ای وی ایم مشینوں پر نظر رکھنے کیلئے 3 ہزاراسپائی کیمرے
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہندوستان کی جمہوریت اب ان الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بہت کچھ ٹکی ہوئی ہے۔ ووٹنگ اب ان مشینوں کے ذریعے ہی ہوتی ہے اور یہ ای وی ایم صحیح نتائج دیں یہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ان ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بدھوار کو پھر سے ای وی ایم میں گڑبڑی کے اندیشے کو لیکر چناؤ کمیشن سے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے پولنگ کے لئے استعمال میں لائی جانے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے چھیڑ چھاڑ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ ’آپ‘ کے ترجمان آشیش کھیتان نے کہا کہ ان کی شکایت پر چناؤ کمیشن نے ای وی ایم کے معاملے میں بہت ہی چوکسی برتنے کی یقین دہانی کرائی ہے وہیں ’آپ‘ کی مانگ پر سبھی پولنگ مرکزوں پر ووٹرو ں کی بیداری کے لئے بینر لگائے جانے کی بات بھی مان لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے چناؤ کمیشن نے کیجریوال سے پوچھا ہے کہ اگر ان کے پاس ای وی ایم میں گڑ بڑی ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت ہے تو دیں۔ اس طرح کی بات اٹھانے سے لوگوں میں غلط فہمی پھیل سکتی ہے جو پولنگ کی شرح فیصد کو متاثر کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ...