جاوید اختر کی مہم رنگ لائی کاپی رائٹ بل پاس
فلموں میں موسیقی سازوں اور نغمہ نگاروں سمیت مختلف عوامی بہبود سے جڑے لوگوں کے کاپی رائٹ حقوق کی حفاظرت کرنے کی مانگ بہت دنوں سے اٹھ رہی تھی۔ آخر کار راجیہ سبھا میں کاپی رائٹ سے متعلق بل کو منظوری مل گئی ہے۔ اس بل پر مفصل بحث بھی ہوئی۔ موجودہ ایکٹ میں کاپی رائٹ سے متعلق قواعد اتنے دھندلے ہیں کے فلم پروڈیوسر موسیقی کا کاروبار کرنے والی کمپنی یا ٹی وی چینل آسانی سے ان کی خلاف ورزی کرلیتے ہیں۔ کیسے نغمہ نگار یا موسیقار یا کہانی کے مصنف کا شروع میں جس کمپنی سے معاہدہ ہوگیا اور ا س کے لئے پیمانے جو طے ہوئے اسی پر تسلی کرنی پڑتی ہے جبکہ اس کے لکھے گیت و مکالمے اور موسیقی کا استعمال ریڈیو ، ٹی وی جیسے مختلف ذرائع ابلاغ میں بار بار ہوتا ہے۔ فلموں کے معاملے میں کاپی رائٹ ایکٹ کے مطابق ٹی وی چینلوں کو متعلقہ پروڈیوسر کو ہر نشریہ پر ادائیگی کرنی پڑتی ہے جبکہ موسیقار مکالمہ اور کہانی کے مصنف کو اس میں سے حصہ نہیں ملتا۔ اس لئے اس ایکٹ میں ترمیم کی مانگ طویل عرصے سے جاری تھی۔ تازہ ترمیم میں نغمہ نگار ، موسیقار، مکالمہ نگار اور کہانی کے مصنف کے کاپی رائٹ کی حفاظت کی گئی ہے۔ اگر کوئی ذرائع ابلاغ ان ...