چاول بابا پر36 ہزار کروڑ کے گھوٹالے کا الزام
آج کل الزامات کا دور جاری ہے اور نشانے پر ہیں بھاجپا حکمراں ،وزرائے اعلی۔ لیکن مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے کے بعد اب کانگریس کے نشانے پر چاول بابا یعنی ڈاکٹر رمن سنگھ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ بطور چاول بابا کے طور پر مشہور ہیں۔ ریاست میں اے پی ایل ، بی پی ایل کنبوں کو ایک روپے اور دو روپے فی کلو کی شرح سے ہر مہینے35 کلو چاول دیا جاتا ہے۔ اس لئے چاول آدی واسی لوگ وزیر اعلی کو چاول والا بابا بھی کہتے ہیں۔ رمن سنگھ کے دوبارہ ریاست میں برسر اقتدار آنے میں ان کے چاول بانٹنے کا اہم رول رہا ہے لیکن اب یہی چاول ان کے اوپر آنچ بن کر ابھرا ہے۔ اب کانگریس نیتا ان کو چاول چرانے والے بابا کہہ کر ان پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ وزیر اعلی رمن سنگھ پر کانگریس پارٹی نے 36 ہزار کروڑ روپے کے چاول گھوٹالے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس کا الزام کچھ اس طرح ہے: پی ڈی ایس اسکیم میں1 روپے فی کلو قیمت سے چاول فراہم کرانے کے بہانے رمن سنگھ نے چاول مل مالکوں کے ساتھ مل کر کرپشن کا ایک ایسی مکینزم تیارکی ہے جس سے پی ڈی ایس دکان مالکو...