آبادی اور بھارت کی چنوتیاں

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 2nd November 2011 انل نریندر اقوام متحدہ کی ویب سائٹ میں دو دن پہلے بھارت کو بے تحاشہ آبادی بڑھانے کے معاملے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آبادی بڑھنے کی رفتار یہ ہی بنی رہی تو اگلی چار دہائیوں میں بدحالی کے جال میں پھنس جائے گا۔فلپین کی راجدھانی منیلا میں سات ارب ویں بچے کی پیدائش ایتوار کو درج کی گئی۔ پہلے اندازہ لگایا گیا تھا سات ارب کی آبادی کی علامت بچہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پیدا ہوگا۔ اس کے لئے غیر سرکاری تنظیموں نے ماں بننے والی خواتین کی بھی نشاندہی کی تھی اور ان کی نگرانی بھی شروع کردی گئی لیکن طے وقت سے کچھ سیکنڈ پہلے لکھنؤ کو یہ وقار حاصل نہیں ہوسکا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین نے یہ وقار منیلا کے ایک ہسپتال میں پیدا بچے کا نام درج کیا ہے۔اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائٹ میں آبادی کے اس دھماکے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس طرح سے شہری پھیلاؤ کی رفتار تیز ہے اس سے 2050 تک آبادی کا 70 فیصد حصہ شہروں میں بس جائے گا۔ خیال رہے تاریخ میں پہلی بار صرف13 سال میں آبادی 1 ارب بڑھ گئی ہے تو اس کی وجہ دیگر...