اسرائیل سے لوٹے مزدوروں کا تجربہ !
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی پچھلے پیر کو پارلیمنٹ میں فلسطین لکھا بیگ لے کر پہنچی تھیں ۔اگلے دن منگلوار کو اس کا ذکر اترپردیش اسمبلی میں بھی ہو گیا ۔یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کل کانگریس کی ایک نیتری فلسطین کا بیگ لے کر پارلیمنٹ میں گھوم رہی تھیں اور ہم یوپی کے نوجوانوں کو اسرائیل بھیج رہے ہیں ۔پرینکا گاندھی نے وزیراعلیٰ یوگی کے اس بیان کو شرم کی بات بتایا ۔پرینکا جو ہینڈ بیگ لے کر پہنچی تھیں اس پر فلسطین لفظ کے ساتھ فلسطینی لوگوبھی بنے ہوئے تھے ۔ا س وقعہ کے بعد بی بی سی نے یوپی کے لوگوں سے بات چیت کی جو اسرائیل کا م کرنے گئے تھے زیادہ تر مزدوروں کے لئے کام کے گھنٹے اور من چاہا کام نا ملنے کی بڑی پریشانی بتائی ۔مزدوروں کے دعووں کے مطابق یوپی سرکار کا موقف جاننے کے لئے متعلقہ محکموں سے رابطہ بھی قائم کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔اتر پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس چل رہا ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل کانگریس کی ایک نیتری فلسطین کا بیگ لے کر گھوم رہی تھیں اور ہم نوجوانوں کو اسرائیل بھیج رہے ہیں اور یوپی کے اب تک تقریباً 5600سے زیادہ لڑکے اسرائیل میں کا م کررہے ہیں ۔...