اچھے دنوں کے سپنے توڑنے لگی مہنگائی!
اچھے دن لانے کا وعدہ کر اقتدار میں آئی مودی سرکار کیلئے مہنگائی بڑی مصیبت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔تھوک مہنگائی شرح مئی میں 6 فیصد سے اوپر پہنچ گئی ہے جو پچھلے پانچ مہینوں میں سب سے اونچی سطح پر ہے۔ اپریل میں یہ5.2 فیصد تھی۔ پچھلے سال مئی میں قریب ساڑھے چار فیصد تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دیش کی مالی حالت کو پٹری پر لانے کے لئے سخت فیصلے لینے کے اشارے دئے ہیں مگر مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ ان کی پہلی اقتصادی چنوتی بے قابو ہوتی قیمتوں پر قابو کرنے کی شکل میں سامنے کھڑی ہے۔ جہاں تھوک مہنگائی شرح دو نمبروں کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مودی سرکارکو اقتدار میں آئے ایک مہینہ بھی نہیں ہوا لہٰذا اس کے لئے اسے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا مگر یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مہنگائی ایک ایسا اشو ہے جو سیدھا عام آدمی کومتاثر کرتا ہے اور یہ کسی بھی سرکار کوغیر مقبول بنا سکتا ہے۔ مودی سرکار کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یوپ ی اے سرکار کے جانے کی ایک بڑی وجہ یہ ہی مہنگائی تھی اور اس کی چوطرفہ مخالفت بھی ہوئی۔ غور طلب ہے کچھ دن پہلے جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی میں خوردہ مہنگائی مسلسل تین مہینے میں کم...