مسلم مذہبی پیشواؤں کی دہشت گردی کیخلاف پہل کا خیر مقدم ہے
دیش کے مسلم مذہبی پیشواؤں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس بھارت میں اپنے پاؤں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے تب یہ قابل غور ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کے دوران ان مسلم مذہبی پیشواؤں نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نوجوانوں کو آئی ایس کے تئیں راغب ہونے سے رکیں گے۔ یہ پہلی بار ہے جب راجناتھ سنگھ آئی ایس اشو پر مسلم مذہبی پیشواؤں سے ملے ہیں۔این ایس اے نے ان پیشواؤں کو بتایا کہ آئی ایس کس طرح سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ قریب ایک گھنٹے تک چلی اس ملاقات میں مسلم مذہبی پیشواؤں نے حکومت کو پوری طرح سے تعاون دینے کا بھروسہ دیتے ہوئے آئی ایس کی مذمت کی ہے۔میٹنگ میں مرکزی وزیرنے کہا کہ بھارت میں بڑی تعداد میں نوجوان اس دہشت گرد تنظیم آئی ایس اور دوسری طرح کی دہشت گردی کے خلاف سامنے آئے ہیں۔ ان علماؤں کی میٹنگ میں درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ عبدالواحدحسین چشتی ،پیس فاؤنڈیشن آف انڈیا کے مفتی اعجاز ارشد قاسمی، رفیق واثق، ایم ایم انصاری، ایم جے خان اور جمعیت علماء ہند ...