اشاعتیں

اپریل 5, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تاکہ جہیز انسداد قانون اذیت رکے، بیجا استعمال رکے

یہ اچھی بات ہے کہ مودی حکومت جہیز انسداد قانون میں کچھ ضروری ترمیم کرنے پر غور کررہی ہے۔ یہ وقت کا مطالبہ ہے۔ جب جہیز انسداد قانون بنا تھا تو اس کے پیچھے جہیز کے لالچیوں کو سخت قانون بنا کر بیویوں کو جو مارنے کا سلسلہ چل پڑا تھا اسے روکنا مقصد تھا۔جہیز سے وابستہ قتل تو رکے نہیں لیکن اس قانون کا وسیع پیمانے پر بیجا استعمال ہونا شروع ہوگا۔ فرضی شکایات کے چلتے جہیزاذیت انسداد قانون کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت اس میں ترمیم کرنے جارہی ہے۔ اس سے جہیز ٹارچر انسداد قانون کا بیجا استعمال بند ہوسکے گا اور بے وجہ کوئی جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ آپ اگر تہاڑ جیل جائیں تو وہاں پائیں گے جہیز اذیت انسداد قانون کے تحت درجنوں مرد اور عورتیں ، بزرگ بند ہیں ساتھ ہی مقدمے کے دوران میاں بیوی میں سمجھوتے کے ذریعے مسئلے کے حل کا متبادل مہیا کرایا جائے گا۔ ویسے تو اس قانون میں تبدیلی کی پہل تبھی شروع ہوجانی چاہئے تھی جب سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں صاف طور سے یہ کہا تھا کہ یہ قانون غصے والی خواتین کے ہاتھوں میں ایک ہتھیار کی طرح ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں رہ گیا تھا کہ اس قانون کا...

باہری دہلی میں پھر گینگ وار کا اندیشہ

نجف گڑھ میں واقع ابھینندن واٹیکا میں سابق ممبر اسمبلی بھرت سنگھ کے قتل کی سازش کے ماسٹر مائنڈ ادے ویر سنگھ عرف کالے کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے علی پور علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ ادے ویر کے ساتھ اس قتل سانحہ میں شامل سنیل پردھان، سوبے پہلوان اور موہت ناگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں ادے ویر گروہ کے خطرناک شوٹر ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 9 ایم ایم کی آٹومیٹک کار بائن ، 9 ایم ۔1 کی دو انتہائی جدید ترین پستول، 4 میگزین اور20 غیر مستعمل کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ باہری دہلی میں دو دہائی سے بھی زیادہ وقت سے چلی آرہی گینگ وار کی وجہ سے بھرت سنگھ کاقتل کیا گیا۔90 کی دہائی میں کرشن پہلوان و انوب بلراج گینگ کے درمیان چل گینگ وار چل رہی تھی۔اسی گینگ وار میں سال2002ء میں ادے ویر عرف کالے کے والد سورج مل و اس کے بھائی سکھبیر سمیت تین لوگوں کو مار دیا گیا تھا۔ سکھبیر کے قتل کے وقت اس کا بیٹا ہیمنت سنگھ9 سال کا تھا۔ ادھر آہستہ آہستہ کرشن پہلوان کے گینگ نے انوب گینگ کے زیادہ تر لوگوں کو مار دیا تھا۔تبھی سے ادے ویر و ہیمنت کرشن پہلوان و بھرت سے بدلہ لینا چاہتے تھے۔ پولیس کی مانیں تو ...

یوم تاسیس پر بھاجپا بانیان کو ہی بھول گئی

ساؤتھ پنتھی آئیڈیالوجی کی حامی رہی بھارتیہ جن سنگ کی بنیاد پر6 اپریل 1980 کوقائم بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) آج دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن چکی ہے۔ حال ہی میں قریب 10 کروڑ ممبر بنا کر پارٹی نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ گذشتہ35 برسوں میں پارٹی نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور کبھی لوک سبھا میں محض دو سیٹیں پانے والی پارٹی آج مرکز کے اقتدار میں ہونے کے ساتھ ساتھ 13 ریاستوں میں حکومت میں سانجھے دار ہے لیکن ہمیں دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ پارٹی لیڈرشپ آج ان بزرگوں کو نظرانداز کررہی ہے جن کی بدولت پارٹی آج یہاں تک پہنچی ہے۔ پیرکے روز پارٹی نے اپنا 35 واں یوم تاسیس منایا۔ اس دوران پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ تقریب میں سینئر لیڈروں سمیت کئی ورکر بھی موجود تھے لیکن پارٹی کے بانیوں میں سے ایک لال کرشن اڈوانی نے پروگرام میں اس لئے شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ بنگلورو میں ہوئی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ کے بعد سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کو ایک بار پھر بے آبرو ہونا پڑا ہے۔انہیں پارٹی کے 35 ویں یوم تاسیس تقریب کے لئے دعوت نامہ ہی نہیں بھیجا گیا۔ دعوت نہ...

ورلڈ کپ میں ہار کا غم بھلا دے گا آئی پی ایل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ذریعے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں خطاب نہ بچا پانے کے سبب ہندوستانی کرکٹ شائقین کی مایوسی کچھ حد تک آئی پی ایل شروع ہونے سے کم ضرور ہوگی۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آٹھواں ایڈیشن کرکٹ کا نیا مزہ لیکر دروازے پر دستک دے چکا ہے۔8 اپریل سے شروع ہوا آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لئے یقینی طور پر ورلڈ کپ میں ملی ہار کا غم بھلانے والا ثابت ہوگا۔ آئی پی ایل آٹھ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں نے بھی پوری تیاری کرتے ہوئے اس بار 67 نئے کھلاڑیوں کو اپنی نئی ٹیموں میں شامل کیا ہے اور ان پر 87,60,00000 روپے خرچ کئے ہیں۔ ان میں 24 کھلاڑی غیر ملکی ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹھیک بعد 46 دنوں تک جاری رہنے والے ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کے انعقاد پر سوالیہ نشان تو لگے لیکن کھلاڑیوں اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لئے یہ پیسہ کمانے والے ذریعے کی شکل میں یقینی طور پر بیحد کامیاب رہے گا۔ اس سے پہلے 7 اپریل کو آئی پی ایل کا رنگا رنگ افتتاح ہوا۔بھاری بارش کے سبب کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب قریب ایک گھنٹے بعد شروع پائی۔ پروگرام ک...

بچوں کے سامنے والد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا

سینٹرل دہلی کے علاقہ ترکمان گیٹ پر ایتوار کی رات بائیک ٹچ ہونے پر کار سواروں نے ایک آدمی کو اس کے بچوں کے سامنے پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔متوفی کی شناخت شاہنواز حسین کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو واردات کی جگہ کے پاس کھڑے پولیس والے محض تماش بین بنے رہے۔ اس بات سے ناراض لوگو ں نے جم کر ہنگامہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرہ کرنے والوں میں کافی تعداد میں خواتین بھی تھیں۔ بھیڑ نے ملزمان کے گھر کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئے اور 6 بائیکوں کو آگ لگادی۔ دیررات پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر ایک ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔سبھی ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کو لیکر متوفی کے خاندان والوں نے پیر کی صبح ترکمان گیٹ پر جام لگا دیا جس سے سینٹرل دہلی میں ٹریفک ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ لوگوں میں اس بات کا غصہ تھا کہ مٹیا محل کے ممبر اسمبلی و دہلی حکومت کے فوڈ و سپلائی وزیر عاصم احمدخان ایک پوسٹل میں ملزمان کے ساتھ نظر آرہے ہیں اور اسی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جن لوگوں نے شاہنواز حسین کا قتل کیا ہے وہ علاقے کے دبنگ مانے جاتے ہیں۔ متاثرہ خاندان کے مط...

طلاق شدہ مسلم خاتون گزارہ بھتے کی حقدار:سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

طلاق شدہ مسلم خواتین کو لیکر سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے پھر سے صاف کردیا ہے کہ آئی پی سی کے دفعہ125 کو لیکر کسی طرح کا امتیاز نہیں ہوسکتا اور یہ طلاق شدہ مسلم خواتین پر بھی نافذ ہوتا ہے۔ جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس پی ۔ سی۔ پنتھ کی ڈویژن بنچ نے کہا ہے کہ آئی پی سی کے دفعہ کے تحت مسلم خواتین اپنے سابقہ شوہروں سے گزارہ بھتہ پا نے کی حقدار ہیں ۔ جو بیویوں اور بچوں اور والدین کو یہی راحت دیتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کسی خاتون کا شوہر تندرست ہے اور وہ اپنی دیکھ بھال کرنے میں اہل ہے تو اسے اپنی بیاہتا بیوی کی بھی دیکھ بھال کرنی ہوگی۔ یہ قانونی طور پر جائز ہے۔ ڈویژن بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ قانون کی دفعہ کے تحت طلاق شدہ مسلم خواتین کو اپنے شوہرسے گزارہ بھتہ لینے سے روکا نہیں جاسکتا۔ حالانکہ اگر ایسی خواتین پھر سے شادی کر لیتی ہیں تو وہ اس حق سے محروم ہوسکتی ہیں۔ عدالت نے یہ بھی صاف کیا دفعہ125 کو صرف عدت میعاد تک کیلئے محدود نہیں کیا جاسکتا۔ ڈویژن بنچ نے آئینی بنچ کے سابقہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔ سپریم کورٹ نے کئی فیصلوں کا ذکر کیا جن میں یہ طے ہوا کہ ایک مجسٹریٹ طلاق شدہ...

NUCLEAR DEAL BETWEEN IRAN AND SUPER POWERS

The world felt a sigh of relief with Iran and the mighty western countries striking a deal on Iran’s nuclear issue which continued to be a cause of tension for the last 13 years or so. The contention arose after the leakage of information on uranium enrichment beyond permitted limit from Iran’s nuclear plant at Natanz in 2002. During eight day long talks in Switzerland a road map of the deal on Iran’s contentious issue was agreed upon.  The talks on Iran Nuclear issue have reached close to a successful conclusion. A final agreement between P 5+1 member nations and Iran has since been emerged. The Foreign Ministers of the member nations met at Lausanne city in Switzerland on Sunday.  The five permanent members of the UN security Council- America, Russia, China, France & England and Germany were the one party and Iran herself was the other party in the talks.  After intense negotiations of many days Iran and USA along with other five s...

متنازعہ گجرات آتنک واد انسداد بل پھر پاس

دہشت گردوں اور مافیہ گروہوں کے صفائے کیلئے سخت قانون بنے اس پر شاید ہی کسی کو اعتراض ہو، لیکن منظم جرائم پر روک لگانے کے لئے کئی سخت نکات والے جس بل کو صدر جمہوریہ ماضی گذشتہ میں دو بار لوٹا چکے ہیں اور تیسری بار بھی ان کی منظوری کیلئے لٹکا ہوا ہے اسے چوتھی بار اسمبلی سے پاس کروا کر گجرات حکومت آخر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ گجرات نے دہشت گردوں اور مافیاؤں پر لگام کیلئے جس سخت قانون کا نقشہ بنایا ہے اسے دیکھ کر ہر آدمی کو گھبراہٹ ہو سکتی ہے۔ گجرات نے 12 برسوں سے اس قانون کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن ہر مرتبہ معاملہ راشٹرپتی کے دروازے پر آکر اٹک جاتا ہے۔ ڈاکٹر اے ۔ پی۔جے عبدالکلام کے کے اعتراض کہ اس میں ٹیلی فون ٹیپنگ کو عدالت میں بطور ثبوت مان لینے کی شق پر تھا ، کیونکہ ہندوستانی ثبوت ایکٹ میں ٹیلیفون پر بات چیت کو ثبوت نہیں مانا جاتا۔ گجرات کنٹرول آف ٹریرازم اینڈ آرگنائزڈ کرائم (جی سی ٹی او سی)بل 2015 کے تحت پولیس کے سامنے ملزم کے اقبالیہ بیان کو قصور مانا گیا ہے۔ اس میں پولیس کو فون ٹیپنگ کرنے کا اختیار دینے اور ایسی ریکارڈنگ کو عدالت میں ثبوت کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔...

تاکہ دہلی کے شہریوں کو سستی بجلی مل سکے

گرمی آرہی ہے اور گرمی میں دہلی میں بجلی کا زبردست بحران کھڑا ہوجاتا ہے، گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ سال در سال دہلی کے شہریوں کے گرمیوں میں پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ بجلی کی مانگ زیادہ ہوتی ہے اور سپلائی کم۔ بجلی تقسیم کمپنیوں کی مانیں تو بجلی کے صارفین کو نہ صرف بجلی کٹوتی سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ سستی بجلی بھی مل سکتی ہے لیکن اس کے لئے سرکار کو ان کی تجاویز ماننی ہوں گی۔ بجلی تقسیم کمپنی ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی ڈی ڈی ایل)نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جس سے بجلی سستی ہوسکتی ہے۔ سستی بجلی دستیاب کرانے کا وعدہ کر اقتدار میں آئی عام آدمی پارٹی کی سرکار کیلئے اسے نبھا پانا بڑا چیلنج ہوگا۔ فی الحال سرکار سبسڈی کے ذریعے 400 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کو50 فیصد سستی بجلی دے رہی ہے لیکن اس سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھے گا اس لئے سرکار بجلی کے دام کم کرنے کے لئے کئی دیگر طریقے ڈھونڈ رہی ہے۔ بجلی کمپنی ٹاٹا پاور (ٹی پی ڈی ڈی ایل) نے دہلی سرکار کو ایک کھلے خط میں چار تجاویز بھیجی ہیں تاکہ صارفین پرمسلسل بڑھتے جارہے بجلی کے بل کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ پہلی تجویز دہلی والوں کی بجلی کی...

ایران کا بڑی طاقتوں کیساتھ نیوکلیائی معاہدہ

پچھلے قریب13 سال سے کشیدگی کا سبب بنے نیوکلیائی اشو پر ایران اور مغرب کی بڑی طاقتوں کے درمیان معاہدہ ہونے سے دنیا نے راحت محسوس کی ہے۔ 2002ء میں ایران ناتنز نیوکلیائی ریئکٹر میں یورینیم کو منظور حد سے زیادہ افزودگی کرنے کی اطلاع افشاں ہونے پر یہ تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ اس دوران سوئٹزرلینڈ میں آٹھ دنوں تک چلی بات چیت کے بعد ایران کے متنازعہ نیوکلیائی پروگرام پر سمجھوتے کے فریم ورک کو لیکر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ایران نیوکلیائی مذاکرات قریب قریب کامیابی کے انجام تک پہنچ گئے ہیں۔P5+1 کے ممبران ملکوں اور ایران کے درمیان حتمی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ممبر ملکوں کے وزرا ئے خارجہ ایتوار سے سوئٹزرلینڈ کے سلانے شہر میں اکھٹے ہوئے۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ممبر ملکوں امریکہ، روس، چین، فرانس اور انگلینڈ کے علاوہ جرمنی بات چیت کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا فریق خود ایران ہے۔ کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد ایران اور امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا کی دیگر پانچ بڑی طاقتوں نے اس کا اعلان کیا۔ نیوکلیائی پروگرام کو لیکر وسیع سمجھوتہ فریم ورک تیار کرنے کی میعاد 30 جون ہے۔ممکنہ طور پر سمجھوتے میں جہاں ایران کے ن...

بے موسم برسات نے بچی فصلیں بھی تباہ کردیں

کسانوں پر موسم کا قہر جاری ہے مسلسل ہو رہی بارش کے سبب پہلے سے ہی نقصان جھیل رہے کسانوں کیلئے جمعرات کی رات آئی آندھی و بارش مصیبت بن گئی۔ کھیتوں میں جو تھوڑی بہت فصل کھڑی تھی اس کو بھی تیز ہوائیں اڑا لے گئیں۔ کئی مقامات پر بڑے بڑے اولے بھی گھرے۔ اس سے ہزاروں پرندوں کی جان چلی گئی۔ اترپردیش میں 10 کسانوں کی صدمے سے موت ہوگئی جبکہ دیوار گرنے کے واقعات میں بھی 10 لوگوں کی جان چلی گئی۔ جھونپڑی پر کھمبا گرنے سے2 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ادھر بنگال میں آلو پیدا کرنے والے کسانوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ایک اور آلو کسان نے جان دے دی۔27 سالہ کسان پروین کمار لاہا انجینئرنگ چھوڑ کر کھیتی کے پیشے میں آیا تھا۔ دہلی این سی آر ، پنجاب، راجستھان اور ہریانہ میں بھی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ مسلسل دوسرے دن جمعہ کے روز راجستھان کے کئی حصوں میں بارش و اولے گرے ہیں۔ پچھلے 20 دنوں میں یہ چوتھی بار ہے جب موسم قہر بن کر کسانوں پر ٹوٹا ہے۔ زالہ باری سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ جھالاواڑ کی موانی منڈی کے باہر کسانوں نے سنتراسڑکوں پر پھینک رکھا ہے۔ یہاں بارش کے سبب سنتروں میں کا...

لیفٹیننٹ گورنر، اے ۔کے میں نئی جنگ

عام آدمی پارٹی کی سرکار کے قیام کو49 دن پورے ہوگئے ہیں۔ اروند کیجریوال نے اب دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ اپنی پارٹی کے اندر تو اتھل پتھل چل ہی رہی ہے لیکن ساتھ ساتھ مرکزی سرکار اور ایل جی سے دہلی کے وزیر اعلی نے اپنی پوری دوری بنانا شروع کردی ہے۔ دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے درمیان ٹکراؤ مسلسل بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی صوبے کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی کے درمیان اختیارات کو لیکر چھڑی سیاسی جنگ مسلسل پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔بھاری اکثریت سے حکومت میں آئے کیجریوال چاہتے ہیں پیرول کے معاملوں کو چھوڑ کر راج نواس جانے والی مرکزی حکومت کی ہرفائل وزیر اعلی دفتر سے ہوکر جائے۔انہوں نے اس معاملے میں راج نواس کو خط بھی لکھا ہے یہ اور بات ہے کہ کیجریوال کے اس مطالبے کو نہ تو وزارت داخلہ ماننے کو تیار ہے اور نہ اعلی افسران۔ دہلی حکومت کے ذریعے پچھلے مہینے پرنسپل سکریٹری (مالیات) ایس ۔این۔ سہائے کو نگراں چیف سکریٹری مقرر کیا تھا، لیکن راج نواس سے اس تقرری پر رضامندی نہیں مانگی گئی تھی، اس لئے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے بغیر ان کی رضامندی سے تقرری کرن...

کینیا کے کالج میں دہشت گردانہ حملہ،150 افراد کی موت

کینیامیں گیریسا یونیورسٹی کالج کمپلیکس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جمعرات کی صبح سویرے اسلامک آتنکی تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے کمپلیکس پر قبضہ کرلیا اور رات تک دہشت گردوں سے کمپلیکس کو آزاد کرایا جاسکا۔صبح قریب5 بجے کچھ مسلح دہشت گرد صومالیہ کی سرحد سے ملحق اس یونیورسٹی کمپلیکس میں تابڑ توڑ فائرننگ کرتے ہوئے گھس آئے تھے۔ آتنکیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں 150 لوگوں کے مارے جانے اور 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر ان میں طلبا بتائے جاتے ہیں۔ رات میں کینیا کے حکام نے یونیورسٹی کالج کمپلیکس میں کارروائی پورا کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ چار حملہ آور دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں طالبعلم زخمی ہوئے ہیں۔ نقاب پوش بندوقچی اندھا دھند گولیاں چلاتے ہوئے کمپلیکس میں گھسے، ریڈ کراس(کینیا) کے مطابق حملہ آوروں نے طلبا میں مسلم اور عیسائیوں کو الگ کر عیسائیوں کو یرغمال بنا لیا۔ بعد میں دہشت گردوں کے ترجمان شیخ علی محمود رگے نے فون پر بتایا کہ مسلم طلبا کو چھوڑدیا گیا ہے لیکن کتنے عیسائی یرغمال بنائے گئے یہ نہیں بتایا۔ کالج کے ایک طالبعلم...