لوک سبھا چناؤ2014 کے اہم اشو!
ایک اور تازہ سروے میں این ڈی اے کو سب سے بڑے اتحاد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ زی میڈیااور تعلیم ریسرچ فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق این ڈی اے کو 2014 ء لوک سبھا چناؤ میں 217 سے 231 سیٹیں مل سکتی ہیں وہیں کانگریس کی قیادت والے یوپی اے محاذ کو 120 سے 133 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ تیسرے مورچے کو85 سے 115 سیٹیں ملنے کا امکان جتایا گیا ہے وہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نریندر مودی کو سروے میں شامل 6 4فیصدی لوگوں کی پہلی پسند بتایا گیا ہے۔ آنے والے چناؤ میں اگر اشوز کی بات کریں تو زیادہ تر کے لئے اہم چناوی اشو وہی ہیں جو ان کی روزانہ کی زندگی پر اثر ڈالتے ہیں دیش کی جنتا کیلئے اہم اشو ہیں ۔زیادہ تر لوگوں کو شکایت ہے کہ گذشتہ برسوں میں جس تیزی سے مہنگائی بڑھی ہے اس کے مطابق کمائی بڑھنے کے بجائے گھٹنے لگی ہے۔ ہندی بیلٹ کے کئی لڑکوں کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلے انہیں جتنی تنخواہ ملتی تھی آج بھی ان کی تنخواہ اتنی ہی ہے اور اس سے بھی کم ہوگئی ہے۔ حالانکہ گھر چلانے کا خرچ تین سے دس گنا بڑھ گیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی مرکزی سرکار کو لیکر ناراضگی کافی بڑھ گئی ہے۔ پورے دیش میں ناراضگی زبردست پھیلی ہوئی...