اشاعتیں

فروری 16, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جمنا صفائی ابھیان شروع!

دہلی اسمبلی چناﺅ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کی جمنا ندھی کی صفائی کا دعویٰ کیا تھا۔بھاجپا کی دہلی میں شاندار جیت کے بعد سرکار کی تشکیل سے پہلے اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔دہلی کے ایل جی وی کے سکسینا نے سنیچر کو چیف سیکریٹری و ادیشنل چیف سکریٹری (سنچائی و سیلاب کنٹرول)سے بلاکر بات کی اور انہیں فوراً کام شروع کرانے کی ہدایت دی ۔اس کے بعد اتوار کو ہی تمام مشینری و دیگر جدید مشینوں کو جمنا صفائی کے لئے اتار دیا گیا نا مشینوں نے جمنا ہی نہیں وہاں اس میں کھڑے خرپتوار ہٹانے کا کام بھی شروع کرا دیا ۔جمنا کو صفا کرانے کے اہم پروجیکٹ کے لئے تریباً 3 برسوں میں پورا کرنے کے لئے دہلی جل بورڈ محکمہ سنچائی ،ڈی ڈی اے ،ایم سی ڈی مہولیاتی محکمہ وغیرہ مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے بیچ بہترین تال میل کی ضرورت ہوگی ۔ان کاموں کی نگرانی ہفتہ وارانہ بنیاد پر عالیٰ ستح پر کی جائے گی اس کے علاوہ دہلی پولیشن کنٹرول کمیٹی کو شہر میں قائم فیکٹریوں ،انڈسٹریوں کے ذریعہ نالوں میں گندا کچرا ڈالنے پر ان پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے ۔جمنا کی کایا کلب کا کام جنوری 2023 میں مشن کے طور پر شروع ہوا تھا اس بار 4 سط...

امت شاہ کا نکسل ازم نجات بھارت مشن!

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نکسلییت سے آزاد بھارت مشن کو بھاری کامیابی ملتی نظر آنے لگی ہے ۔پچھلے چھ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثر ہ اضلا ع کی تعداد 126 سے گھٹ کر 38 رہ گئی ہے ۔اسی میعاد میں اعلیحدگی پسند تشدد میں 81 فیصد کمی آئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی مرنے یا زخمی ہونے کی تعداد میں بھی 85 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے ۔یہ اعداد شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سرکار کی پالیسی نا صرف کارگر ثابت ہور ہی ہے بلکہ نکسل ازم کاجڑ سے خاتمہ بھی یقینی ہورہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار صرف فوجی کاروائی تک محدود نہیں رہی بلکہ ان علاقوں میں ترقی کو بھی ترجیح دی جہاں نکسل واد کی جڑیں مضبوط تھیں ۔سڑک بنانے ٹیلی کام سیوا بنانے ،بینکنگ سہولیات ،ہیلتھ سروسز اور روزگار کے مواقعوں کو بڑھا کر مقامی جنتا کو قومی دھارا میں لانے کے لئے اسکیمیں چلائی گئی ہیں ۔پچھلے پانچ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثرہ ریاستوں میں 2384.17کروڑوں روپے کی خاص مدد دی گئی ۔جس سے وہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مل سکیں ۔ایک وقت تھا جب نوجوانوں کے پاس روزگار کے محدود مواقع ہوا کرتے تھے جس سے علیحدگی پسند تنظیمی...

چناﺅ کمیشن ای وی ایم کا ڈیٹا نا ہٹائےں!

سپریم کورٹ نے چناﺅ کمیشن نے کہا ہے کے ویریفکیشن کارروائی کے دوران ای وی ایم سے ڈیٹا مٹایا یا پھر سے اپلوڈ نہ کیا جائے بڑی عدالت نے این جی او کی عرضی پر چناﺅ کمیشن سے جواب مانگا ہے ۔بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس دیپانکر دتا کی بینچ نے اے ڈی آر کی ای وی ایم کی جلی ہوئی میموری اور سمبل لوڈنگ مشین یونٹ کی ویریفکیشن کے لئے داخل عرضی پر یہ ہدایت دی ہے ۔جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کے ای وی ایم کے ویریفکیشن کے لئے اس جانب سے تیار میعارات کارروائی (ایس او پی)ای وی ایم - وی وی پی اے ٹی معاملے میں 26 اپریل 2024 کے عدالت کے فیصلے کے مطابق نہیں ہے ۔اے ڈی آر کی طرف سے پیش وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کے ایک جون اور 16 جولائی 2024 کو چناﺅ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی میں ای وی ایم اور سمبل لوڈنگ یونٹ کی جلی ہوئی میموری یا مائکرو سوفٹ ٹرولر کی جانچ اور ویریفکیشن کے لئے درکار گائڈ لائنس کی کمی ہے ۔اور موجودہ طے جانچ اور ویریفکیشن کارروائی میں جلی ہوئی میموری یا مائکرو کنٹرلر کے اسل ڈیٹا کو صاف کرنا یا ہٹانا شامل ہے ۔جو کسی بھی اصلی جانچ اور ویریفکیشن کے نا ممکن بنا دیتا ہے درخواست میں کہا گیا ہ...

مہاکمبھ میں ریکارڈ 50 کروڑ شردھالو!

مہاکمبھ میں اسنان کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ پار کر چکی ہے ۔یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اس سے پہلے کسی بھی مہا کمبھ و کمبھ میں اتنی بڑی تعداد میں شردھالوﺅں نے اسنان نہیں کیاخاص بات یہ ہے کے یہ تعداد میلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پار ہو گیا ۔جو 26 فروری تک ہے ۔اس دن مہا شیو راتری کا اسنان ہونا ہے ۔اور مہا شیو راتری تک 60 کروڑ شردھالوﺅں کے اسنان کرنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔جمعرات تک 49.14 کروڑ شردھالو اسنان کر چکے تھے ۔جمعہ کی شام 6 بجے تک 92.84 لاکھ شردھالوﺅں نے ڈبکی لگائی تھی ۔میلہ زو ن میں حالات ایسے ہیں یہاں پر عام دنوں میں بھی ماگھ کے مہینے میں اہم اسنان جیسا نظارہ دکھائی پڑتا ہے ۔سر پر گٹھری باندھے ہر طرف سے میلو پیدل چل کر سنگم میں پہنچ رہے ہیں ۔جمعہ کو بھی حالت ایسی ہو گئی کے کئی بار میلہ اور پولس انتظامیہ کو زونل پلان لاگو کر شردھالوﺅں کو میلہ زون کی ناکا بندھی کرکے شردھالوﺅں کو روکنا پڑا ۔اور جس سے سنگم علاقہ میں دباﺅ نہ بن سکے پورے دن شردھالوﺅں کا ہجوم پڑھتا رہا اور جتنے لوگوں نے اسنان مان کر ڈبکی لگائی روایت ہے کے ترجرا اسنان سے پہلے سنگم میں ڈبکی لگانے سے ایک مہینے کا قلیل ...