اکھلیش کی اگنی پریکشا تو اب شروع ہوئی ہے
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 17 March 2012 انل نریندر اترپردیش میں اکھلیش یادوکی پاری کا آغازگیا ہے۔ جمعرات کوکھانٹی ،گنوئی رنگ ڈھنگ میں اور نئے تیور اورفلیور کے ساتھ اپنے بلبوتے پر اترپردیش میں پہلی بار اکثریت کے ساتھ قابض ہوئی سپا کے 38 سالہ نوجوان چہرہ اکھلیش یادو اور ان کے کیبنٹ ممبران نے عہدراز داری کا حلف لیا۔ ریاست کے گورنر بی ایل جوشی نے مقامی لا ماٹینیئر کلب میدان میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ریاست کے نوجوان وزیر اعلی کی پاری کا آغاز ہوا۔ اکھلیش کے ساتھ19 وزراء نے بھی حلف لیا۔ اکھلیش کے ساتھ ان کے وزراء نے بھی حلف لیا۔ حالانکہ اس سیپہلے اکھلیش کے والد شری ملائم سنگھ یادوتین مرتبہ ریاست کے وزیر اعلی بنے لیکن انہیں ہر مرتبہ دوسرو ں کی حمایت کی بیساکھی پر کھڑا ہونا پڑا لیکن اس بار اقتدار کے لئے واضح مینڈیٹ ملا ہے تو نئے وزیر اعلی کے لئے چنوتیوں کا پہاڑ سامنے ہے۔ تقریب سے ہی تنازعات کا آغاز ہوگیا ہے کیونکہ آزاد ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کو کیبنٹ وزیر بنانا چونکانے والا تھا۔ راجہ بھیا کے خلاف اقدام قتل، ڈکیتی، اغو...