Translater

01 مئی 2021

سیاست دانوں کمپنیروں کے خلاف عدالت میں عرضی !

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو ایک درخواست دائر کرکے الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواست دی گئی ہے کہ وہ بنگال اسمبلی چناو¿ کے دوران مبینہ طور پر کووڈ 19قواعد کی خلاف ورزی کو لیکر اسٹار کمپینروں اور سبھی سیاسی پارٹیوں کے نیتاو¿ں پر جرمانہ ٹھوکنے اور ایف آئی آر درج کریں اتر پردیش کے سابق ڈائریکٹر جنرل و تھنگ ٹین سینٹر فار جواب دیہی وا سسٹیمٹک کے چیئر مین وکرم سنگھ نے اس درخواست میں مرکز اور چناو¿ کمیشن کو ان سبھی لوگوں کیلئے گھر پر ان لوگوں کو کورن ٹائن ہونے کی ہدایت دینے کی مانگ کی ہے جنہوں نے پچھلے ایک ہفتے میں چناو¿ پرچار کیا

نوجوانوں کو ٹیکہ لگانے پر لگا گرہن !

دیش میں ویکسی نیشن کی رفتار بیشک تیز ی سے بڑہ رہی ہے لیکن کہیں ویکسین کی کمی نہیں ہے وہیں ویکسین کی کہیں کہیں کتنی لمبی قطاریں اس کی رفتار سے کمی آنے کا امکان ہے ابھی تک پندرہ کروڑ سے زیاہ خوراک کا استعمال ہواہے لیکن ابھی محض ڈھائی کروڑ لوگوں کی ٹیکہ لگ سکا ہے ۔ اب ایک مئی سے 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگانے کا اعلان ہوگیا ہے رجسٹریشن کھلنے کے چند گھنٹوں میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اپنا نام درج کرا لیا جس وجہ سے اس کا سرور ہی کریس ہوگیا ۔ کورونا کے خلاف لڑائی میں پہلی مئی کو ہونے والا ویکسی نیشن پر گرہن لگنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ٹیکوں کی سپلائی میں دیری کے چلتے کورونا سے متاثر بڑی ریاستوں مہاراشٹر ، راجستھان اور چھتیس گڑھ نے ویکسی نیشن ٹال دیا ہے حالانکہ آج کی بات ہے ایک مئی سے روسی ویکسین اسپوتنک -وی دیش میں استعمال کیلئے دستیاب ہوگی ۔ مہاراشٹرمیں کورونا کے بڑھتے کیس کے پیش نظر پابندیاں پندرہ مئی تک بڑھا دی ہیں وزیر صحت راجیش توپے نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن پابندیوں کے بڑھنے اور ٹیکوں کے درکار خوراک دستیاب نہ ہونے کے چلتے ایک مئی سے لڑکوں کو ٹیکہ نہیں لگ سکے گا۔ سیرم اور بھارت بائیکو ٹیک کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں ملا لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے دہلی سرکار کے وزیر صحت نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ویکسین نہیں ہے جب ملے گی تو ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوگا۔ دہلی میں 30مئی تک لاک ڈاو¿ن ہوگیا ہے راجستھان نے کہا سیرم انسٹی ٹیوٹ کو 3.5کروڑ وز کا آرڈر دیا گیا ہے لیکن یہ کب ملے گا صاف نہیں ہے ۔ کرناٹک حکومت نے ویکسی نیشن کا کام ایک ہفتے بڑھنے کے اشارے دیئے ہیں تامل ناڈو سرکار نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ٹیکے کی درکار ڈوز دینے کی درخواست کی ہے بھارت کو بیرونی ممالک سے بھی کچھ ٹیکے مل سکتے ہیں لیکن ان سے بھارت کی مانگ پوری نہیں ہوگی ایسے میں جنگی پیمانے پر بھارت میں ٹیکوں کی پروڈیکشن تیز ہونی چاہئے اس کیلئے کچے مال امریکہ سے ملے یا نہ ملے لیکن دیش کو فوری درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ابھی دوا کی پروڈیکشن کی یا پیٹینٹ قواعد کی لمبی خانہ پوری کا وقت نہیں ہے ابھی مشکل میں پھنسے زندگی موت سے لڑ رہے لوگوں کی جان بچانے کی ترجیح دینی چاہئے اور پوری فراخ دلی کے ساتھ صلاحیت پسند ہندوستانی دوا کمپنیوں کو ٹیکہ تیاری میں اترنا چاہئے تاکہ دیش کو ٹیکہ کے جلدی سے جلدی کوچ پہنایا جا سکے۔ (انل نریندر)

جلتی چتائیںبیاں کر رہی ہیں کورونا کا قہر!

ایک رپورٹرکا کہنا ہے کہ میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں جلتی چتائیں پہلی بار دیکھی ہیں اور ایک ہی دن میں دہلی کے تین شمشان گھاٹوں میں یہ تکلیف اور افسوس سے بھرا منظر دیکھنے کو ملا جو لاشیں جل رہی تھیں وہ سب کورونا وائرس سے شکا ر تھیں میں نے دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن ، آئی سی یو بیڈ ، وینٹی لیٹر اور دواو¿ں کے نہ ملنے سے بلکتے لوگوں کو دیکھا ہے آخری سانس لینے والے کئی لوگوں کے رشتہ داروں کو آنسو بہاتے دیکھا شمشان گھاٹوں میں بزرگ ، جوان اور بچوں کے ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے ہوئے دیکھا بہت سے لوگوں کو چتائیں جلانے کیلئے اپنی بار ی کا انتظار کرتے دیکھا ۔اور جب شمشان گھاٹ بھی چوٹا پڑ گیا تو کھلے میدان میں عارضی شمشان گھاٹ بنتے دیکھا تاکہ آنے والی لاشیں جلائی جا سکیں ۔ دہلی میں ان دنوں روزانہ کووڈ 19سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری طور پر3.5سو کے درمیان بتائی جا رہی ہے میں نے تین شمشان گھاٹوں میں صرف کچھ گھنٹوںمیں سو سے زیادہ چتائین جلتی دیکھی ہے ۔ سرائے کالے میں رنگ روڈ سے لگے ایک بجلی کا کرمینیشن گراو¿نڈ ہے وہاں ایک طرف ایک ساتھ کئی چتائیں جل رہی تھی دوسری طرف آتے جارہی لاشوں کے انتم سنسکار کی تیار ی کی جار ہی تھی ۔ رشتہ دار ، ایمبولینس والے اور سویکوں کی ایک بھیڑ جمع تھی ایک وقت میں قریب دس سے بارہ لاشیں جلائی جا رہی تھی انتم سنسکار کرانے کیلئے ایک ہی پنڈت موجود تھے اور وہ اتنے مصروف تھے کہ ان سے بات کرنا بہت مشکل تھا ۔ انہوں نے میری طرف دیکھے بغیر کہا کہ یہاں 24گھنٹے لاشیں آرہی ہیں تعداد کیسے یاد رکھیں میں نے کٹر پسند حملے قتل عام کے واقعات کو کور کیا ہے لیکن اجتمائی انتم سنسکار پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ لودھی روڈ رہلی شمشان گھاٹ میں بھیڑ زیادہ تھیں اور چتائیں بھی زیادہ تعداد میں جل رہی تھیں اور ایمبولینس آرہی تھیں اور باڈیز کو اتارا جا رہا تھا رشتہ دار پی پی ای کٹ پہنے تھے وہاں موجود سبھی لوگ اپنے رشتہ داروں کوالوداع کہنے آئے تھے لیکن اس کے باوجود اندر چتائیں کافی تعداد میں جلتی نظر آئیں وہاں مجھے بزرنگ دل کا ایک لڑکا ملا جو ایمبولینس سروس میں لگا ہوا تھا اس نے بتایا کہ وہ 10دن سے لگاتار یہاں اسپتالوں سے لاشوں کو لیکر آرہا ہے سکھوں کی ایک تنظیم ہر طرح کی پوری سہولت پہونچانے کی کوشش کر رہی تھی ایک سکھ نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ اب لوگوں کو چھوڑنا پڑے گا۔ اب وہ ایک دوسرے شمشان گھاٹ پر جائیں لودھی روڈ شمشان گھاٹ سے کچھ دور مسلمانوں کا ایک قبرستان لیکن وہاں صرف ایک جنازے کی نما ز ہو رہی تھی ۔ اوکھا کے بٹلہ ہاو¿س میں بھی قبرستان وہاں تین چارلوگوں کی قبریں کھودی جا رہی تھی اپریل مہینے سے 20سے 25قبریں روز کھودی جا رہی ہیں ۔ میں صرف تین ہی شمشان گھاٹ پر گیا۔ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے موتوں کی اصل تعداد پانچ گنا زیادہ ہے اصل تعداد چھپانے کیلئے ریاستی سرکاروں پر مرکز کا دباو¿ ہے ہمارے دفتر کے پیچھے آئی ٹی میں ایک قبرستان ہے ہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ ایمبولینسیں باڈیز لیکر آرہی ہے دفنانے کی جگہ ختم ہوگئی ہے ۔ فاضل زمین کا انتظام کیا جا رہا ہے اصلاً حالات بہت زیادہ خراب ہیں ۔ (انل نریندر)

30 اپریل 2021

ٹیکہ لگوانے کیلئے لبھاونے آفر س !

ویکسین لگوانے کیلئے لوگوں کو راغب کرنے کیلئے بھارت سمیت کئی ملکوں میں لبھاونے آفرس دیئے جانے لگے ہیں دہلی میونسپل کارپوریشن ویکسین لگوانے پر ٹیکس میں پانچ فیصدی چھوٹ زائدہ دے رہی ہے جبکہ روس میں فری آئسکریم ، اسرائیل، کوک کین پجا پے ٹیز کے آفر دیئے جار ہے ہیں ، جبکہ امریکہ میں فری ویڈیو گیم اور کھانے کی چیزوں پر بھاری چھوٹ کے ساتھ کئی چیزیں مفت بھی دی جارہی ہیں جاپان میں کورونا ویکسین کے انچارج تاہو کونو ایک انٹرویو میں ویکسی نیشن بڑھانے کیلئے یہاں کی ایک پکوڑہ دینے پر غور کر سکتے ہیں دبئی کے تین بڑے ہوٹلوں نے ویکسین کا پہلا ڈوز لگوانے پر 90فیصد اور دوسری ڈوز لگوانے پر دام میں چھوٹ دینے کا آفر کیا ہے جبکہ میکسیکو میں ویکسین سینٹر پر آئے لوگوں کو ان کی من پسند دھن بجا کر خوش کیا جا رہا ہے امریکہ میں میک ڈونالڈس وغیرہ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو چھٹی اور نقد پیسہ دینے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ ویکسین سینٹر تک آنے جانے کیلئے تیس ڈالر یعنی قریب 22سو روپئے دینے کا علان کیا ہے مشی گن میں آکسیجن لگوانے والے لڑکوں کو پری رولڈ ماری جوانا (گانجا )دیا جا رہا ہے ادھر گجرات میں سوورنکار سماج نے اپنے فرقے کے لوگوں کیلئے ایک نرالی پیش کش کی ہے سماج کی 1331عورتوں کو ویکسین لگوانے پر سونے کی نوز پن مردو ں کو ہیڈ بلیڈر دیئے گئے ہیں اس کیلئے 10لاکھ روپئے خرچ کئے جا ئیں گے ۔ چین میں ویکسین لگوانے کیلئے سخت کام نہیں آئی تو لبھاونے آفرس شروع ہوگئے ہیں بیجنگ میں کئی سینٹروں پر مفت آئسکریم دی جا رہی ہے اور ساٹھ سے سال سے عمر کے زیادہ لوگوں کو انڈوں کا باکس اور دوسری ڈوز پر دو انڈے کے باکس دئے جا رہے ہیں ویکسین کی قطار میں کھڑی ساٹھ سالہ عورت وانگ سدوئی نے کہا میں ٹیکہ لگوانے کیلئے آئی ہوں انڈے لینے کیلئے نہیں۔ (انل نریندر)

پہلے قواعد کی تعمیل کریں پھر الزام دیں !

بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ لوگوں کو کووڈ معاملوں میں اضافے کے درمیان سرکار کو الزام دینے سے پہلے صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے وبا کے سلسلے میں مختلف گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے عدالت نے یہ رائے زنی کی ۔ جسٹس بی یو دیبدار کی بنچ نے جنتا سیوک ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ملازمین سمیت سبھی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت آدھار کارڈ ساتھ رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت دی جسٹس موصوف نے کہا کہ شہریوں کے طور پر ہمیں سرکار کو الزام دینے سے پہلے مہذب اورحساسیت کو ثبوت دینا چاہئے لوگوں کو صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے عدالت نے کہا یوجناو¿ں اور سسٹم اچھے ہوتے ہیں لیکن انسان ہی تباہ و برباد کر دیتے ہیں ہم نوجوانوں ، لڑکوں اور لڑکیوں کو بغیر کسی وجہ ادھر ادھر گھومتے دیکھتے ہیں یا موٹر سائیکل پر تین تین اور کہیں چار چار لوگ بغیر ہیلمیٹ اور ماسک کے گھومتے ہیں ۔ عدالت نے کہا گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو ناک اور منھ ٹھکنے والا ماسک پہننا چاہئے جسٹس دھونے نے کہا تھوڑی کے نیچے ماسک پہننے والے یا منھ یا تھوڑی کھول کر چلنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے کیونکہ ایسے لوگ اکثر کورونا وائرس کو پھیلانے والے بن جاتے ہیں ۔ (انل نریندری)

کالا بازاری کرنے والے کو سولی پر ٹانگ دیں گے !

مرکز کا دعویٰ ہے دہلی میں کافی مقدار میں آکسیجن کی سپلائی ہو رہی ہے جبکہ کورونا مریضوں کے علاج میں لگے اسپتال آکسیجن کے وقت سے نہ پہونچنے کی شکایتیں مل رہی ہیں اس مسئلے کی وجہ سے تلاشنے کی کوشش میں لگی دہلی ہائی کورٹ نے مانا کی آکسیجن سلینڈر اور کووڈ 19کے علاج کیلئے ضروری دواو¿ں کی کالا بازاری کے چلتے یہاں غیر فطری طور سے بحران کھڑا کیا جا رہا ہے اس کو لیکر عدالت نے سنجیدگی دکھائی اور کالا بازاری میں شامل لوگوں کو وارننگ دے ڈالی کہ اگر اب آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کسی کی جان گئی تو وہ انہیں سولی پر ٹانگ دیں گے جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پلی کی بنچ نے اس مسئلے پر سب سے پہلے دہلی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا عدالت نے سرکار سے کہا کہ آپ کا سسٹم ناکام ہوگیا کیونکہ آکسیجن سلینڈر اور دوائیوں کی کالا بازاری مسلسل جاری ہے سرکار پلانٹ کو قبضے میں لے آپ کے پاس پورہ پاور ہے آپ کے احکامات کو بھی نہیں مانا جا رہا ہے آکسیجن سلینڈر لاک روپئے میں بیچے جا رہے ہیں جس کی اصل کی قیمت چند ہزار روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔ ہائی کورٹ نے غور کیا کہ اس کی ہدایت کے باوجود اسپتالوں تک الاٹ آکسیجن پہونچانے والے سپلائرس اور سیلینڈر بھرنے والے اس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے ان سبھی پر توہین عدالت کا مقدمہ کرنے کی ہدایت دی گئی جو پیش ہوئے ان کے دعوو¿ں سے مبینہ طور پر کالا بازاری میں شامل ہونے کا عدالت کو شک ہو ا ۔ وکیلوں نے ریمیڈی سیور ویکسین کی سپلائی صرف اسپتالوں میں کئے جانے کے حکم پر اعتراض جتایا انہوں نے عدالت کو بتایا یہاں تمام ایسے لوگ جنہیں اسپتالوںمیں بیڈ نہیں ملا ان کا علاج گھر میں ہی چل رہا ہے ضروری دواو¿ں کو لینے کی صلاح دی جارہی ہے ۔ وہ کیا کریں آکسیجن سلینڈر کے ساتھ دواو¿ں کی بھی کالا بازاری کی باتیں سن کا ہائی کورٹ نے ایک بار دونوں مرکزاور دہلی سرکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ کالا بازاری پر لگام کسنے میں دہلی سرکار کو ناکام مانتے ہوئے ہائی کورٹ نے اس سے کہا کہ آپ کا سسٹم کسی کام کا نہیں ہے یہ پوری طرح سے پھیل ہے کالابازار ی پر لگام تک نہیں لگا پارہے ہیں آپ کیسے لوگ ہیں کہ اس وقت ضروری دوائیوں کی جمع خوری کرنے میں ناکام رہے ہیں بہتر ہوگا کہ موجودہ سپلائی سسٹم کے درمیان سرکار کے معاملے میں دخل رہے جواب میں دہلی سرکار کے سینئر وکیل راہل مہرا نے یہ دلیل دی کی اسپتالوں کی طرف سے آکسیجن سپلائی میں دیرے سے جڑی ایک کے بعد ایک شکایت ملنے پر عدالت نے سرکار سے کہا کہ ہمیں نظر آرہاہے کہ آپ لالی پاپ باٹ رہے ہیں ۔ سپلائر کے پاس درکار آکسیجن لیکن آپ صحیح طریقے سے آپ اسے تقسیم نہیں کروا پا رہے ہیں ایک سپلائر کے باتیں سننے کے بعد عدالت نے سرکار سے کہا کچھ تو گڑ بڑ گھوٹالہ ہے یہ شخص 20میٹرک ٹن آکسیجن لے کر آپ کے پاس بیٹھا اور سرکار کی فہرست میں اس کا نام تک نہیں ہے جبکہ یہاں کے بڑے سپلائروں میں سے ایک ہے عدالت نے اس سپلائر کو ہدایت دی کہ آپ اپنے اسپتالوں تک آکسیجن پہونچوائیں ورنہ ہم آپ کو حرا ست میں لے لیں گے ۔ ہم دہلی ہائی کورٹ کو شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے عام شہری کی تکلیف کی مجبوری کو سمجھ رہے ہیں اور انہوں نے جڑوں پر حملہ کیا ہے یہ صحیح ہے پورا میڈیکل سسٹم ہی لچر ہوگیا ہے سرکاریں بے فکر نظر آرہی ہیں ایسی بے بسی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی کہ سرکار کو پرواہ نہیں شکر ہ ہے سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کا جنہوں نے مایوس عوام کی بات سنی ہے اور کمی کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ (انل نریندر)

29 اپریل 2021

اب کورونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کررہا ہے !

دیش میں جاری دوسری لہر کا کورونا وائرس پھیپھڑوں پر تیزی سے حملہ کررہا ہے ۔جہاں دس دن میں بہت سے لوگ پورے پھیپھڑوں کی خرابی کا شکار ہو رہے تھے ۔اب وہ دو تین دن میں ہی پھیپھڑوں کو متاثر کررہا ہے اور اس مرتبہ انفیکشن شرح تینگنا بڑی ہے پہلے ایک متاثر شخص سے تین لوگ پازیٹو ہو رہے تھے اب یہ تعداد نو تک جا پہونچی ہے اس وار کووڈ 19 کے اثرات الگ ہیں زیادہ تر مریضوں کو دست ، پیٹ میں درد اور بخار کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں ڈاکٹروں نے اپیل کی ہے ان میں سے کوئی اثر محسوس ہو تو ٹیسٹ فوراً کرائیں ۔کورونا کے اثرات کے بعد بھی اینٹی جن و رئیل ٹائم لوگ مریض چین رئیکشن (آر ٹی پی سی آر )رپورٹ نگیٹو آرہی ہے کورونا انسان کے پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے پھیپھڑا جیسے جیسے کمزور ہوتا ہے ویسے سانس لینے میں دکت ہوتی ہے اس وجہ سے آکسیجن کا سہارا لینا پڑتا ہے یہاں تک کہ کئی لوگوں کو وینیٹی لیٹر کے سپورٹ سسٹم کی کاروائی اپنائی جاتی ہے ۔اس وبا کے دور میں تھرمل این ایکٹویشن آف سورش کووڈوائر س پر کی گئی ریسرچ کے بعد آئے تجربہ میں لوگون کے اندر امید کی کرن جاگی ہے اس کا لب لباب یہ ہے کہ آپ کورونا وائرس کو ختم کرنے کا رام باندھ اپائے ہے ۔بتا دیں سائنسدانوں کے ذریعے کی گئی رپورٹ کے مطابق اس طرح اب جو کورونا وائرس ہے یا پہلے کے مقابلے زیادہ خطرناک ہے صرف حفاظت ہی واحد قدم ہے ۔ہر ٹائم آپ ماسک لگائے رکھیے لوگوں سے دوری بنائیں رکھیں اور قوانین کی عمل کریں۔ (انل نریندر)

ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج پھر بن سکیں گے جج!

دیش کی عدلیہ کی تاریخ میں ممکنہ طور پر پہلی بار دیش میں ہائی کورٹوں میں ججوں کی پھر تقرری ہوگی ۔سپریم کورٹ نے آئین کی دفع 224A کے تحت عارضی ججوں کی تقرری کا راستہ صاف کر دیا ہے ۔ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج دو سے تین سال تک دوبارہ جج کی ذمہ داری حاصل کرسکیں گے ۔چیف جسٹس شرد اروند بووڑے اور جسٹس سندے کشن کال اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے صاف کیا تھاکہ اگر ہائی کورٹ میں خالی جگہوں کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے تو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صدر جمہوریہ سے الگ سے جج کی تقرری کی سفارش کر سکتے ہیں ۔ایک تقرری دو سے تین سال کی ہوگی ۔ایڈھاک جج کو ہائی کورٹ کے جج کے لئے طے تنخواہ ملے گی اگر الگ جج کے لئے سرکاری رہائش کا انتظام نہیں ہو پاتا ہے تو اسے قواعد کے مطابق ہاو¿سنگ بھتہ دیا جائیگا ۔سپریم کورٹ نے لوگ پرہیری بنام بھارت سرکار کے معاملے میں یہ فیصلہ دیا سپریم کورٹ نے کہا اگر التوا معاملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو ایسے معاملوں کو نمٹانے کے لئے چیف جسٹس اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں چیف جسٹس یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں التو مقدموں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ان کو نمٹانے کے لئے ریگولر تقرری نہیں ہوئی تو آئین کی دفع 224A کے تحت صدر جمہوریہ سے الگ سے تقرری کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں اس نے کہا نہ صرف ریٹائرڈ جج ہی نہیں بلکہ چھٹی پر جانے کے دہانے پر کھڑے ججوں کو بھی عارضی طور پر جج مقرر کیا جا سکتا ہے ۔تقرری کے وقت جج کا پرانہ ریکارڈ دیکھا جائیگا اگر اس نے اپنے عہد میں مقدموں کو تیزی سے نپٹارہ کیا ہے تو اسے ترجیح دی جائے گی ۔ایک ہائی کورٹ میں دو سے پانچ جج عارضی طور سے مقرر کئے جا سکتے ہیں سپریم کورٹ نے کہا ہائی کورٹ میں ججوں کی چالیس فیصدی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور 25 ہائی کورٹ میں ججوں کے لئے 1080 اسامیاں منظور ہیں لیکن ابھی 664 جج کام کررہے یہں 416 اسامیں خالی پڑی ہیں 196 ججوں کی تقرری کا پروسز جاری ہے ۔220 کی سفارش کی جانی باقی ہے ہائی کورٹ کالیجیم 45 ججوں کی تقرری کی سفارش چھ ماہ پہلے کر چکا ہے جو مرکزی سرکار کے پاس چھ مہینہ سے لٹکی ہوئی ہے ۔ابھی تک اس نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے یہاں تک کہ سپریم کورٹ کالیجیم ججوں کے لئے چھ نامون کی سفارش بار بار کر چکے ہیں اس پر مرکز نے کوئی فیصلہ نہیں لیا جبکہ کالیجیم کے دوبارہ سفارش کرنے پر حکومت جج مقرر کرنے کے لئے مجبور ہے ۔ (انل نریندر)

کیوں نہ درج ہو قتل کا مقدمہ !

مدراس ہائی کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کی تلخ نکتہ چینی کرتے ہوئے دیش میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے لئے اسے اکیلئے تنہا ذمہ دار مانتے ہوئے سب سے غیر ذمہ دار ادارہ بتایا ۔عدالت نے کہا کہ چناو¿ کمیشن کے حکام کے خلاف قتل کے الزامات میں بھی مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ۔اس نے سیاسی پارٹیوں کو ریلیاں اور میٹنگیں کرنے کی اجازت دے کر وبا کو پھیلانے کے موقع دئیے ۔عدالت نے پوچھا کیا آپ دوسرے سیارے پر رہ رہے ہیں ۔چیف جسٹس سنجیو بینرجی اور جسٹس سیمل کمار اور جسٹس رام مورتی کی بنچ نے چھ اپریل کو ہوئے اسمبلی چناو¿ میں کرول سے انر ڈی ایم کے امیدوار و ریاست کے ٹرانسپورٹ وزیرایم آر وجے کمار بھاشکر کی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تلخ تبصرے کئے اس عرضی میں حکام کو کووڈ 19- کے قواعد کی تعمیل کرتے ہوئے کرور میں منصفانہ گنتی یقینی بنانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے عرضی گزار کا کہناہے کہ ترور حلقہ میں ہوئے چناو¿ میں 77 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے ایسے میں ان کے ایجنٹ گنتی کاو¿نٹر میں جگہ دینا کافی مشکل رہے گا اس سے قبائل کی تعمیر پر اثر پڑ سکتا ہے ۔چناو¿ کمیشن کے وکیل نے جب جج صاحبان کو بتایا کہ سبھی ضروری قدم اٹھائے جار ہے ہیں تو اس پر بنچ نے کہا کہ اس نے سیاسی پارٹیاوں کی ریلیاں اور میٹنگیں کرنے کی اجازت دے کر اس نے کووڈ 19 کی دوسری لہر کا راستہ صاف کر دیا تھا عدالت نے چناو¿ کمیشن کے وکیل کی اس رائے زنی پر ناراضگی جتائی کہ پولنگ بوتھ پر سبھی طرح کے احتیاطی قدم اٹھائے جارئیں گے تو اس پر جج نے کہا دیش میں وبا کی دوسری لہر پھیلنے کے لئے چناو¿ کمیشن اکیلئے ذمہ دار ہے جج صاھبان نے زبانی طور سے خبردار کیا کہ وہ دو مئی کو گنتی روکنے سے بھی نہیں ہچکچائے گا ۔واضح ہو تملناڈو میں اتوار کو کورونا انفیکشن کے 15 ہزار نئے مریض سامنے آنے کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ وہ گئی ہے تین ریاستوں تملناڈو کیرل ، آسام اور پڈوچیری میں حال ہی میں اسمبلی انتخبابات ہوئے ہیں وہاں کے شہری بچیں گے تبھی تو جمہوریت میں دئیے گئے اپنے حقوق کا استعمال کر پائیں گے آج سوال اپنی جان بچانے اور زندہ رہنے کا ہے باقی سب باتیں اس کے بعد آتی ہیں ۔ (انل نریندر)

28 اپریل 2021

کورونا مریض کو ایک منٹ میں 50سے 60لیٹر آکسیجن درکار !

دہلی میں کورونا مریضوں کی تعدا د دن بدن بڑھ رہی ہے ایسے میں میڈیکل سے متعلق دکتیں بھی بڑھ رہی ہیں دہلی کے درجن اسپتالوں آکسیجن کی قلت کی شکایتیں آرہی ہیں وہیں مریضوں کے بڑھنے سے اس کی خپت بڑھ رہی ہے ۔ خاص کر وینٹی لیٹر پر مریضوں مین دوگنا آکسیجن کی ڈیمانڈ بڑھی ہے پہلے جن وینٹی لیٹر کے مریضوں کو ہر دن 25سے 30لیٹر آکسیجن دی جاتی تھی اب وہ بڑھ کر 50سے 60لیٹر ہور ہی ہے آکسیجن کی کمی کی ایک بڑی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لیڈی ہارڈی میڈیکل کالج کی این ایس تھیسیا ایکسپرٹ ڈاکٹر رنجو سنگھ نے بتایا کہ اگر چہرے پر ماسکے کے ذریعے اکسیجن دی جاتی ہے تو ایسے میں اس کو ہر منٹ 5سے 6لیٹر آکسیجن درکار ہوتی وہیں اگر مریض وینٹی لیٹر پر تو اسے 25سے 30لیٹر آکسیجن پر منٹ چاہئے لیکن کووڈ مریضوں کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ انہیں بھی ہائی فلو نیزل آکسیجن دی جا رہی ہے ڈاکٹر سنجو نے بتایا کہ ایچ ایف این او میں ایک خاص طرح کی مشین کی استعمال ہوتا ہے جو ناک کے دونوں نلی کے ذریعے آکسیجن دی جاتی ہے اس سے مریض کے آکسیجن کی ضرورت پوری ہوتی ہے لیکن اس میں دو گنا زیادہ آکسیجن خرچ ہوتی ہے اس طرح دہلی میں کووڈ مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعدا د بڑھی ہے اسی وجہ سے آکسیجن کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ دہلی کے بڑے اسپتالوں میں رقیق آکسیجن کا استعمال ہوتا ہے سبھی بڑے اسپتالوں میں پلانٹ لگے ہوئے ہیں جہاں سے آکسیجن وارڈ اور آئی سی یو اور وینٹی لیٹر بیڈ تک سپلائی کی جاتی ہے یہ عام طور پر ایمرجنسی کیلئے ہوتا ہے جب مریض کو کہیں سفٹ کر نا ہو تو یا جانچ کیلئے تب اس آکسیجن سسٹم کا استعمال ہوتاہے۔ (انل نریندر)

ایسے دانشور کم ہی ہوتے ہیں !

اسلام مذھب کے واقف کار تو بہت ہیں مگر ایسے شاید کم ہی لوگ ہونگے جن کے لکھے کو کئی ممالک اور کئی پیڑیوں نے پڑھا اور سمجھا ہم بات کر رہے ہیں اسلام کے واقف کار اور روحانی پیشوا اور بین الاقوامی شہر ت یافتہ مصنف و پدم بھوشن مولان وحید الدین خان کے بارے میں97سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے بدھ کے روز دہلی میں ان کاانتقال ہوگیا آپسی بھائی چارے اورتہذیبی رو اد ری کے پیرو کار رہے میڈیا رپورٹ کے مطابق رام جنم بھومی تنازع پر ان کا تین نقاطی فارمولہ بہت سرخیوں میں چھایا ہوا تھا اور مولانا کو روحانیت ،میں زیادہ کام کرنے کیلئے پدم وی بھوشن ملا تھا انہوں نے 200سو سے زیادہ کتابیںلکھیں انہوں نے قران پاک مقدس کا ہندی اور انگریزی میں ترجمہ کیا تھا 1955میں ان کی تصنیف پہلی کتاب پائے عہد کے دروازے پر بھائی جس کے بعد انہوں نے اسلام اور اس کی جدید چنوتیوں پر کتاب لکھی مولانا وحید الدین خاں کی ایک اور کتاب گاڈ آرئیزز چھ سے زیادہ عرب دیشوں کی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہوئی انہوں نے انگریزی ، ترکی ،ملیالم اور سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ شائع ہوا 1970میں انہوں نے اسلامک سینٹر بنایا اور وہ مسلمانوں کی تعلیم پر زور دیا کرتے تھے انہوں نے رام جنم بھومی تنازع پر تین نکاتی فارمولہ میں خاص طور پر یہ بات کہی تھی کہ ہندو سماج اپنا آندولن ایودھیا تک ہی روک دیں بابری مسجد مسماری کے مسلم سماج اس مسئلے پر بہت کچھ نہیں بچاپایا اس لئے اس مسئلے کو دیش کے ضمیر پر چھوڑ دیا جائے اور متنازع اشوز سے خود کو الگ کر لیں ساتھ ہی سرکار قانون بنا کر گارنٹی دے کہ دیش میں جہاں کہیں بھی اسلامی عمارتیں ہیں ان کی حفاظت کی جائے گی بغیر اس پرتال میں گئے کے اس سے پہلے وہاں کیا تھا نہ ہی ہندو سماج اس کے وجود پر سوال کرے گا ایودھیا میں مسجد مسماری کے بعد وہ مہاراشٹر میں اچاریہ سسیل کمار و سوامی نتیا نند کے ساتھ امن یاترا میں شامل ہوئے تھے 1976میں الرسالہ نام سے اپنا ایک جریدے کی شروعات کی مولانا وحیدا لدین کا دنیا سے جانا انسانیت کا بھاری نقصان ہے ایسے ودوان کم آتے ہیں ۔ (انل نریندر)

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کا معاملہ!

مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ کے خلاف رشوت خوری کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور سنیچر کو ممبئی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں حکام نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے دیش مکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم ویر سنگھ کی ذریعے لگائے گئے الزامات کے جانچ کرنے سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تیزی سے جانچ شروع کی تھی آج شام کو خبر آتے آتے سابق وزیر داخلہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جانچ پڑتال کے دوران سی بی آئی کو کرپشن انسداد ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت دیش مکھ اور دیگر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر جانچ کرنے کیلئے درکار پہلی نظر میں ثبوت ملے ہیں پرم ویر سنگھ نے 25 مارچ کو دیش مکھ کے خلاف سی بی آئی سے اپیل کرتے ہوئے مجرمانہ مفاد عامہ عرضی دائر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیش مکھ نے معطل پولس آفسر سچن واجے سمیت دیگر حکام کو بار و ریستورینا سے سو کروڑ روپئے وصولی کیلئے کہا تھا سچن واجے این آئی کی جانچ کا سامنہ کر رہے ہیں ۔ تفتیش ممبئی کے صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے پاس دھماکو چیزوں سے بھری کار اسکارپیو کے ملنے کے معاملے سے جڑی ہے پرم ویر سنگھ نے شروعات میں سپریم کورٹ کی طرف رخ کیا جس میں الزام لگایا تھا کہ دیش مکھ کے کرپٹ نظریئے کے بارے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دیگر سینئر لیڈروں سے شکایت کرنے کے بعد ان کا تبادلہ کیاگیا بڑی عدالت نے معاملے کو بہت سنگین بتایا تھا لیکن پرم ویر سنگھ کو ہائی کورٹ کا رخ کرنے کو کہا تھااس کے بعد پرم ویر سنگھ نے عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے دیش مکھ کے خلاف اپنے الزامات کو دہرایا این سی پی لیڈر کے خلاف سی بی آئی سے فوری و منصفانہ جانچ کی درخواست کی تھی این سی پی نے انل دیش مکھ کے دفتروں و گھروں پر جاری سی بی آئی چھاپے پر کہا کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے اور انل دیش مکھ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں انہیں دیش مکھ کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کئے جانے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے این سی پی نیتا نواب ملک نے کہا کہ این آئی اے کو یہ بتانا ہے کہ معطل پولس آفسر سچن واجے نے جب صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے قریب دھماکو سامان رکھا تب وہ کس کے لئے کام کر رہے تھے انہوں الزام لگایا کہ اس معاملے میں ممبئی پولس کے سابق کمشنر پرم ویر سنگھ کا کیا رول تھا یہ سبھی کاروائیاں پرم ویر سنگھ کی خط کی بنیاد پر کی جارہی ہیں یہ کچھ اور نہیں یہ ریاستی حکومت اور انل دیش مکھ کی ساخ خراب کرنے کیلئے اقتدار کا بیجا استعمال ہے ہمیں عدلیہ میں پورا یقین ہے اور ہم جانتے ہیں کہ جانچ کے ذریعے سیاسی سازش سے پردہ اتھ جائے گا ۔ (انل نریندر)

27 اپریل 2021

ٹیکہ لگوا چکے لوگوں پر وائرس بے دم !

ویکسین کے بعد کورونا انفیکشن کا خطرہ بدستور بنا ہوا ہے بیماری سنگین نہیں ہوتی پہلی بار مرکزی سرکار نے یہ صاف کر دیا ہے کہ ویکسین کے بعد کووڈ کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔ اندور میں ایک ڈائیگونسٹک سینٹر میں ٹیکہ لگوانے کے بعد سو لوگوں کو الگ الگ مرحلے میں تین انٹی باڈی ٹیسٹ کرائے تو ان میں بہت تسلی بخش نتیجے سامنے آئے ٹیکہ لگنے کے بعد 88فیصد لوگوں میں انٹی باڈیز بنی حالانکہ کچھ لوگوں میں انٹی باڈیز کی سطح کم بھی دیکھنے کو ملی ۔ ریسرچ میں شامل ہیلتھ ورکرس کی تین بار انٹی باڈیز ٹیسٹ کی گئی ۔ پہلی بار ٹیکہ لگنے سے پہلے دوسری بار انجکشن ڈوز کے بعد آخرمیں دوسری ڈوز کے 24دن بعد ٹیسٹ کیا گیا اسٹڈی میں 66فیصد مرض اور 34فیصد عورتیں تھی انہیں 24سے28جنوری کے درمیان پہلا اور 22سے 25فروری کے درمیان دوسرا ڈوز لگا تھا ویکسی نیشن کے بعد جو لوگ متاثر ہو بھی رہے ہیں ان میں کورونا کے بے حد ہلکے اثرات ملے ہیں سیدھے طور پر یہ مانا جائے تو ویکسین جسم کے امراض کے مقابلے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ۔ اس لئے ٹیکہ لگوانا ضروری ہے جب آپ کا نمبر آئے تو ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ (انل نریندر)

مسیحا بنی دہلی پولس!

دہلی پولس نے ایک بار پھر ثابت کر دکھایا کہ وہ حقیقت میں دل کی پولس ہے کورونا وبا کے دوران کوئی بھی بڑی پریشانی دہلی پولس نے دل سے اس کا حل نکالنے کیلئے آگے آگے رہتی ہے ۔ اب دہلی پولس نے کنڈلی بارڈر پر پھنسے آکسیجن کے ٹینکر کیلئے روہنی میں جے پور گولڈین اسپتال تک گرین کوری ڈور بنا کر بر وقت آکسیجن پہونچا کر اسپتال میں بھرتی سیکڑوں کورونا مریضوں کی جان بچائی رجدھانی دہلی میں آکسیجن کی کتنی قلت ہے یہ بات کسی سے پوسیدہ نہیں ہے ایسے میں جب اسپتالوں میں آکسیجن ختم ہونے کا بحران ہے تب دہلی پولس سنکٹ موچک بن کر وقت پر آکسیجن پہونچا رہی ہے پولس نے پچھلے 24گھنٹوں میں آکسیجن پہونچا کر 1200سے زیادہ زندگیاں بچائی ہیں ساو¿تھ دہلی کے بتر ا اسپتال میں بدھ کی رات آکسیجن ختم ہونے سے قریب 350کورونا مریضوں کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی اسپتال میں محذ 2گھنٹے کی آکسیجن کی دستیاب ہونے کی اطلاع ملتے ہی ساو¿تھ کے ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر خوچ موقع پر پہونچے اور ان کی ہدایت پر کوٹلہ مبارک پور، گریٹر کیلاش ، نیب سرائے میدان گڑھی کی پولس کی ٹیموں نے یوپی سے آرہے آکسیجن ٹینکر کیلئے گرین کوری ڈور بنا کر آدھے گھنٹے میں اسپتال میں پہونچا کر مریضوں کی جان بچائی دہلی میں کورونا کے بڑھتے مریضوں اور لوگوں کو پریشان ہوتے لوگوں کے بیچ دہلی پولس کے مدد کرنے کے کام جاری ہیں وہ نہ صرف سلینڈر مریضوں تک پہونچا رہی ہے بلکہ ضرورت مندوں کو کھانہ بھی اور ان کی دیگر ضروری کاموں میں بھی ہاتھ بٹا رہی ہے رجدھانی دہلی میں اب کووڈ 19کا خوف ایسا چھایا ہے کہ متاثرہ لوگوں سے ان کے اپنے ہی منھ پھیرنے لگے ہیں ایسے ہیں ایک معاملہ گوکل پوری میں سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص کی موت کے بعد کورونا کے ڈر سے رشتے داروں نے ڈیتھ باڈی کو ہاتھ لگانے سے انکار کر دیا ۔ ایسے مایں گوکل پوری تھانے میں تعینات اے ایس آئی سسیل کمار نے انسانیت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس شخص کا انتم سنسکار کرایا اگر سینکڑوں لوگوں کی آکسیجن سپلائی ہونے سے جان بچی ہے تو اس کا سہرہ دہلی پولس کو جاتا ہے ایک بار پھر دہلی پولس کا انسانیت کا چہرہ سامنے آیا ہے ۔ (انل نریندر)

دوسری لہر سے نمٹنے میں مودی سرکار ناکام رہی !

اکونمسٹ میگزین نے اپنے تازہ ایڈیشن میں لکھا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں مودی حکومت کئی محاذوں پر ناکام رہی ہے ۔ سرکار کی ویکسین پالیسی میں بھی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں بھار ت میں 14اپریل کا دن بہت اہم ترین تھا جس میں ہندو¿ں اور سکھوں میں نیا سال منایا بڑی تعداد میں مسلمان رمضان کا پہلا روزہ کھولنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ہری دوار کمبھ میلے میں لاکھوں لوگوں نے گنگا ندی میں ڈبکی لگائی ادھر دیش بھر میں کووڈ 19بیماری سے متاثر لوگوں کی تعدا د پہلی بار دو لاکھ سے زیادہ درج کی گئی تھی اس کے بعد سے مریض لگا تار بڑھ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کے ڈھیل اور کوتاہی کے سبب دوسری لہر بے قابو ہو رہی ہے ۔ ایک ہندی اخبار دینک بھاسکر نے شائے رپورٹ میں بتایا کہ سرکار بھیڑ بھرے روڈ شو اور ریلیوں پر روک لگانے میں ناکام رہی ہے ویکسین خریدنے اور وائرس کی ریسرچ کیلئے پیسہ دینے کے فیصلے دیر سے لئے گئے ہیں وبا ءکی دوسری لہر نا صرف خطرناک بلکہ بھارت سمیت دنیا کے لئے بہت ہی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے ۔ وائرس کے بے قابو پھیلاو¿ سے خطرناک نئے اسٹرین کا خطرہ بڑھا ہے بھیڑ بھرے شہروں اور کمزورو ہیلتھ سروسیز کے سبب بھارت میں کسی سے انفیکشن بیماری پر قابو آسا ن نہیں ہے ۔ پھر بھی دسمبر 2020میں اونچائی پر پہونچی لہر میں اموات کی تعداد حیرت انگیز طور سے کم تھی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے محاسبے کی کمی نے حالات کو کنٹرول سے باہر ہونے دیا۔ جنوری میں مودی نے سیکھی بگھاری تھی کہ ہم نے نہ صرف اپنے مسئلے سلجھائے ہیں بلکہ وباءسے نمٹنے میں دنیا کی مدد کی ہے ۔ پھر مارچ کی شروعات میں جب اپوزیشن حکمراں ریاست مہاراشٹر مریض بڑھنے لگے تو مودی سرکار سے ریاستی حکومت پیسہ ملنے کی امید تھی لیکن اس نے اس پر حملے کئے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے مودی نے مسلسل چناو¿ مہم کی خطرناک اس مہا اسمبلی چناو¿ کے دوران مغربی بنگال میں اپنی طاقت دکھانی پڑی وہ اور ان کے سپہ سالار اور سیاسی حریف پارٹیوں کے لیڈروں نے کئی بڑی ریلیاں کی ہیں ان میں ماسک پہننے اور سماجی دوری کے قواعد کی قطعی تعمیل نہیں کی گئی اس سے ریاست کے دس کروڑ لوگوں کے درمیان وبا پھیلنے کا خطرہ تو ہے ہی لیکن اس کے سبب سرکار کی توجہ بیماری سے لڑنے پر نہیں رہی مودی کے دائیں ہاتھ امت شاہ کے پہلے 18دنوں میں سے 12دن چناو¿ مہم میں مصروف رہے اس سے یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ مودی کی ویکسین پالیسی میں کتنی گڑبڑی ہے ۔فروری کے وسط تک سرکار نے صرف 30فیصد آبادی کیلئے ڈوز کے آرڈر دیئے تھے سرکاری ریگولیٹری ایجنسی نے غیر ملکی ویکسین کو ویکسین کو سبھی ضروری تجربے کئے بغیر ہی منظوری دے دی تھی اور دوسری غیر ملکی ویکسن کیلئے مزید رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی اس درمیان سرکار کے فیصلے کے بہتری کے اشارے ملے ہیں ویکسینوں کی تیزی سے در آمدات کو سرکار نے ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ سرکار نے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں ویکسین کی پیداوار بڑھانے کیلئے تین ہزار کروڑ روپئے دے دیئے ہیں بھارتی جنتا پارٹی نے بڑی چناوی ریلیاں بھی منسوخ کرد ی ہیں اگلے ماہ 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کے فیصلے لئے گئے ہیں حالانکہ زیادہ تر حصوں میں ویکسین کی کمی کو دیکھتے اس فیصلے محدود فائدہ ہوگا۔ (انل نریندر)

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...