کوڑے کا پہاڑبنتی ہماری دہلی
راجدھانی دہلی میں کیجریوال سرکاراور دہلی میونسپل کارپوریشن میں رسہ کشی کے درمیان دہلی کوڑے کا پہاڑ بنتی جارہی ہے۔ جمعرات کو قریب ڈیڑھ لاکھ صفائی ملازمین ہڑتال پر رہے۔ اس سے نہ تو اسکولوں میں پڑھائی ہو پا رہی ہے اور نہ سڑکوں پر صفائی۔ اب ایم سی ڈی ملازمین نے دہلی سرکار کے وزرا کے گھروں کے سامنے کوڑا ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس کی ابتدا جمعرات کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر کے باہر کوڑا پھینک کر کی۔ منیش سسودیا ، اروند کیجریوال ہائے ہائے کے نعرے ، بچے مر گئے ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔ مودی ۔ بی جے پی ہائے ہائے کے نعرے بھی لگے۔ صفائی کرمچاری، نرس و ٹیچر تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال پر ہیں۔بڑھتی گندگی کو لیکر دہلی ہائی کورٹ میں بدھوار کو بیحد سخت رخ اختیار کرتے ہوئے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو پھٹکار لگا کر پوچھا کہ کیا وہ دہلی کو کوڑے کا پہاڑ بنانا چاہتے ہیں؟ ہائی کورٹ نے یہ سخت ریمارکس دہلی میں کوڑا نپٹانے کے لئے لینڈ فل سائٹوں کے انتظام پربھی کی۔ عدالت نے کہا طے پیمانوں کے مطابق لینڈفل سائٹوں کی زیادہ اونچائی 70فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے جبکہ موجودہ وقت میں جہاں کو...