جب کروڑوں بھارتیوں کی مین چیسٹر میں امیدیں ٹوٹیں
کروڑوں ہندوستانیوں کی تب امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں جب بھارت بدھوار کو نیوزی لینڈ سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ۔ایک ہی جھٹکے میں بھارت کی امیدیں ورلڈ کپ میں چو رچور ہو گئیں ،جب ہم سیمی فائنل تک پہنچ کر نیوزی لینڈ سے محض 18رن سے ہار گئے ۔240رن کا ٹارگیٹ ویسے تو کوئی بڑا نہیں تھا ،300بالوں میں 240رن بنانے پر ٹیم انڈیا نے انتہائی خراب بیٹنگ پرفارمینس کے چلتے کل 221رن پر ہی ڈھیر ہو گئی ہمارے گیند بازوں نے شاندار کام کیا اور نیوزی لینڈ کو 240رنوں میں سمیٹ دیا ۔یہ ٹوٹل شاید اور بھی کم ہو سکتا تھا اگر محمد سمیع کو ہم سیمی فائنل میچ میں کھیلاتے ،جسپریت بمراہ ،رویندر جڈیڈا اور چہل نے اچھی بالنگ کی ،ٹیم کے پچھلے ریکارڈکو دیکھتے ہوئے 240رن کا ٹارگیٹ کچھ خاص نہیں لگ رہا تھا ۔لیکن اوور کاسٹ کنڈیشن میں نیوزی لینڈ کو اوپنگ بالر میٹ ہینری ،ٹوینٹ بولٹ ،نے قہر برپا دیا ۔26مارچ 2015کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں ملی 95رنوں کی ہار کے بعد بھارت نے 2019ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کر دی تھیں ان میں چوتھے نمبر کے بلے باز کی تلاش بھی شامل تھی لیکن چار سال بعد کا یہ سفر نیوزی لینڈ کے تیز گ...