نہ کوئی افسوس ،نا ہی معافی مانگوںگا!
سپرےم کورٹ کے چےف جسٹس بی آر گوائی پر گزشتہ دنوں حملے شرمناک کوشش ہوئی ۔سپرےم کورٹ مےں پےر کو اس شرمناک واقعہ مےں چلتی کاروائی کے دوران اےک وکےل نے چےف جسٹس بی آر گوائی کی طرف جوتا پھےکنے کی کوشش کی ،حالانکہ کورٹ مےں تعینات سکورٹی ملازمین نے فورا ً حرکت مےں آکر ڈائس کے قرےب کھڑے وکےل راکےش کشور کو (71) فوراً دبوچ لےا اور عدالت سے باہر لے گئے ۔بعد مےں پولس نے پوچھ تاچھ کیلئے حراست مےں لے لےا۔کورٹ روم سے باہر نکلتے وقت وکےل چلا رہا تھا ،سناتن کا اپمان نہےں سہے گےں۔واردات سے پرےشان چیف جسٹس سماعت جاری رکھی اور دےگر وکےلوں سے کہا کہ اس پر ناراض نہ ہوں ۔ےہ چےزےں مچھے متاثر نہےں کر تی اس واردات کے بعد وزےر اعظم نرےندر مودی نے چیف جسٹس گوائی سے بات کی اور اےکس پر لکھا ،مےں نے بھارت کے چیف جسٹس بی آر گوائی سے بات کی آج صبح سپرےم کورٹ مےں ان پر ہوئے حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے ۔ہمارے سماج مےں ایسی قابل مذمت حرکتوں کےلئے کوئی جگہ نہےں ہے، ےہ پوری طرح سے قابل مذمت ہے ۔ادھر چیف جسٹس گوائی پر جوتا پھےکنے والا بے شرم وکےل راکےش کشور کمار نے اپنی صفائی دی کہ سی جے آئی کے بھگوان وشنو پر دےئے گئے بےا...