مودی کی ساکھ، مایاوتی کی سوشل انجینئرنگ داؤں پر ہوگی
اترپردیش کے مہا سنگرام میں چھٹے مرحلہ کی جنگ بیحددلچسپ ہونے جارہی ہے۔ اس مرحلہ میں 7 اضلاع کی 39 سیٹوں پر 4 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن سیٹوں پر ووٹ پڑنے ہیں ان میں ہے مہاراج گنج، خوشی نگر، گورکھپور، دیوریہ، اعظم گڑھ، مؤ اور بلیا شامل ہیں۔ 2012ء کے اسمبلی انتخاب میں سپا کو پوروانچل کے 6 اضلاع میں شاندار کامیابی ملی تھی۔ اعظم گڑھ، جون پور پر قبضہ جمایا تھا۔ ان سیٹوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ہی کمزور اضلاع میں اپنی تعداد بڑھانے کیلئے سماجوادی پارٹی۔ کانگریس اتحاد نے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔ پردیش میں اب تک 313 سیٹوں پر چناؤ مکمل ہوچکا ہے۔ پوروانچل کی 89 سیٹوں پر 2 مرحلوں میں چناؤ ہونا ہے۔ چھٹے اور ساتویں مرحلہ میں 14 اضلاع کی جن 89 سیٹوں پر چناؤ ہونے ہیں وہاں بسپا چیف مایاوتی کے تجربات کی بھی اگنی پریکشا ہوگی۔ بہن جی نے اس آنچل میں کئی تجربے کئے ہیں۔ بسپا نے اسمبلی چناؤ کے لئے سب سے پہلے امیدواروں کا اعلان کیا تھا لیکن سپا۔ کانگریس اتحاد کے بعد مایاوتی نے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے پوروانچل کی قریب ایک درجن سیٹوں پر اثر رکھنے والے مافیہ مختار انصاری کی پارٹی قومی ایکتا دل کو بسپا ...