واڈراکو ڈیل بحال کرنا ٹیڑھی کھیرثابت ہورہی ہے
رابرٹ واڈرا۔ ڈی ایل ایف سمجھوتے کے تحت گوڑ گاؤں کے شکوہ پور گاؤں کی ساڑے تین ایکڑ زمین کی منتقلی کرکے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل چکبندی ڈاکٹر اشوک کھیمکا نے ہریانہ حکومت کو بری طرح سے پھنسا دیا ہے۔ منتقلی منسوخ کرنے کے بجائے گوڑ گاؤں کے ڈپٹی کمشنر ٹی سی مینا نے رجسٹری کو صحیح مانتے ہوئے ہریانہ سرکار کو خط لکھ کر اس بارے میں ہدایتیں مانگی ہیں۔ گوڑ گاؤں کے ڈی سی نے چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کولکھے خط میں کہا ہے کیونکہ ریاست بھر میں اسسٹنٹ چکبندی افسر ہی منتقل کررہے ہیں اور ایسے ہزاروں زمینوں کی منتقلی کئے ہوئے ہیں اس لئے واڈرا کے ذریعے ڈی ایل ایف کو بیچی گئی زمین کی 20 ستمبر کو کی گئی داخل خارج کارروائی صحیح ہے۔ اکیلے شکوہ پور گاؤں میں اسی طرح کے 150 منتقلی معاون چکبندی افسر نے کئے ہیں۔ انہیں یہ اختیار بھی سرکار نے دیا ہے اس لئے ان کا مارگ درشن کریں۔ ڈپٹی کمشنر مینا نے کہا ڈائریکٹر جنرل چکبندی کے ذریعے 15 اکتوبر کو جاری داخل خارج منسوخ کرنے کے احکامات مل گئے ہیں لیکن ان کی تعمیل نہیں کی گئی ہے کیونکہ ریاست میں اسی طرح کی داخل خارج چکبندی افسر کررہے ہیں اس لئے ڈی ایل ایف کو منتق...