کیش فار ووٹ معاملے میں سہیل ہندوستانی کی گرفتاری اہم
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 23th July 2011 انل نریندر سپریم کورٹ کی سختی کے بعد نوٹ کے بدلے ووٹ معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بدھ کے روز اس معاملے میں اہم رول نبھانے والے سہیل ہندوستانی کو گرفتار کرلیا۔ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ورکر رہ چکے سہیل اس لئے بھی اہم ہیں کیونکہ اس نے سنجیو سکسینہ کے ساتھ مل کر تین بھاجپا ایم پی کو رشوت دینے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ کرائم برانچ نے سہیل ہندوستانی کو بدھوار کی صبح پوچھ تاچھ کے لئے بلایا تھا۔ تقریباً 7 گھنٹے تک چلی اس پوچھ تاچھ کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔ سہیل کے رویئے سے پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ دراصل اس نے پولیس کے ہر سوال کا حاضری جوابی کے انداز میں جواب دیا۔ اس دوران اس کے چہرے پر کوئی شکن نہیں تھی۔ کرائم برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ ایک گلدستہ لے کر کرائم برانچ کے دفتر میں پہنچے سہیل نے اپنے خاندانی پس منظر اور اس کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجستھان کے ٹونک ضلع سے 15 برس پہلے جن پتھ ہوٹل میں آکر رکا تھا۔ اس کے بعد اس نے موتیوں کا کاروبار شروع کیا۔ اس دوران اس کا رابطہ ...