مہاکمبھ میں بھیانک ٹریجڈی کا ذمہ دار کون؟
مہاکمبھ میں ہوئی بھگدڑ نے ایک بار پھر پرانے زخموں کو ہرا کر دیا ہے ۔آزادی کے بعد سے لے کر پریاگ راج کے مہاکمبھ میلوں میں کئی بار بھگدڑ ہو چکی ہیں ۔سینکڑوں شردھالوو¿ں کی موت ہو چکی ہے لیکن ان سبھی حادثوں سے کوئی سبق نہیں لیا گیا ۔بار بار انتظامیہ کے انتظامات پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے ۔لیکن ہر بار لیپا پوتی کرکے اگلے حادثہ کا انتظار ہوتا ہے ۔اس بار پریاگ راج میں مونی اماوسیہ کے موقع پر ایک نہیں دو جگہوں پر بھگدڑ مچی تھی ۔سرکاری تفصیلات بتارہی ہیں کہ تیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ اب تک دو بار مہاکمبھ میں آگ لگ چکی ہے ۔مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔سرکار انتظامیہ سچائی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن شوشل میڈیا میں کئی چینلوں کے نامہ نگاروں نے سچائی سامنے لا دی ہے ۔حادثہ کے کئی اسباب سامنے آئے ہیں ۔مہاکمبھ کو سیکورٹی کا ذمہ سنبھال رہے ذمہ دار لوگوں کو پتہ تھا کہ مونی اماوسیہ پر بڑی تعداد میں لوگ اسنان کے لئے آئیں گے تو اس کا انتظام اس کے مطابق کیوں نہیں کیا گیا ؟ شوشل میڈیا میلہ انتظام کا گڈگان کررہا تھا ۔اور شردھالوو¿ں کی بائٹ چلائی جارہی تھی بتایاجارہا ...