Translater
13 اپریل 2023
بھنڈرانوالے جیسا دکھائی دینے کا جنون!
خالصتان حمایتی اور وارث دے پنجاب سنگٹھن کے چیف امرت پال سنگھ ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے ۔ اس درمیان اسے لیکر ایک بڑھی معلومات سامنے آرہی ہے ۔ امرت پال نے بھارت آنے سے پہلے بھنڈرانوالے کی طرح خود کو دکھانے کیلئے امریکہ کا صوبہ جارجیہ میں سر جری کرائی تھی۔ اس بارے میں کسی اور نے نہیں بلکہ امرت پال کے ساتھیوں نے کیا ہے ۔جو فی الحال ڈبروگڑھ سینٹرل جیل میں بند ہے ۔ خالصتان حمایتی کے ساتھیوں نے پوچھ تاچھ بتایا کہ امرت پال قریب دو مہینوں تک جا رجیہ میں رہا ۔ ایک افسرنے بتایاکہ امرت پال یہ سرجری بھنڈرانوالے کی طرح دکھنے کے مقصد کرائی تھی۔امرت پال 18مارچ سے فرار ہے۔ اس کے چاچا ہرجیت سنگھ اور بلجیت سنگھ کلسی سمیت اس کے آٹھ قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر ڈبروگڑ جیل بھیجا جا چکاہے ۔ حال ہی خفیہ حکام کی ایک ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کرنے وہاں گئی تھی جہاں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ پنجاب میں پچھلے کچھ دنوں سے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ دراصل ان نے 1980کی دہائی میں سکھو کیلئے الگ دیش خالصتان کی مانگ اٹھائی تھی ۔ اس کے بعد پورے پنجاب میں کہرام مچ گیا تھا۔ ٹھیک اسی طرح امرت پال سنگھ بھی علامتی طور پر بھاری پگڑی باندھتا ہے اور بھیڑ کو اکسانے والے بیان دیکر ماحول گرم کر دیتا ہے ۔ پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر پچھلے سال 29ستمبر 2022کو وارث دے پنجاب تنظیم کی پہلی سالگرہ موگا ضلع کے روڑے گاو¿ںمیںایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اسی پروگرام امرت پال کوتنظیم کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔ مانا جاتا کہ پروگرام کا انتخاب پہلے کافی حکمت عملی بھرا تھا چوںکہ یہ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے آبائی گاو¿ں ہے اور وہ امرت پال سنگھ بھی نیگی گول پگڑی پہنتے ہیں۔ اپنے سفید کپڑوں میں ایک چھوٹی سی کرپان رکھتا ہے اور بھڑکیلی تقریریں کرتا ہے ۔ اس سے کٹر پنتھی سکھ لڑکوں کے درمینا کافی مقبول ہو رہا ہے ۔ اور وہ وارث دے پنجاب تنظیم چلاتا ہے ۔وہ رضاکار دیپ سدھو نے بنایا تھا۔ بعد میں 15فروری 2022کو دیپ سدھو کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ دیپ سدھو کسان آندولن کے درمیان میں بھی سرگرم رہا اور لال قلع پر دھارمک جھنڈا لگانے سے سرخیوںمیں آیا تھا۔دیپ سدھو کی موت کے بعد اس تنظیم کی کمان امرت پال نے سنبھالی تھی۔ اور وہ اب اس کا چیف بن گیا ۔ اس نے کسان آندولن میں بھی اپنی موجودگی دکھائی تھی۔ سدھو کی موت کے بعد امرت پال سنگھ نے وارث دے پنجاب ویب سائٹ بنائی اور لوگوں کو اس سے جوڑنا شروع کردیا تھا۔
(انل نریندر)
کیوں بڑھ رہے ہیں نوجوانوںمیں ہارٹ فیل ؟
تندرست لڑکوں کو ہنستے ہنستے -کھیلتے کھیلتے اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کے بڑھتے واقعات سے مرکزی وزارت صحت فکر مند ہے ۔ کورونا کے بعد ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں سے شک کی سوئی کووڈ یا اس سے بچنے کیلئے لی گئیں دوائیں اور ویکسین پر بھی جا رہا ہے ۔لاک ڈاو¿ن کھانے پینے رہن سہن میں آئی تبدیلیوں کے سبب صحت پر نامناسب اثرات کا بھی اندیشہ ہے ۔ میرے کئی جاننے والے جم میں ہی چل بسے ۔ کہا جا تا ہے کہ لڑکے اپنی باڈی (سکس پیکس) بنانے کے چکر میں ضرورت سے زیادہ اسٹائلش سیٹ رائڈس پر منحصر ہو رہے ہیں اور یہی جان لیوا بن رہی ہے ۔ ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں کے سبب پہلی بار بڑی اسٹڈی ہونے جا رہی ہے ۔ خاص کر کووڈ 19-وبا کے بعد وہ ویکسی نیشن کو قلبی سے متعلق پریشانیاں بڑھنے کیلئے بھی ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔ وہیں ہیلتھ ماہرین نے اس طرح سے اندیشات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ٹیکہ لگوانے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ۔ گلوبل بائن آف ڈیزیز کے مطابق بھارت سے تقریباً ایک چوتھائی (24.8) فیصد لوگوں کی موت دل کے امراض کے سبب ہوتی ہے حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ کئی بڑی ہستیوں ،فنکاروں، اداکاروں اور اتھلیٹس اور کھلاڑیوں جو عام طورپر فٹ رہتے ہیں اور دل کی بیماری سے ان کی کوئی ہسٹری نہیں ہے انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان میں سے کچھ کی موت ہو گئی ۔ وزیر صحت منسکھ مانڈویویہ نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ( آئی سی ایم آر) سے کارڈیل انفریکشن یعنی ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں کی اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ایم آر نے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی مدد سے دو طریقوں سے اچانک موت کی باریکیوں کو سمجھنے کے ماڈل سے اسٹڈی کیلئے ماہرین کی الگ الگ ٹیمیں بنا لی ہیں ۔ سرکار نے حال ہی میں راجیہ سبھا میں آئی سی ایم آر کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2016میں ہوئی کچھ اموات میں سے 28.1فیصد موتیں ہارٹ اٹیک اور دل کے امراض کی وجہ سے ہوئیں ۔ وہیں سال 1990میں یہ ٹیلی 15.2فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سے موتوں کا سبب خاص طور سے تمباکو اور شراب نوشی، بڑھتے جنک فوڈ کا استعمال اور کم محنت ہے ۔ اشوکا یونیورسٹی کے تروندر اسکول آف بائیو سائنسیز کے ڈین ڈاکٹر انوراگ اگروال نے بتایا کہ دل کے دورہ پڑنے کے کیسیز اضافے کو اس طرح سب سے اصلی وجہ سمجھا جا سکتا ہے ۔تقریبا ً ہر شخص کو کووڈ ہوا تھا کچھ لوگوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دل کے دورہے کا کووڈ ویکسین سے کوئی تعلق ہے ۔ لیکن دل کا دورہ دل سے متعلق پے چید گیوکا خطرہ ان اشخاص میں بڑھ جاتا ہے جو کووڈ 19-سے سنگین طور سے بیمار رہے ہیں۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...