14 سال بعد گودھرا سانحہ کا کلیدی ملزم گرفتار
گجرات اے ٹی ایس نے بدھوار کو 2002ء کے سرخیوں میں چھائے خطرناک گودھرا کانڈ کے کلیدی ملزم فاروق محمد بھانا کو آخر کار گرفتار کرلیا۔ یہ 14 سال سے فرار تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ گودھرا کی سابرمتی ایکسپریس ٹرین سے گھر لوٹ رہے 59 کار سیوکوں کو زندہ جلا کر مار ڈالنے کے واقعہ کا اہم سازشی ہے۔ بھانا کو اے ٹی ایس نے بدھوار کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پنچ محل ضلع میں ایک ٹول ناکے بندی پر دبوچ لیا۔ اے ٹی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جے کے بھٹ نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنے بیٹے سے ملنے ممبئی سے گودھرا آ رہا تھا۔بھٹ نے کہا کہ بھاناکلیدی ملزمان میں تھے ایک تھا۔ اسی نے 27 فروری2002ء کو گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے ڈبے ایس۔6 میں آگ لگانے کی سازش رچی تھی۔ 55 سالہ بھانا 2002 ء سے ہی فرار چل رہا تھا۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ گودھرا کانڈ کے بعد وہ فرضی پاسپورٹ بنواکر پاکستان چلا گیا۔ چال سال بعد وہ پاکستان سے لوٹا اور الگ الگ ریاستوں میں گھومتا رہا۔ بھٹ کے مطابق بھانا نے اپنا نام بدل کر شیخ عمر رکھ لیا اور ممبئی میں پراپرٹی لیڈر کا کام کرنے لگا۔ وہ مقامی بلدیاتی اداروں میں چھوٹے موٹے ٹھیکے بھی لینے لگا۔ اپنی پہچان...