جے ڈی یو سے پرشانت کشو راور پون ورما کی چھٹی
جنتا دل یو نے اپنے قومی نائب صدر و چناﺅ حکمت عملی ساز پرشانت کشو ر اور قومی سیکریٹری جنرل پون ورما کو پارٹی سے برخواست کر دیا ہے ۔جے ڈی یو کے دوسرے نیشنل جنرل سیکریٹری کے سی تیاگی نے دونوں کی تمام ذمہ داریاں لے کر انہیں جے ڈی یو کی پرائمری ممبر شپ سے ہٹائے جانے کا حکم جاری کر دیا ۔چناﺅی حکمت عملی ساز پرشانت کشو ر جب جے ڈی یو میں شامل ہوئے تھے تو انہیں پارٹی کا نائب صدر کا عہدہ دے کر نوازہ گیا تھا ۔لیکن شہریت ترمیم قانون اور این آر سی پر مسلسل احتجاج کی وجہ سے دونوں کے درمیان خلیج بڑھتی چلی گئی حالیہ دنوں میں کئی اشو کو لے کر نتیش اور پرشانت میں زبانی جنگ بھی ہوئی آخر کار یہ جوڑی ٹوٹ گئی پارٹی کے جنرل سیکریٹری پون ورما کو بھی انہیں وجوہات سے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا بتا دیں کہ پون ورما نے دہلی میں جے ڈی یو بھاجپا اتحاد پر سوال اُٹھائے تھے ۔اور خط لکھ کر اس فیصلے پر نتیش سے سوال پوچھے تھے انہوںنے خط کو جنتا کے سامنے لا دیا تھا جس کو لے کر نتیش نے ناراضگی جتائی تھی اس سے پہلے بھی پون ورما نے سی اے اے پر وزیر اعلیٰ سے کئی سوال پوچھے تھے پرشانت کشور سی اے اے ،این آر سی ،اور این...