گئے حالانکہ ان کی موت کے بعد کہ تصویریںا ور ویڈیو سے پتہ لگا ہے کہ ان کا قتل طالبان نے ہی کیا تھا اور لاش کے ساتھ بے رحمانہ رویہ بھی اپنایا گیا تھا نہ صرف ان کے سر پر گہری چوٹیں تھیں بلکہ جسم گولیوں سے چھلنی تھا افغانستان کے مقامیج حکام سے پتہ لگا ہے کہ دانش افغانستان نیشنل آرمی کے ساتھ اسپین بولڈاک علاقے میں جنگ کو کور کرنے گئے تھے یہ پاکستان سرحد سے لگتا ہے اور افغانستان سیکورٹی فورس کو اس محاذ پر جیت کا بھروسہ تھا حالانکہ اس بارڈر کراسنگ تک پہونچنے سے پہلے ہی طالبان نے حملہ کر دیا اور دانش تین دیگر سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ان کی ٹیم سے الگ ہو گئے ایک چھرا دانش کو لگا جس سے وہ زخمی پڑے اور ان چاروں نے علاقے کی ایک مسجد میں جاکر پناہ لی حالانکہ دانش کے...

جج کو ٹکر مار کر ہلاکت انتہائی سنگین معاملہ ہے!

جھارکھنڈ میں عدلیہ کی حفاظت پر سوال کھڑے کرنے والے جو واقع سامنے ہوا ہے اس نے پوری عدلیہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے پوری عدلیہ برادرنہ صرف دکھی ہے بلکہ ناراضگی ہے جھارکھنڈ کے دھنباد میں مورنگ واک پر نکلے ضلع و سیشن جج اتم آنند کو آٹو سے کچل کر ہلاک کر دیا گیا پہلے اسے ہیٹ اینڈ رن کیس (مارکر بھاگنے کا معاملہ)سمجھا جا رہا تھا ۔ لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد کیس پلٹ گیا ملزم آٹو ڈرائیور نے سڑک کے کنارے جج صاحب کو ارادة ٹکر ماری اور ان کو ہلاک کر دیا ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اس پورے واقعے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اگر کسی مجرم کو ضمانت نہ دینے یا کسی مجرم کو سزا سنانے کی وجہ سے جج کو نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ پورے قانون و نظام کے لئے چیلنج ہے ملزم کو گرفتار تو کیا گیا ہے لیکن آٹو کو بیلنس بگڑنے کی دلیل کو صحیح نہیں مانا جا سکتا کیونکہ خالی سڑک پر پیچھے سے اٹو اپنی لائن بدلتے ہوئے سڑک کے ایک دم کنارے آتا ہے اور ایک جج یا شخص کو ٹکر مار گرانے کے بعد رکتا بھی نہیں وہ تو بھلا ہو سی سی ٹی وی فوٹیج کا کہ سچ سامنے آ گیا ورنہ اس معاملے کو محذ ایک حادثہ مان کر رفع دفع کر دیا جا...

طالبان کے سہارے ڈریگن کا نیا پینترہ !

طالبان افغانستان میں اپنی بالا دستی قائم کرنے کے لئے چین کی مدد چاہتا ہے اس کے لئے اس نے چین کو یہ بھروسہ دلایا ہے کہ وہ افغانستان کی زمین کا استعمال دہشت گردوں کو کسی دوسرے دیش نشانہ بنانے کے لئے نہیں کرنے دیگا طالبان لیڈرملا براور اخوب نے ایک وفد کے ساتھ چین کے وزیر خارجہ سے 27جولائی کو ملاقات کی ہے اس نمائندہ وفد نے میٹنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ نے کہا چین افغانستان کے معاملے میں دخل نہیں دے گا لیکن وہاںامن قائم کرنے میں مدد دے گا اس کے بعد وانگ نے چین کی طرف سے چال چلی اور کہا امید ہے کہ طالبان مشرقی ترکستان اسلامک مومنٹ پر کاروائی کرے گا طالبان اسے کچل دے گا وہ چین مخالف اس آتنکی تنظیم سے رشتہ توڑ لے گا یہ تنظیم چین کی قومی سلامتی کے لئے سیدھا خطرہ ہے ادھر طالبان کے نو نفلی نمائندہ وفد کی قیادت اس کے چیف مزاکرات کا ر عبد الغنی ورادر نے کی تھی انہوں نے چین کا بھروسہ حاصل کرنے کی کوشش میں کہا طالبان نے چین کو یہ بھی یقین دلایا کہ وہ افغانستان کی سر زمین کا استعمال غیر ملکی سلامتی کے خلاف نہیں ہونے دیگا وہ ایک دن پہلے ہی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی چین کے دورے کے دو...

پیگاسس گروپ پر چھاپے ماری !

اسرائیلی حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کو بنانے والے این ایس او گروپ کے دفاتر میں چھاپے ماری کی ہے یہ کاروائی میڈیا میں آئی خبروں کے بعد کی گئی ہے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کر رہے ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈروں اور دیگر اہم شخصیتوں کی جاسوسی کرنے میں کیا گیا ہے چھاپے کی یہ کاروائی کی گئی این ایس او گروپ کے ایک ترجمان نے اسرائیل کی ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈیفنس وزارت کے حکام نے ان کے دفاتر کا دورہ کیا کمپنی اسرائیلی سرکار کے ساتھ پوری ایمانداری کے ساتھ کام کر رہی ہے ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ معائنہ ہمارے ان دعوو¿ں کو پختہ کرے گا جن میڈیا تنقیدوں کے بارے میں کمپنی لگاتار بتاتی رہی ہے کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے پیگاسس کے استعمال سرکاری خفیہ یا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ہی کر سکتی ہیں اس کے علاوہ کمپنی کا کہنا ہے پیگاسس کا استعمال کن لوگوں پر کیا جا رہا ہے وہ اس کے بارے میں واقفیت نہیں رکھتی ہے لیکن اگر ہمیں اس کے غلط استعمال کی شکایت ملتی ہے تو ہم ان لوگوں کی فہرست دستیاب کرا سکتے ہیں جن پر اسپائی ویئر کا استعمال کیا گیا ہے اس کا بیجا استعمال ثابت ہونے کے ب...

مجبوری میں بھیک مانگتے ہیں، سماجی و اقتصادی اشو!

سپریم کورٹ نے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر روک لگانے کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی رائے قائم کرکے وہ بھیکاریوں اور بے گھروں کو ہٹانے کا حکم نہیں دیں گے بڑی عدالت نے کہا کہ یہ تعلیم و روزگار کے مواقعوں کی کمی سے پیدا سماجی اقتصادی مسئلہ ہے لوگ بھیک اس لئے مانگتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے عدالتوں نے کورونا سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے مرکز و دہلی سرکار کو بھیکاریوں کو بسانے اور ویکسی نیشن کے اقدامات پر تجاویز دینے کا کہا ہے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ کے سامنے وکیل کش کالرا نے ایک مفاد عامہ کی عرضی میں کوویڈ انفیکشن وائرس روکنے کے لئے بھیکاریوں کا ویکسی نیشن یقینی کرنے کو کہا عرضی کے پہلے حصے میں مانگ کی گئی تھی کی کورونا سے بچانے کے لئے سبھی ریاستوں میں بھیکاریوں -بے گھروں کو ٹریفک جنکشنوں ، بازاروں میں بھیک مانگنے سے روکا جائے اس پر بنچ نے کہا کہ ہم ایسا حکم نہیں دے سکتے بھیک مانگنا غریبی کا نتیجہ ہے ایسا رخ اپنا نہیں سکتے ہم بھیکاریوں کو نہیں دیکھنا چاہتے کوئی بھی شخص بھیک نہیں مانگنا چاہتا از خود حالانکہ بنچ نے ان کی بعض آبادکاری سے وابستہ دوسر...