سپریم کورٹ نے 42ہزار فلیٹ خریداروں کو دی بڑی راحت
جن لوگوں نے پائی پائی اکٹھا کر کے اپنا پیٹ کاٹ کر گھر کا خواب دیکھا تھا ان کے لئے سپریم کا تازہ فیصلہ نئی امید کی کرن اور راحت لے کر آیا ہے ۔عدالت عظمی نے امرپالی گروپ کے ریٹا کے تحت رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے ۔عدالت نے فلیٹ کے خریداروں کے مفادات کو بالا تر مانتے ہوئے گروپ کے ادھورے پروجکٹ پورا کرنے کے لئے نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کو معمور کر دیا ہے ۔بنچ نے امرپالی کے 42ہزار سے زیادہ خریداروں کو راحت پہنچاتے ہوئے نوئیڈا و گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے مختلف پروجکٹ میں شامل رہے خریداروں کو اسیکم پوری ہونے تک متعلقہ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔جسٹس ارون مشرا اور جسٹس یو یو للت کی بنچ نے منگل کو اتھارٹی کے ذریعہ امرپالی کو دی گئی زمین کے پٹے بھی منسوخ کر دیئے ہیں ۔بنچ نے سینر وکیل آر آر وینکٹ رمنی کو رسیور مقرر کیا ہے اس فیصلے کا اثر پورے دیش میں التو ا میں پڑے پروجکٹس پر پڑے گا ۔لیکن اس سے کم سے کم این سی آر میں دو لاکھ فلیٹوں کے جلد پورا ہونے کی امید جاگی ہے ۔اس میں سب سے زیادہ ایک لاکھ فلیٹ گریٹر نوئیڈا میں لٹکے پڑے ہوئے ہیں ۔جبکہ 42ہزار 500نوئیڈا میں غازی آباد میں 23ہزار ...