اشاعتیں

جون 11, 2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گردش میں ہیں نواز شریف کے ستارے

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہے ہیں۔ دونوں گھر میں اور بیرونی ممالک میں ان کی توہین ہورہی ہے۔گھر میں تو پنامہ گیٹ تنازعہ پر پیشیاں ہورہی ہیں اور دیش کے باہر انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بلوچستان میں وہ چینی ٹیچروں کے قتل کے بعد چینی صدر شی جنگ پنگ نے نواز شریف کو دھمکی تک دے ڈالی ۔ آستانہ میں ایس سی او کانفرنس کے دوران نواز شریف نے عطر روس اور قزاخستان ،ازبیکستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقات کی لیکن جنگ پنگ کے ساتھ ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ چینی میڈیا نے بھی قزاخستان کے صدر نور سلطان نظربائف ،وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جنگ پنگ کی ملاقات کا خاص تذکرہ کیا ہے۔ کانفرنس سے جڑی فٹیج میں دکھایا گیا کہ کیسے جنگ پنگ نے نواز شریف کی موجودگی کو نظرانداز کیا۔ چین نے 50 ارب ڈالر کے اقتصادی کوریڈور سمیت پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ پاک نے چینی کمپنیوں کے ملازمین کی سلامتی کے لئے 20 ہزار سے زائد سکیورٹی جوان تعینات کئے ہیں لیکن بلوچستان و قبائلی علاقوں میں آتنک وادی اکثر غیر ملکی شہریوں کے قتل کے معاملے سامنے آتے ہیں۔ چ...

متوفی سشیل چندر گپتا کے کھاتے سے 45 لاکھ روپے اڑائے

بینکوں میں ملازمین کی ملی بھگت سے گھوٹالہ عام ہوگئے ہیں۔ نوٹ بندی کے بعد تو کچھ بینک ملازمین نے ایک مقرر فیصد لے کر کروڑوں کے نوٹ بدلے اور مالا مال ہوگئے۔ کئی پھنسے بھی اور کئی جیل بھی گئے لیکن یہ دھندہ رکا نہیں۔ جہاں بھی ان کرپٹ بینک ملازمین کو موقعہ ملتا یہ چوکتے نہیں۔ تازہ مثال اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر ایم ایس رندھاوا کے مطابق دریا گنج میں واقع ایس بی آئی کی منیجر نے گزشتہ 20 مئی کو پولیس تھانے میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بینک میں سشیل چندر گپتاکا ایک رشتے دار بینک آیا تو پتہ چلا کہ ان کے کھاتے میں سے کسی نے 6 ماہ کے اندر 45.20 لاکھ روپے نکال لئے ہیں۔ اس جانکاری سے بینک میں کھلبلی مچ گئی۔ بینک منیجر نے مہیر کمار مشرا نامی کلرک پر شبہ ظاہر کیا۔ اس بارے میں معاملہ درج کرکے ایس ایچ او ستیندر موہن کی نگرانی میں ایک ایس آئی مہیپال نے چھان بین شروع کی۔ بند پڑے بینک کھاتوں میں نقب لگا کر 51 لاکھ روپے اڑانے کے الزام میں پولیس نے ایس بی آئی کے ایک اسسٹنٹ منیجرا ور کلرک کو 1 جون کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے 8 برس سے بند پڑے ایک کھاتے میں 45 لاکھ او...

مقدس رمضان میں جہادیوں نے دنیا بھر میں مچائی دہشت گردی

رمضان کے مقدس مہینے میں بین الاقوامی خطرناک دہشت گردتنظیم اسلامک اسٹیٹ ویسے تو اسلام کے تحفظ کے نام پر اپنا خونی کھیل جاری رکھے ہوئے ہے وہ اسلام کی کتنی قدر کرتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں رمضان میں بے قصوروں کو قتل کررہا ہے۔ رمضان میں آئی ایس کے دہشت گردوں نے نہ صرف اسلامی ممالک میں حملے کئے ہیں بلکہ مغربی یوروپی ملکوں میں قہر برپا کرکے بہت سے بے قصوروں کی جان لی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے اپنے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ 26 مئی سے رمضان شروع ہونے کے ساتھ ان دہشت گرد انجمنوں نے مغرب میں تابڑ توڑ حملے کئے۔ ان میں آئی ایس نے فلپن اور شیعہ طاقت کے گڑھ ایران کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ ایسی ہمت تھی جو کبھی القاعدہ نے بھی نہیں دکھائی۔ایک ویب سائٹ برٹ ورڈ کے مطابق ابھی رمضان کو شروع ہوئے 15 دن ہوئے ہیں اس دوران دنیا بھر میں جہادی گروپوں نے 70 حملے کئے ان میں 21 مسلم اکثریتی ملکوں میں کئے گئے۔ان حملوں میں 1003 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 1036 لوگ زخمی ہوگئے۔ ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ 2016ء میں اسی میعاد میں رمضان میں 421 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جبکہ 729 لوگ ز...

کسینو میں سعودی شہزادہ نے 5 بیویاں اور 22 ارب روپے ہارے

مہابھارت میں یودھشٹر پانچوں بھائیوں کی بیوی دروپتی کو جوئے میں کوروؤں سے ہارنے کی بات تو ہم نے سنی تھی لیکن تقریباً ایسا ہی واقعہ آج کے زمانے میں ممکن ہوسکتا ہے اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا تھا لیکن ایسا ہوا ہے۔ سعودی عرب کے شہزادے ماجد بن عبداللہ بن عبدالعزیز جوئے میں اپنی پانچ بیویاں ہار گئے ان کی کل 9 بیویاں ہیں۔ماجد بن عبداللہ ڈرگس، جوئے اور شان و شوکت کو لیکر پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے ماجد مصر کے سنئی گرینڈ کسینو میں جوا کھیلنے پہنچے تھے۔ راجکمار نے گیم کھیلنا شروع کیا تو ایک کے بعد ایک گیم کھیلتے چلے گئے اور ہارتے چلے گئے۔ اس کے چلتے ماجد پہلے اپنے پاس موجود ساری رقم ہار گئے اس کے بعد بھی ان کا جنون کم نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی پانچ بیویوں کو 160 کروڑ روپے کی رقم کے بدلے گروی رکھ دیا۔ اس کے بعد وہ سبھی گیم ہارگئے اور بدلے میں انہیں اپنی پانچ بیویوں کو وہیں کسینو میں چھوڑ کر جانا پڑا۔اس کسینومیں راجکمار ماجد ہفتے بھر رکے تھے۔ وہ ان لمیٹڈ اسٹیکس والی پوکر ٹیبل پر کھیل رہے تھے۔ کسینو کے ڈائریکٹر علی شمون نے بتایا کہ جب راجکمار اپنی ساری رقم ...

کیا نیٹ جیسے امتحان سے ججوں کی بھرتی ممکن ہے

ججوں کی تقرری کو لیکر حکومت اور جوڈیشیری میں پچھلے دوسال سے کافی رسہ کشی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس دوران اگر ججوں کی خالی اسامیوں پر نظر ڈالیں تونچلی عدالت سے ہائی کورٹ تک ججوں کی جگہ کافی خالی ہے۔ پورے دیش ہائی کورٹ اور لوئر کورٹ میں ججوں کی منظور اسامیوں پر بھاری کمی ہے۔ یکم جون 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق کل 24 ہائی کورٹ میں منظور اسامیاں 1079 ہیں۔ ان میں سے 419 اسامیاں خالی ہیں۔ کولکتہ ہائی کورٹ میں کل منظور 73 جگہوں میں سے 37 خالی ہیں۔ مدراس ہائی کورٹ میں 75 اسامیوں کی جگہ ہیں جہاں 26 جگہ خالی ہیں۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی بات کی جائے تو یہاں منظور اسامیاں 85 ہیں جن میں سے 39 ججوں کی کرسی خالی ہے۔ وہیں سپریم کورٹ میں کل 31 منظور اسامیوں پر 4 خالی پڑی ہوئی ہیں۔ جہاں تک نچلی عدالت کا سوال ہے تو وہاں بھی 4166 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دیش بھر میں کروڑوں مقدمے التوا میں ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ میں دستیاب اعدادو شمار کے مطابق پچھلے کچھ مہینوں میں مقدمات کے التوا میں کمی آئی ہے۔ یکم مارچ 2017ء کو یہاں سپریم کورٹ میں کل التوا مقدموں کی تعداد 62161 تھی وہیں یکم مئی کے ...

آپ کا دھن بینک لاکرمیں کتنا محفوظ ہے

آدمی اپنی زندگی بھر کی کمائی کومحفوظ رکھنے کے لئے بینکوں میں لاکر لے کر چین کی نیند سوتا ہے اسی امید سے کے گھر پر رکھنا محفوظ نہیں ہے۔ کم سے کم بینک میں تو محفوظ رہے گا اور ضرورت کے مطابق وہ اسے نکال سکتا ہے۔ لیکن جب بینکوں کے لاکر ہی ٹوٹنے لگیں توجنتا کہاں جائے؟ پنجاب نیشنل بینک کی مودی نگر کپڑا مل برانچ میں ایتوار کی رات چار چوروں نے دیوار توڑ کر 30 لاکروں سے کروڑوں کے زیورات اور ضروری دستاویزات اڑا لئے۔ پیر کی صبح جب بینک کھلا تو اس نقب زنی کا پتہ چلا۔ لاکر ٹوٹنے کی اطلاع پر بینک حکام اور پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ چوری کی اطلاع ملنے پر بینک برانچ پر گراہکوں کی بھیڑ اکھٹی ہوگئی۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا تھا کہ اس کا لاکر محفوظ ہے یا نہیں ۔ ایک بزرگ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی زندگی بھر کا سرمایہ اور تقریباً 3 کلو سونے کے زیوارت کے علاوہ بیٹی کی شادی کے لئے بنوائے گہنے بھی چوری ہوگئے۔ کچھ گراہکوں کا کہنا تھا کہ نوٹ بندی نے پہلے ہی ان کی کمر توڑ رکھی تھی، اب رہی سہی کثر لاکروں میں رکھے پشتینی زیورات چوری ہونے سے پوری ہوگئی۔متاثر گراہکوں سے پوچھ تاچھ کے بعد چوری ہوئے زیورات ا...

طارق فتح کے قتل کی سازش

عالمی شہرت یافتہ اسلامی دانشور طارق فتح کے قتل کی سازش کا دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پردہ فاش کیا ہے۔ طارق فتح اپنی روشن خیالی کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں وہ اپنی بات کہنے سے گریز نہیں کرتے چاہے وہ کسی کو کتنی بری کیوں نہ لگے۔ دہشت گردی، پاکستان کے تو خلاف وہ کھل کر بولتے ہیں۔ اسلام کے بارے میں وہ کھلے عام کہتے ہیں کہ ایک اسلام وہ ہے جو پیغمبر کا اسلام ہے اور ایک اسلام وہ ہے جو مولویوں کا اسلام ہے۔ ان مولویوں نے اپنے نجی مفادات کے لئے اسلام کا بیجا استعمال کیا ہے اور کررہے ہیں۔ اپنی روشن خیالی کے لئے وہ کٹر پسند عناصر کے نشانے پر رہے ہیں۔ ہمیں تعجب نہیں ہوا جب خبر آئی کہ دہلی پولیس نے چھوٹا شکیل کے ایک گرگے کو فتح کی قتل کی سازش کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ انڈرورلڈ ڈان شکیل نے طارق فتح اور تہاڑ جیل میں بند انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے قتل کی سپاری دی۔ اسکے لئے اس نے اپنے گرگے جنیدچودھری کو حوالہ اور آن لائن کے ذریعے سے رقم بھی مہیا کرائی تھی۔ یہ خلاصہ اسپیشل سی کے ہاتھ لگے جنید نے کیا ہے۔ جنیدکو اسپیشل سیل نے بدھوار کی رات نند نگری کے گگن سنیما کے پاس سے گرفتار کیا۔ طارق سے انڈر ورل...

روس سے رشتوں پر ٹرمپ کے خلاف کومی کی گواہی

چناؤ کمپین کے دوران روس کے حکام کے رابطے میں ہونے کے معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ امریکی صدر نے حال ہی میں دیش کی سب سے بڑی سکیورٹی ایجنسی کے چیف جیمس کومی کو ان کے عہدے سے ہٹادیاتھا۔ عہدے سے ہٹائے جانے پر سخت ناراض جیمس کومی نے ٹرمپ کے خلاف کئی سنسنی خیز انکشاف کر دیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ جمعرات کو انہوں نے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے ٹرمپ کے ساتھ اپنے رشتوں کا انکشاف کیا اور الزام لگایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پچھلے سال ہوئے صدارتی چناؤ میں روس نے مداخلت کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کومی نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کو روکنے کے لئے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ ان کی میعاد کے 6 سال باقی تھی۔تحریری جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سکیورٹی مشیر مائیکل فلن کے خلاف جانچ بند کرنے کیلئے کہاتھا۔ اپنے تئیں وفادار رہنے کی مانگ کی تھی۔ 7 صفحات کی اپنی تحریری گواہی میں کومی نے ٹرمپ کے ساتھ ہوئی بات چیت کی تفصیل بھی دی ہے۔ کومی نے کمیٹی کے سامنے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس ان کو برخاست کرنے کا حق تھا لیکن وہ اپنی برخاستگی کے اسبا...

برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ: ٹیریزہ کا داؤں الٹا پڑا

کبھی کبھی سیاستداں تجزیہ کرنے میں ایسی غلطی کر بیٹھتے ہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑتا ہے ایسی ہی ایک غلطی برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریزہ مے نے بھی کی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر ٹیریزا نے اپنی میعاد پوری ہونے سے تین سال پہلے اچانک برطانیہ میں وسط مدتی چناؤ کا فیصلہ اس امید میں لیاتھا کہ وہ شاندار جیت حاصل کریں گی جوا نہیں یوروپی یونین کی شرطوں پر وہاں کے لیڈروں کے ساتھ مشکل سمجھوتے کو توڑنے اور یونین سے باہر ہونے کا راستہ دے گا لیکن جمعہ کو آئے چناؤ نتائج میں ٹیریزہ کا داؤں الٹا ثابت ہوا۔ اب تک مکمل اکثریت والی سرکار کی قیادت کررہی ٹیریزہ نے اس چناؤ میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں لیکن اکثریت نہ ملنے کے سبب درکار سیٹوں کے لئے انہیں اتحاد پر منحصر رہنا ہوگا۔ ان کی کنزرویٹو پارٹی کو318 سیٹیں حاصل ہوئیں جبکہ ٹیریزا کو سرکار بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں کم سے کم 326 سیٹوں کو پورا کرنے کیلئے 8 سیٹیں کم ملی ہیں۔ چناؤ جائزوں میں ان کی جیت کے آثار جتائے جارہے تھے اس لئے جو نتیجے آئے انہیں کسی حد تک فطری طور پر غیر متوقعہ کہا جارہا ہے۔ یہی نہیں کئی کے لئے یہ نتیجے حیران کرنے والے بھی ہیں، کیونکہ لمب...

ایم سی ڈی دہلی کو اوپن اربن سلم بنا رہی ہے

راجدھانی دہلی میں آج بھی کوڑے کو ڈمپ کیا جارہا ہے۔ کوڑے کو لیکر اب تک کی تمام اسکیمیں ابھی تک سرے نہیں چڑھ پا رہی ہیں۔ ایم سی ڈی نے کوڑا انتظام کو لیکر قریب15 سال پہلے ایک اسکیم بنائی تھی۔ ابتدائی دور میں کالونیوں میں سوکھے اور گیلے کوڑے کے لئے نیلے اور ہرے رنگ کے کوڑے دان رکھوائے گئے تھے بعد میں کوڑے کے انتظام کو لیکر پرائیویٹ کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا لیکن اب یہ صرف نارتھ ایم سی ڈی کے پانچ زون اور ساؤتھ کی ایک آدھ کالونی تک محدود ہے۔ دہلی میں روزانہ قریب 9 ہزار میٹرک ٹن کوڑا جمع ہورہا ہے۔اس کوڑے کو ان لینڈفل میں ڈالا جارہاہے جو برسوں پہلے بھرچکی ہیں۔ بھلسوا، غازی پور، اوکھلا لینڈ فل میں 100-100 فٹ اونچے کوڑے کے پہاڑ بن چکے ہیں اس کے باوجود وہاں آج بھی کوڑا پھینکا جارہا ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود دہلی کی سڑکوں سے کوڑا نہیں ہٹائے جانے پر دہلی ہائی کورٹ نے ایسٹ اور نارتھ و ساؤتھ ایم سی ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی نگراں چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے تینوں کمشنروں کو 21 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کوڑا ہٹائے جانے ک...

جنرل وپن راوت ایک ساتھ ڈھائی مورچے پر نمٹنے کو تیار ہیں

ہندوستانی فوج کے تیور میں مسلسل تبدیلی دکھائی پڑ رہی ہے اور بغیر کسی شبہ کے آرمی چیف وپن راوت اس کے مرکز میں ہیں۔ ان کے کچھ فیصلوں سے تنازعہ بھی کھڑا ہوا ہے لیکن تیور نہ تو تنقید سے رکے اور نہ پتھر بازوں سے ۔ فوج کے رخ میں پوری تبدیلی سمجھنے کیلئے حال کے کچھ واقعات پر نظر ڈالنی ہوگی۔ آرمی چیف کے جس فیصلے پر سب سے زیادہ سوال اٹھے وہ تھا میجر لتل گگوئی کو اعزاز دینا۔ میجر نے کشمیر میں پتھر بازوں سے بچنے کے لئے وہیں کے ایک پتھر باز کو فوج کی جیب سے باندھ دیا اور کچھ نام نہاد سیکولر پسندوں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بتایا ، اس کے باوجود آرمی چیف نے میجر گگوئی کا کھلے عام ساتھ دیا۔ جنرل راوت نے شروع میں ہی صاف کردیا تھا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور پاک یا آئی ایس آئی کا جھنڈا لہرانے والے کو ملک دشمن مانا جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آرمی چیف کا ایک اور بڑا فیصلہ یہ سامنے آرہا ہے کہ کشمیر کے شورش زدہ علاقوں میں گھیرا بندی اور تلاشی کارروائی چلنا۔ وادی میں قریب 15 سال بعد فوج نے جارحانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے ل...

40 کروڑ کی ڈرگ اسمگلنگ میں ابو اعظمی کا بھتیجہ گرفتار

بھارت میں ڈرگ اسمگلنگ کے معاملے آئے دن پکڑے جاتے رہے ہیں۔ پتہ نہیں کہ دیش میں کتنی مقدار میں یہ نشیلی چیزوں کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔ حال ہی میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ڈرگس اسمگلنگ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور نشے کے چار سوداگروں کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ملزمان میں سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی ابو اعظمی کا بھتیجہ اسلم بھی شامل ہے۔ملزمان کے قبضے سے 5 کلو پارٹی ڈرگس آئس پکڑے گئی۔ قومی بازار میں اس کی قیمت 40 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ نشے کی دنیا میں آئس ڈرگس کے چاروں ملزم ایک بین الاقوامی گروہ سے جڑے ہوئے تھے۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی سنجیو یادو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی پہچان ممبئی کے باشندے ابو اسلم کاظم اعظمی عرف اسلم چنڈی گڑھ کا لوجسٹک کاروباری امت اگروال، دہلی کے باشندے اودھیش کمار و مدن رائے کی شکل میں ہوئی ہے۔ ابو اسلم کاظم اعظمی سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی ابو اعظمی کا بھتیجہ ہے وہیں گروہ کا سرغنہ کیلاش راجپوت یو اے ای میں رہتا ہے اور وہیں سے پورے نیٹ ورک کو چلاتا ہے۔ ملزم ابو اس کا داہنا ہاتھ مانا جاتا ہے۔ پولیس پوچھ تاچھ میں ملزم ام...