راجیوگاندھی کاخواب تعبیر :جافنہ خطے میں نئی صبح کا آغاز
25 برس سے بھی زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی میں تباہ ہوچکے سری لنکا کے شمالی صوبے میں ہوئے چناؤ میں سورگیہ راجیو گاندھی کا خواب تعبیر ہوگیا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ راجیوجی کی یہ خواہش تھی کہ جافنہ کا حل جمہوری چناؤ ہیں نہ کے پربھاکرن کی بندوقیں۔ ایک بار جب انہوں نے ہندوستانی امن فوج جافنہ بھیجی تھی تو میں ان سے ملنے گیا تھا۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ امن فوج کی لبریشن ٹائیگرز بہت مخالفت کررہی ہے کہیں یہ قدم ہمیں بھاری نہ پڑ جائے۔ تو سورگیہ راجیو نے کہا تھا کہ سری لنکا کو اگر تباہی سے بچانا ہے اور جافنہ کے تملوں کو بچانا ہے تو جافنہ خطے میں چناؤ ہونے چاہئیں تبھی وہاں قیام امن ہوگا۔ اس کے بعد کیا ہوا یہ تاریخ ہے۔ راجیو جی کو اپنی جان کی قیمت چکانی پڑی۔ پورے واقعے کو ’مدراس کیفے ‘فلم میں جان ابراہیم نے خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ قارئین کو اگر پورے واقعے کی جانکاری چاہئے تو یہ فلم ضرور دیکھیں۔ ان انتخابات میں تمل پارٹیوں کی شاندار کامیابی نے ایک بار پھر وہاں کے تمل اکثریتی علاقے کی آزادی سے وابستہ چنوتیوں کو سامنے لا دیا ہے۔ پانچ تمل پارٹیوں کے اتحاد ،تمل راشٹریہ یونائیٹڈمحاذ، یونائیٹڈ پیپل...