بہار اور مغربی بنگال میں اگر آج چناؤ ہوں تو... !
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اچھے دن کا نعرہ مودی سرکار کے آنے کے ایک سال بعد بھی بہار اور مغربی بنگال کی عوام کو راس نہیں آرہا ہے۔ کم سے کم اے بی پی نیوز نیلسن کے تازہ سروے کے مطابق پہلے بات کرتے ہیں بہار کی۔ اس سروے کے مطابق بہار جہاں اسی برس اسمبلی چناؤ ہونے ہیں اگر آج چناؤ کرا دئے جائیں تو جنتا دل (یو) 127 سیٹیں لے کرسرکار بنا لے گی۔ بھاجپا کو 112 اور دیگر کو4 سیٹیں ملیں گی۔ اے بی پی نیلسن کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جے ڈی یو اتحاد جس میں آر جے ڈی اور کانگریس شامل ہیں کو بھاری فائدہ ملتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ بھاجپااتحاد میںآر ایل پی اور لوک جن شکتی پارٹی شامل ہے، کو نقصان ہو سکتا ہے۔ چناوی تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا ہے کیونکہ دونوں اتحاد کے درمیان فرق کافی کم ہے اور آخری مرحلے میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی اتحاد بننے اور ٹوٹنے کے امکانات پر بھی چناؤ پنڈتوں نے حساب کتاب بٹھایا ہے۔ ریاست میں زیادہ تر لوگوں نے نتیش کمار کے کام کو سراہا ہے اور انہیں سب سے مقبول لیڈر مانا ہے جبکہ مقبولیت کے معاملے میں سشیل مودی ، لالو پرساد یادو، جتن رام مانجھی ، رام ولاس پاسوان، شتروگھن ...