اشاعتیں

ستمبر 26, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

افغان خاتون کےجاری ہوئےچھ ڈیتھ وارنٹ !

پچھلے چار سال سے دہلی کے بھوگل میں رہ رہی افغانستانی پناہ گزیں خاتون ایک جم ٹرینر ہے وہ اپنی 13-14سال کی بیٹیوں کو تعلیم دینے اور گزر بشر کے لئے وہ نوکری کرتی ہے لیکن یہ بات جب افغانستان میں طالبان آتنکی اور اس کے سابق شوہر کو پتہ چلی تو اس نے ایک ہفتے میں عورت کے نام سے چھ ڈیتھ وارنٹ جا ری کرو ا دیئے اس میں اس کے رشتہ دار نے کہا کہ دونوں بیٹیوں کو لیکر وہ افغانستان واپس نہیں آئے ورنہ طالبان اسے سزائے موت دے گا اس کے بعد سے یہ افغان خاتون بہت ڈری ہوئی ہے بھارت سرکار اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن سے مدد کی درخواست کر رہی ہے طالبان کے پچھلے عہد کے دوران جب وہ چودہ سال کی تھی تبھی اس کی شاد ی کر دی گئی تھی اس دوران افغانستان میں شادی سے پہلے لڑکیوں سے پوچھا تک نہیں جا تا تھا ان کا شوہر ان پر بڑا مظالم ڈھاتا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ شوہر خود بھی طالبانی آتنکی ہے تو اس سے طلا ق لینے کی بات کہی تو اس پر شوہر نے گردن و ہاتھ پر چاقو سے کئی وار کئے جس کے گہرے نشان اس کے جسم پر آج بھی ہیں ۔ شوہر نے اپنی ہی دو بڑی بیٹوں کو طالبان آتنکی وادیوں کو بیچ دیا ۔ چار سال پہلے کسی طرح وہ اپنی جان بچا کر اپ...

پیرا ولمپک میں بھارت کی شاندار پر فارمینس!

ٹوکیو اولمپک میں جاری پیرا اولمپک میں بھارت نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ اولمپک ایونٹ میں بھارت نے اب تک کل سات میڈل حاصل کئے ہیں جو پیرا اولمپک میں ہماری شاندار پر فارمینس ہے اس سے پہلے 1984اور 2016میں سب سے زیادہ چار میڈل جیتے تھے 53سال میں بھارت نے کل 19میڈل جیت چکے ہیں اس میں چھ گولڈ ہیں خاص بات یہ ہے کہ ٹوکیو پیرا اولمپک کے اختتام میں ابھی کچھ دن بچے ہوئے ہیں اس لئے میڈل بڑھنے کی امید ہے ٹوکیو میں اونی نے گولڈ جیتنے کے لئے ورلڈ ریکارڈ کی برابری کی ہے دوسری طرف سمت انتل نے بھالا تھرو میں دو بار نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ۔پھر اگلے تھرو میں 68.55میٹر کے ساتھ پھینک کر گولڈ میڈل جیتا 19سالہ اونی جہاں پیرا اولمپک میں ایسا کمال دکھانے والی پہلی ہندوستانی ایتھلیٹ ہیں وہیں سمت نے 68.55میٹر بھالا پھینک کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے بارہ سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں ریڈھ کی ہڈی کی چوٹ نے ان کے لئے چیلنج کھڑ اکر دیا تھا لیکن اس لڑکی اونی نے ہار نہیں مانی اور آج اس کارنامے کے ساتھ کروڑوں نوجوانوں کے لئے تلقین کا ذریعہ بن گئی ہیں ۔ دسکس تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے یوگیش بکونیا یا پھر اونچی چھلانگ می...

وزیراعظم کی تصویر و نعرہ ہٹانے کی ہدایت!

سپریم کورٹ نے بڑی عدالت کے سرکاری ای میل میں سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرہ کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر لگی ہونے پر تنازعہ ختم کرنے کے لئے نیشنل انفارمیشن سائن سینٹر کو انہیں ہٹانے اور بڑی عدالت کی تصویر لگانے کو کہا ہے ۔بڑی عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ نعرہ اور تصویر انجانے میں این آئی ایس کے ذریعے ڈال دی گئی تھی ۔بڑی عدالت کو ای میل سروس فراہم کرتا ہے ۔کچھ لوگوں نے انجانے میںہوئی غلطی پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے ۔سرکاری ای میل میں نیچے کی طرف ایک تصویر ہے جس میں عدلیہ کے کام کاج سے کوئی تعلق نہیں ہے سپریم کورٹ سے آنے والے ای میل اس امیج کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جسے این آئی ایس نے انہیں بڑی عدالت کی تصویر سے تعبیر کر دیا ہے ۔وزیراعظم کی تصویر کی جگہ عدالت کی تصویر لگی تھی ۔ذرائع کے مطابق معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے نیشنل انفارمیشن سائنس سینٹر کو اس بات کی سخت ہدایت دی کہ وہ اس اسٹیج پر کسی بھی سارکار ی تفصیلات کو شیئر نہ کریں اس بارے میں این آئی ایس سے پوچھا گیا تو اس نے کہا جمعہ کو اس سلسلے میں اطلاع ملنے و اسٹیج سے ایسی تفصیلات کو ہٹانے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ (انل نریندر)

بم سے اڑایا جنا کا مجسمہ!

پاکستان کی کچلنے والی پالیسیون کے سبب بلوچستان میں ناراضگی کا لاوااب دھماکوشکل اختیار کرنے لگا ہے ۔بلوچستان صوبہ کے گوادر میں پاکستان کے بانی محمد علی جنا کے مسجمے کو اتوار کی صبح ایک بم سے اڑا دیا گیا ۔یہ اسی سال مرین ڈرائیو پر لگایا گیا تھا ۔انگریز ی اخبار ڈان کے مطابق دھماکہ خیز شئی مجسمہ کے نیچے لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ مجسمہ پوری طرح تباہ ہو گیا ۔بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق بلوچ رپبلکن آرمی کے ترجمان بابر بلوچ نے ٹوئیٹ کرکے اس دھماکہ کی ذمہ داری لی ہے ۔گوادر کے ڈپٹی میجر عبدالکریم خاں کے حوالے سے بی بی سی اردو نے بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ جاری ہے ۔جن لوگوں نے مجسمہ کے نیچے بارود لگایا تھا وہ سیاح کی شکل میں آئے تھے ۔ابھی کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے لیکن معاملے کی تفتیش پوری کر لی جائے گی ۔بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ اور موجود ہ سینیٹر سرفراز بختی نے ٹوئیٹ کیا کہ قاعد اعظم کے مجسمہ کو تباہ کیا جانا پاکستان کے اصولوں پر حملہ ہے ۔میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ واردات کو انجام دینے والے کو سخت سزا دی جائے ۔قومی زیارت میں جنا کے مقام پر حملہ کرنے والوں کو دی گئی تھ...

یوپی میں کیبنیٹ توسیع کے سیاسی معنی!

اترپردیش کی یوگی سرکار کے ساڑے چار برسوں سے زیادہ وقت گزر چکا ہے ۔ایسے میں جب کچھ مہینے باقی رہ گئے تو کیبنیٹ توسیع کے کیا سیاسی معنی ہیں ؟ اتر پردیش میں یوگی کیبنیٹ کی دوسری توسیع میں بھاجپا نے اپنے سیاسی تجزیہ درست کرنے کی شاندار کوشش کی ہے ۔اتر پردیش اسمبلی چناو¿ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے میں مشکل سے چار مہینے کا وقت بچا ہے ۔اس توسیع میں وزیراعلیٰ نے اپنی کیبنیٹ میں ایک کابینہ وزیرا اور چھ وزیرمملکت سمیت سات نئے چہرے شامل کئے ہیں ۔ان چہروں میں ایک براہمن او بی سی اور دو انتہائی پسماندہ طبقہ اور شیڈول ٹرائپ سے ہیں ۔اس توسیع کے بعد اب یوگی کیبنیٹ میں چوبسی کابینہ وزیر 9 آزاد ذمہ داری کے وزیر مملکت اور 27 وزیر مملکت ہو گئے ہیں ۔ان سبھی وزراءمیں تقریباً ہر طبقہ کی سماجی شراکت داری ہے ۔اب کیبنیٹ میں وزیراعلیٰ سمیت چوبیس کیبنیٹ اور 9 آزاد اور 27 وزیر مملکت شامل ہیں ۔دو اقلیتی فرقہ کے بھی نمائندے ہیں ۔اس توسیع میں 9 اور نوجوان چہروں کو ترجیح دی گئی ہے ۔پسماندہ اور دلتوں کی ساجھیداری بڑھا کر ووٹوں کی اچھی داو¿ پیج کی کوشش کی گئی ہے ۔یہ پہلی بار ہے جب کسی ایس پی کو کیبنیٹ میں حصہ داری ملی ہے ...

فوج ہٹی تو کشمیر میں آئے گا طالبان راج!

برطانوی پارلیمنٹیرین باب بلیک مین نے خبر دار کیا ہے کہ کشمیر سے اگر ہندوستانی فوج ہٹی تو اسلامی کٹر پسند طاقتیں وادی کشمیر کا حال بھی افغانستان جیسا کر دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر فوج ہٹی تو ان اسلامک شدت پسندو ں کو کوئی روکنے والا نہیں رہے گا ریاست میں طالبان راج جیسے حا لات بن جائےں گے کشمیر معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کہا کہ ہندوستانی فوج کا کشمیر میں جمہوریت قائم رکھنے میں اہم رول ہے ۔ اصل میں آل پارلیمانی گرو پ برائے کشمیر کی طرف سے ایم پی گیبی ابراہم و پاکستانی نژاد ایم پی یاسمین قریشی نے برطانوی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان ہاوس آف کامنس میں کشمیر میں انسانی حقوق کے حالات پر تجویز رکھی تھی بحث کے دوران 20سے زیادہ ایم پی نے اپنی رائے رکھی تھی اس مسئلے پر تجویز کی مخالفت کو لیکر لیبر پارٹی ایم پی بیری گارڈنیئر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو پناہ دیتا ہے۔ بر سوں تک پاکستان نے طالبانیوں کو پناہ دی ۔ آئی ایس آئی نے دہشت گرد تنظیموں کی ہر طرح سے مدد دی نتیجہ امریکہ اور برطانیہ کو افغانستان کے ہٹنا پڑ ا۔ (انل نریندر)

روہنی شوٹ آوٹ :موقع پر چار شوٹر تھے !

روہنی عدالت میں شوٹ آوٹ کی تفصیلا ت آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہے ۔حملہ آور کار پر وکیل کورٹ کا اسٹیکر لگاکر عدالت کمپلکس میں گھسے تھے جس وجہ سے داخل ہونے میں کوئی دقت نہیں آئی اور ساتھ ہی انہوں نے وکیل کی پوشاک بھی پہن رکھی تھی ۔ اسپیشل سیل نے ونے اور امنگ نام کے دو افراد کو گرفتای کے ساتھ ہی اس کار کو بھی ضبط کر لیا ہے ۔ امنگ نے تو وکالت پڑھ رکھی تھی اور اس کے پاس وکیل کا ڈریس پہلے سے ہی تھا وہ بھی کورٹ میں گیا تھا پولس کے حکام کے مطابق کورٹ سے واپس امنگ کار کو سیدھے گھر لے گیا اس نے داڑھی بڑھا رکھی تھی گھر پہنچتے ہی اس نے پولس سے بچنے کیلئے داڑھی کاٹ لی اس کے بعد وہ گھر نہیں رہا اسپیشل سیل کے انسپیکٹر ونود بڑولہ کی ٹیم نے امنگ کو شوٹ آوٹ کے کچھ وقفہ کے بعد ہی پکڑ لیا ۔ اب پتا لگا ہے کہ روہنی عدالت میں بدمعاش جیتندر عرف گوبی کے قتل کیلئے چار شوٹر پہنچے تھے اور اس کو ٹھکانے لگانے کے بعد جج صاحب کے سامنے سرینڈر کر نا تھالیکن بدمعاش کے پاس وکیل کی وردی میں کالی پینٹ نہ ہونے کے سبب عین وقت پر پلان بدلنا پڑ ا اس کے تحت دو بدمعاچ کورٹ کے باہر ہی رکگئے تھے جبکہ دو شوٹر ہی اندر داخل ہوئے جو وارد...

نکسلیوں کے خلاف لڑائی فیصلہ کن مرحلے میں !

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو نکسل متاثر ہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس مسئلے کے حل کے لئے ترجیح دینے کی درخواست کی ہے تاکہ ایک سال کے اندر اس خطرے کو کم کیا جا سکے ۔ نکسلیوں کو ملنے والے پیسے کو روکنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی بنانے کو کہا ہے ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نکسلیو کے خلاف اب لڑائی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے وزیر داخلہ نے نکسل متا ثرہ وزرائے اعلی اور وزراء،اور سینئر حکام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کٹر پسندی کے سبب تشدد میں مرنے والوں کی تعداد ایک سال میں گھٹ گئی ہے یہ مٹینگ تین گھنٹے تک چلی اس دوران ماو¿وادیوں کی بڑی تنظیموں کے خلاف کاروائی ،سکورٹی کے زون میںخالی پن کوبھر نے اور انفورسمنٹ واین آئی اے اور ریاستی پولس کے ذریعے ٹھوس کاروائی جیسے دیگر مسئلوں پر قدم اٹھانے پر غور کیا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بھگیل اور کیرل اور آندھرا کے وزیر اعلیٰ میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ لیکن ان چار ریاستوں کی نمائندگی وہاں کے سینئر حکام نے کی میٹنگ میں نکسلیوں کے خلاف لڑائی تیز کرنے اور ان کو ملنے والی م...

ہاتھ پیر کاٹنے کی سزاشروع کرے گا طالبان !

پاکستان کی طالبان سرکار نے غیر انسانی طریقہ کو پھر شروعات کرے گا ۔وزیر جیل ملا نصرالدین ترابی نے اعلان کیا ہے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ پیر کاٹنے کی سزا طے کی گئی ہے ۔اس بار شریعت کے تحت سزا کو کھلے طور پر نہیں بتایا جائے گا ترابی کا کہنا ہے اس طرح کی کھلے عام سزا دینے پرلوگوں میں کسی طرح کی مخالفت نہیں ہے اس نے خبردار کیا۔سزا کے اس طریقہ پر دنیا کا کوئی دیش دخل نہ دے کیوں کہ یہ اسلام اور قرآن شریف سے جڑامعاملہ ہے ۔جب ہم دنیا بھر کے مختلف دیشوں میں سزا دینے کے طور طریقوں میں دخل نہی دیتے تو کسی کو بھی دیش کے معاملو میں دخل کا حق نہیں ہے ۔ترابی کا کہنا ہے فی الحال کچھ معاملوں میں خاتون ججوں کی بھی تقرری کی جا سکتی ہے لیکن سزا دینے کی بنیاد اسلامی قانون ہی رہے گی ۔تقریباً 60 سالہ ترابی پہلے بھی طالبان سرکار میں قانون منتری رہ چکا ہے ۔1980 کی دہائی مں سوبیت فوجوں سے لڑائی کے دوران اپنی ایک آنکھ اور ایک پیر گنوا چکا ہے ۔ترابی طالبان کے بانیوں میں سے ایک ہے پچھلی سرکار میں شر عام سزا شروع کرنے کے پیچھے اس کا ہی ہاتھ تھا اس کا کہناتھا ملزم کے ہاتھ پیر کاٹنے سے جرم کا برھاوا نہیںہوتا او ر قانو...

جان بوجھ کر جج کو ٹکر ماری گئی تھی !

دھنباد کے جج اتم آنند کے قتل کے معاملے کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے اپنا موقف رکھا کہا کہ سی بی آئی ہر پہلو کی جانچ کررہی ہے ۔اور کسی بھی پہلو کو چھوڑا نہیں جائے گا ۔سی بی آئی افسر نے کہا کہ پکڑے گئے ملزمان میں سے ایک پیشہ آور چور ہے ۔وہ جانچ ایجنسی کو ہر بار نئی کہانی بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سی بی آئی کے بیس افسر اس سے سخطی سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔اب بالکل صاف ہے کہ جج کو جان بوجھ کر ٹکر ماری گئی تھی دس ستمبر کو ہوئی پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی تفتیش پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سی بی آئی کے زونل ڈائرکٹر کو عدالت میں حاضر ہونے کے احکامات دئیے تھے ۔عدالت نے سی بی آئی کو ہر ڈولپمنٹ رپورٹ دینے کو کہا تھا ۔لیکن اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اس معاملے میں لکھن اور راہل ورما کو پولیس نے 20 جولائی کوگرفتار کیاتھا ۔16 ستمبر کو عدالت نے کہا تھا کہ واردات کے وقت کے حالات بیان کررہے ہیں کہ یہ سوچی سمجھی سازش تھی ۔دن دہاڑے ایک جوڈیشیل افسر کو مار ڈالا گیا ہمیں رزلٹ چاہے صرف رپورٹ سے کام نہیں چلے گا ۔سی بی آئی صرف دو لوگوں سے آگے نہی...

پیگاسس کی منصفانہ تحقیقات کا سوال!

جمہوریت میں کسی بھی محاذ پر شبہہ کی گنجائش کم سے کم ہونی چاہیے اسی سمت میں سپریم کورٹ کی طرف سے آیا اظہار نامہ قابل خیر مقدم ہے کہ پیگاسس معاملے کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کے لئے ایک مخصوص کمیٹی تشکیل کرے گی ۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ سے اس معاملے میں آزادانہ جانچ کی درخواست کرنے والی عرضیوں پر اگلے ہفتے حکم جاری ہونے کی امید ہے ۔ویسے بہتر یہی ہوتا کہ مرکزی سرکار اپنے ہی سطح پر معاملے کو آگے بڑھنے نہیں دیتی اس تکنیکی ماہر کمیٹی کے ممبران کی تقرری بھی بڑی عدالت کے ذریعے کی جائے گی اس سلسلے میںبڑی عدالت کا ارادہ جانچ کمیٹی کے سلسلے میں حکم اسی سماعت میں پاس کرنے کا تھا ۔لیکن کچھ ان لوگوں کے جنہیں عدالت کمیٹی نہیں رکھناچاہتی تھی وہ شخصی وجہوں سے کمیٹی کا ممبر بننے سے انکار کر دینے کے سبب ایسا نہیں ہو پایا ۔چیف جسٹس اس بنچ کی رہنمائی کررہے ہیں جس کے پاس ان عرضیوں کا ایک پورا گروپ ہے جن میں غیر قانونی جاسوسی کی جانچ عدالت کی نگرانی میں کرانے کی مانگ کی گئی تھی ۔عدالت نے تین ستمبر کو اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا.جہاں تک مرکزی سرکار کی بات ہے تو اس نے یہ سامنے لانے سے انکار کر دیا ...

پی ایم کیئرز فنڈ سرکاری نہیں ہے؟

پی ایم کیئرز فنڈ بھارت کا سرکاری فنڈ نہیں ہے۔ اس کے تحت جمع کی گئی رقم حکومت ہند کے جمع فنڈ (فنڈ) میں نہیں ڈالی جاتی۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے دہلی ہائی کورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ یہ معلومات سمیپ گنگوال نامی شخص کی جانب سے اس فنڈ کو جمع کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عہدے ، نام ، قومی علامت کے استعمال کی وجہ سے اسے سرکاری فنڈ قرار دینے کے لیے دائر درخواست کی سماعت میں دی گئی۔ پیم ان کے انڈر سکریٹری پردیپ کمار سریواستو نے حلف نامے میں بتایا کہ وہ پی ایم کیئرز ہیں۔ٹرسٹ میں اعزازی بنیادوں پر اپنی خدمات پیش کرنا۔ ٹرسٹ مکمل شفافیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس کے تمام فنڈز کے آڈٹ سی اے نے کیے ہیں جنہیں کنٹرولنگ آڈیٹر جنرل نے شامل کیا ہے۔ ان کا فریق سننے کے بعد جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس انل بنسل نے کیس کی اگلی سماعت 27 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں پی ایم کیئرز فنڈ کو گورنمنٹ آف انڈیا فنڈ قرار نہ دینے کے ایک دن بعد ، اپوزیشن جماعتوں نے زیادہ شفافیت کا مطالبہ اٹھایا اور اگر ایسا ہے تو ، سرکاری ملازمین کو اس میں عطیہ دینے کے لیے کیوں کہا گیا اور حکومت ویب سائٹس پر...

کیپٹن امریندر سنگھ نے کی بغاوت

پنجاب میں اقتدار ہونے کے باوجود کانگریس میں اختلاف پچھلے کچھ عرصے سے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حالانکہ حال ہی میں ، وزیراعلیٰ کے عہدے سے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ، ایک کوشش کی گئی کہ کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان باہمی تنازعہ ختم ہوگا ، لیکن کیپٹن کو ہٹانے کے بعد ، دونوں کے درمیان یہ تنازعہ الٹ گیا . گاندھی خاندان کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ راہل-پریانکا بہت ناتجربہ کار ہیں اور ان کے مشیر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو پر غصہ بھی نکالا۔ انہوں نے دہرایا کہ وہ ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ میں اسے کسی بھی صورت میں وزیراعلیٰ نہیں بننے دوں گا۔ میں ملک کو ایسے خطرناک آدمی سے بچانے کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی پنجاب یونٹ میں دھڑے بندی اور اندرونی لڑائی کی وجہ سے کیپٹن امریندر سنگھ نے حال ہی میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ امریندر سنگھ نے اپنے کئی انٹرویوز میں کہا: ” پریانکا اور راہل میرے بچوں کی طرح ہیں۔ اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں ایم ایل اے کو ہوائی جہاز سے گوا یا کسی ...

روہنی کورٹ میں شوٹ آو ¿ٹ

دہلی کی روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر گینگ وار اور پولیس کی فائرنگ چونکا دینے والی ہے ، لیکن حالیہ برسوں میں دارالحکومت اور اس کے آس پاس جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان پرتشدد دشمنیوں کے پیش نظر غیر متوقع نہیں۔ یہ واقعہ مجرموں کے بڑھتے ہوئے حوصلے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ گینگسٹر جتیندر مان عرف گوگی ، جسے جمعہ کی سہ پہر روہنی عدالت میں لایا گیا تھا ، کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ معاملہ اس وقت پیش آیا جب گوگی کی پیشی اے ایس گگندیپ سنگھ کی عدالت میں ہو رہی تھی۔ گوگی کو اسپیشل سیل کے ذریعے کمرہ عدالت میں دوپہر 1 بجے کے قریب لایا گیا۔ اس وقت دو بدمعاش راہل ، یوپی بگواٹ کے رہنے والے اور جگدیش عرف جگا ، جو بکر والا کے رہائشی تھے ، کمرہ عدالت میں وکیل کے طور پر بیٹھے بیٹھے تھے ، جنہیں دیکھ کر گوگی نے ان پر فائرنگ کردی۔ افراتفری کے درمیان ، اسپیشل سیل کی ٹیم کے علاوہ ، تیسری بٹالین کی ٹیم نے بھی AK-47 سے فائرنگ کی۔ کمرہ عدالت کے اندر اس فائرنگ کے دوران پولیس نے دونوں شرپسندوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ زخمی اور بے ہوش ، گوگی کو قریبی ہسپتال لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے ک...

کنڈلی نہ ملے تو نہیں توڑ سکتے شادی !

بامبے ہائی کورٹ نے ایک 32سالہ شخص کو بد فعلی اور دھوکہ دھڑی معاملے میں بری کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ملزم کنڈلی نہ ملنے کا بہانہ بنا کر شادی کا وعدہ نہیں توڑ سکتا ہے ۔ بمبئی ہائی کورٹ کی بنچ نے پیر کو ایک عرضی گزار ابھییشیک مترا کو عرضی کو خارج کر دیا اس میں کورولی پولس تھانے میں درج بد فعلی اور دھوکے دھڑی کے مقدمے دے مترا کو بری کرنے کی مانگ کی گئی تھی مترا کی طرف سے وکیل راجا ٹھاکرے نے دلیل تھی شکایت کنندہ خاتون کے ساتھ ان کو موکل کنڈلی ملان نہ ہونے کے سبب رشتہ آگے نہیں بڑھا سکتا ہے ساتھ ہی یہ بھی دلیل دی تھی کہ معاملہ بد فعلی یادھوکہ دھڑی کا نہیں ہے بلکہ وعدہ توڑنے کا ہے حالانکہ بنچ نے وکیل کی ان دلیلوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ثبوت صاف اشارہ کرتے ہیں کہ ملزم شکایت کنندہ سے شادی نہ کرنے کا وعدہ کا ارادہ نہیں تھا ملزم اور شکایت کنندہ دونوں ہی ایک دوسرے کو 2012جانتے ہیں دونوں نے جب ایک پانچ ستارہ ہوٹل میںکام کیا تو تب سے وہ ایک دوسرے سے رشتے میں رہے ہیں اس دوران ملزم نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس سے کئی بار جسمانی رشتے بنائے لیکن ملزاس کے بعد شکایت کنندہ جب ناراض ہوئی تو ا...

امریکہ ہوانا سینڈروم کو روس کی سازش بتا رہا ہے !

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے ساتھ اس مہینے بھارت دورے پر آنے والے ایک خفیہ افسر نے ہوانا سینڈروم کی طرح سازشوں کی شکایت کی ہے امریکی میڈیا رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے یہ تب ہے جب برنس کا یہ دورہ بہت خفیہ تھا انہوں نے قومی سیکورٹی مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ افغانستان بحران پر بہت ہی سنجیدہ بات چیت ہے ہوانا سینڈروم ایک پر اسرار بیماری ہے جس دیش اور بیرون میں امریکی سفارت کارون اور جاسوسوں و دیگر سرکار ی ملازمین کو اپنی زد میں لے لیا ہے سی این این نے نا معلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افسر کو میڈیکل مدد لینی پڑی بتایا گیا کہ سی آئی کے کچھ افسران کا ماننا ہے کہ اس واردات کے ذریعے برنس کو سیدھے اشارہ دیا گیاہے خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے والوں میں کوئی محفوظ نہیں ہے امریکہ کہ نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی ایک اسٹڈی کے مطابق ہوانا سینڈروم کی وجہ مائیکرو ویب کی شکل میں کسی بھی ٹارگیٹ پر مار کر سکتے ہیں ایسے ہتھیار سب سے پہلے سو ویت یونین نے بنائے تھے کچھ ماہرین کے مطابق یہ آوازیں محذ ہسٹریا دوسروں سے سن کر خود کی چیخ محسوس کرنا کی وجہ ہو سکتا ہے مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین ن...

مہنت نریندر گری کی خود کشی پر تازہ ویڈیو سے شبہ گہرا ہوا !

اکھاڑ ہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری مشتبہ موت کی سی بی آئی جانچ کے لئے ریاستی سرکار نے سفارش کی ہے لیکن ان کی موت کا معمہ ابھی بنا ہوا ہے نریندر گری کی موت کے فوراً بعد کے ایک ویڈیو سے ان کے خودکشی کرنے پر شبہہ اور گہرا ہو گیا ہے ان کے قریبی اور اکھاڑہ سے وابستہ سادھو سنت پہلے ہی اس پر شبہہ ظاہر کر رہے تھے مہنت نریندر گری کی موت کے بعد کا قریب 1منٹ 45سیکینڈ کا اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹھیک اس وقت کا ہے جب پولس وہاں پہونچی تھی اس سے پہلے وہاں موجود لوگوں نے کمرہ کا دروازہ توڑ کر مبینہ طور پر پھانسی پر لٹکے مہنت کو نیچے اتار لیا گیا تھا پریاگ راج میں پولس افسر سرکاری طورسے اس ویڈیو کے بارے میں کچھ نہیں رائے زنی کر رہے ہیں لیکن ایک افسر نے شک کے ساتھ بتایا کہ یہ ویڈیو کے ثبوت اور صحیح ہونے کی تصدیق کی ہے نریندر گری کی لاش جس کمرے میں لٹکی ملی تھی اس کمرے کا پنکھا تیزی سے چل رہا تھا اس کے اوپر نیلون کی پیلی رسی کا ایک ٹکڑا لٹکا ہوا تھا جب کہ باقی حصہ ٹوٹا پڑ ا تھا ویڈیو میں پولس کے افسران کے کمرے کے دروازے پر کھڑے مہنت کے چیلوں سے اس بارے پوچھ تاچھ کی اوروہ کہہ رہے ہ...