شرد پوار نے ثابت کر دکھایا کہ وہ ہاری بازی جیتنا جانتے ہیں
کسی ایک چناﺅ سے کسی بھی سیاسی پارٹی کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔آپ مراٹھا گرو شرد پوار کی پارٹی این سی پی کو ہی لے لیں ،اس نے حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ میں اپنی کارکردگی سے یہ بات ثابت کر دی ہے ۔چناﺅ سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ این سی پی کے لئے اس مرتبہ حالات اچھے نہیں ہیں ،اور حالات یہ تھے کہ اتحادی کانگریس پارٹی کی بڑی لیڈر شپ نے مہاراشٹر کے چناﺅ میں بہت زیادہ جوش اور دلچسپی نہیں دکھائی خود اپنے ہی پارٹی کے نیتاﺅں پر مرکزی ایجنسیوں کے چھاپے اور خاندان کی اندورنی لڑائی بھی شرد پوار کے لئے درد سر بن گئی ۔حالانکہ ان سبھی حالات کے درمیان شرد پوار اکیلے ہی ڈٹے رہے ۔مراٹھا ٹائیگر کے نام سے مشہور 79سالہ شرد پوار نے اکیلے ہی کمپین کی اور نریندر مودی ،امت شاہ،و دیوندر فڑنویس پر براہ راست تنقیدیں کیں ۔ستارہ لوک سبھا سیٹ پر بھی این سی پی نے بڑھ بنائی ہے ۔اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار ادین راجے بھوسلے کے مقابلے پر این سی پی نے سری نواس پارٹیل نے کامیابی حاصل کی اس چناﺅ میں شرد پوار نے بارش میں بھی ایک ریلی کی پی ایم مودی اس چیز پر ان کے خود نہ اترنے تک کو بزدلی تک کہہ ڈالا تھا لیکن نتیجے ...