اشاعتیں

اگست 29, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پر اسرار بخار سے 10میں100 اموارت!

مغربی اتر پردیش میں دس دنوں سے جاری پر اسرار بخار نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے محکمہ صحت کے اعدادو شمار بتا رہے ہیں کہ اب تک اضلاع میں قریب سو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جن میں پچاس فیصد بچے ہیں گذشتہ تین دنوں میں بیس ضلعوں تک یہ وائرل بخار پھیل چکا ہے ہر ضلع میں اوسطاً یومیہ پانچ سو مریض مل رہے ہیں ڈاکٹر اسے انفلونزا وائرس بتا رہے ہیں اور اس وائرس کی شکل میں تبدیلی کے اندیشے کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکلا کئی بیماریوں کے اثرات اس میں ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا اندیشہ ایک نئی چنوتی کے طور پر ابھرا ہے زیادہ اثر والے اضلاع میں اسکولوں کو کھولنے سے پہلے ہی بند رکھنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔ فیروزآباد ضلع میں زیادہ اثر ہے متھرا ، کاس گنج آگرہ ، ایٹا ، مین پوری ، نوئیڈا، غازی آباد، مظفر نگر، شاملی کے علاوہ سہارنپور میں بھی سو لوگوں کی موت ہو گئی ہے سب سے زیادہ لوگ ستر کی موت فیروزآباد میں ہوئی ہے جن میں چھالیس بچے ہیں سبھی کیسیز میں تیز بخار کے ساتھ پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھاری گراوٹ اور ڈی ہائیڈریشن جوڑوں میںدرد ، نزلہ ، کھانسی اور تیز بخار کے اثرات ملے ہیں حالت کو دیکھتے ہ...

سزادو یا پھر بری کرو!

سال 1993میں کئی راجدھانی ایکس پریس اور دیگر ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں ایک ملزم رئیس الدین کو بغیر چار ج شیٹ طے کئے 11سال میں جیل میں بند رکھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے سزا دو یا بری کرو فوری سماعت کے حق کی تشریح کرتے ہوئے آتنکی اور تباہ کاری سر گرمی روک تھام قانون کے تحت اجمیر کی خصوصی عدالت کے جج سے رپورٹ مانگی ہے جس میں انہیں بتانا ہے کہ ملزم رئیس الدین کے خلاف ابھی تک الزام کیوں نہیں طے کئے گئے جسٹس ڈی وی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے اسپیشل عدالت کے جج کو حکم کی کاپی ملنے کی تاریخ سے دو ہفتے کے اندر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے سماعت کے دوران ملزم کی طر ف سے پیش ہوئے وکیل شعیب عالم نے کہا عرضی گزار 2010سے حراست میں ہے ابھی تک الزامات طے نہیں ہوئے ہیں اور سماعت شروع ہونی ہے سرکار ی طرف سے پیش سرکاری وکیل وشال میگھوال نے مانا کہ ملزم کے خلاف چارج شیٹ نہیں ہوئی ہے انہوں نے دلیل دی کی وہ پندرہ سال تک فرار تھا اس پر بنچ نے پوچھا جب وہ 2010میں حراست میں ہے تو الزام کیوں نہیں ہوئے؟اسے سزا دو یا بری کرو ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے کم سے کم مقدمہ تو چلاو¿ اس...

گائے کو کسی دھرم سے نہ جوڑیں !

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے کہا گو¿ رکچھا کو کسی دھرم سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے اور گو¿ کو قومی جانور ڈکلیئر کیا جانا چاہئے ساتھ ہی گو¿ رکچھا کو بنیادی حق بتایا جانا چاہئے جسٹس راکیش کمار یادو نے گو¿ رکچھا کے معاملے میں جاوید نامی شخص کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے اہم رائے زنی کی تھی کورٹ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کی جب کلچر اور اعتماد کو ٹھینس پہونچتی ہے تو دیش کمزور ہو جاتا ہے عدالت نے کہا بنیادی حق نہ صر ف گو¿ ماس کھانے والوں کا مخصوص حق ہے بلکہ جو لوگ گائے کی پوجا کرتے ہیں اورمالی طور سے گائیوں پر منحصر ہیں انہیں بھی بہتر زندگی جینے کا حق ہے گو¿ ہتھیا روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3,5اور 8کے تحت جاوید پر الزام ہے عدالت نے کہا گو¿ رکچھا صرف کسی ایک دھرم کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ گائے دیش کا کلچر ہے اور اس کی حفاظت ہر کسی کی ذمہ داری ہے ۔ پھر چاہے آپ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں عدالت نے کہا بھار ت میں 29میں سے 24ریاستوں میں گﺅ ہتھیا پر پابندی ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 48میں بھی کہا گیا ہے کہ گائے کی نسل کی حفاظت کی جائے اور دودھ دینے والے اور بھوکے جانور سمیت گﺅ ہتھیا پر روک لگائی جائے گی ...

امریکہ میں ہندوستانی سب سے خوشحال !

امریکی میڈیا رپورٹ میںحالیہ مردم شماری کے اعداد شمار کے بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے ہندوستانی خاندان امریکہ میں سب سے خوشحال ہیں نیو یار ک ٹائمس کے تجزیہ کے مطابق امریکہ میں ہندستانی خاندانوں کی سالانہ اوسط آمدنی 1,23700ڈالر ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ تناسخ 63,920ڈالر سالانہ ہے اسی طرح گریجویشن کرنے والوں کا قومی اوسط 34فیصدی ہے وہیں 79فیصدی ہندوستانی امریکی گریجویٹ ہیں خاندانی اسائس کے معاملے میں ہندوستانی امریکہ میں رہ رہے دیگر ایشائی گروپوں میں سب سے آگے ہیں تاروانی اور فلپینوں کے 97129اور 91ہزار امریکہ ڈالر کی اوسط خاندانی آمدنی کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر قومی سطح 33فیصدکے مقابلے میں 14فیصد ہندوستانیوں اوسط گھریلوں آمدنی 40ہزار ڈالر سے کم بتائی ہے وہیں بھارت میں ہندوستانی نژاد لوگوں کی کمپیوٹر سائنس فانینشیل مینجمنٹ اور میڈکل سمیت کئی سیکٹروں کی نوکریوں میں ان کی خاصی حصہ داری ہے اامریکہ میں کل نو فیصدی ڈاکٹر ہندوستانی نژاد ہیں ان میں سے آدھے سے زیادہ تاریکین وطن ہیں 2016میں ویست ورزینیا میں کام کر رہے اطفال امراض کے ڈاکٹر نہت گپتا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سکھا جے شوال کہتی ہیں...

سپرٹیگ کے دو ٹاور گرانے کا حکم!

سپریم کورٹ نے منگل کے روز نوئیڈا میں سپر ٹیگ کی ایم روائڈ کورٹ پروجیکٹ کے منزلہ دو ٹاورں کو قواعد کی خلاف ورزی کر تعمیر کرنے کے سبب انہیں مسمار کرنے کے جو احکامات دیئے وہ افسوس ناک تو ہیں ہی لیکن ساتھ ساتھ ان کے بلڈروں ااور اتھارٹی کے حکام کے لئے ایک سخت پیغام ہے جنہوں نے ملی بھگت کرکے ایسی غیر قانونی طور پر عمارتیں کھڑی کر لیں جن سے عوامی نقصان کے ساتھ ماحولیات کو بھی بھاری نقصان پہونچ سکتا تھا ۔ کورٹ نے کہاکہ ٹاور کو تین ماہ میں گرایا جائے سار اخرچ سپر ٹیگ اٹھائے گا اور سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نگرانی کرے گا بڑی عدالت نے کہا ریکارڈ سے صاف ہے کہ سال2006-2010تک معاملے میں نوئیڈا اتھارٹی کے افسروں کی ملی بھگت رہی ٹاور ٹی 16اور ٹی 17-میں بنانے میں تعمیراتی شرطوں کو خیال نہیں رکھا گیا اس لئے نا جائر تعمیرات سے سختی سے نمٹنا ضروری ہے ناجائز تعمیرات سٹی پلان کے بنیادی اصول پر حملہ ہے وہیں سپر ٹیگ کے مینزگ ڈائریکٹر موہت اروڑا نے کہا کہ ہم نظر ثان پٹیشن دائر کریں گے اتھارٹی نے کہا کہ وہ فیصلے کی تعمیل یقینی کرے گا در اصل اتھارٹی کی منظوری ملنے سے پہلے بلڈروں نے ان ٹاوروں کو بنانا شروع کر...

افغانستان میں امریکہ کی جنگ ختم!

اپنے داہنے ہاتھ میں رائفل پکڑے 82ویں ایئر بارن ڈویژن کمانڈر جنرل کرس ڈونل ہو پیر کی دیر رات سے ایک منٹ پہلے افغانستان سے اڑان بھرنے والے اخریکی امریکی فوجی بن گئے ہیں لیکن جہاز میں شوار ہونے سے پہلے کھینچی گئی ان کی تصویر تاریخ میں ہمیشہ کے لئے درج ہوگئی جسے خود شاید امریکہ کبھی بھلا نہ پائے گا پینٹا گون نے اسے ٹویٹ کرتے ہوئے افغانستان میں امریکہ کے فوجی آپریشن ختم ہونے کی جانکاری دی امریکہ نے طالبان کی طے میعاد سے پہلے ہی افغانستان میں اپنی موجودی پوری طرح سے ختم کر دی پیر کی دریر رات امریکہ کا آخری جنگی جہاز اپنے فوجیوں کو لیکر کابل ایئر ویس سے اڑا اس کے ساتھ ہی قریب 20سال تک افغانستان میں طالبان کے ساتھ چلنے والی امریکی جنگ بھی ختم ہوگئی ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اپنے کمانڈروں کی خطرناک واپسی کے لئے شکریہ ادا کیا انہوں نے کہ اب افغانستان میں ہماری فوجوں کی 20سال سے موجودگی ختم ہوگئی ہے میں اپنے کمانڈروں کا شکریہ اد ا کرنا چاہتا ہے بغیر کسی امریکی کی جان گنوائے انہوں نے افغانستان سے نازک حالات میں واپسی کو پورہ کیا جو 31اگست صبح کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی امریکہ کی افغا...

سپریم کورٹ کی تاریخ میں بنے کئی ریکارڈ!

سپریم کورٹ نے حال میں تقرر نئے نو جج صاحبان کو چیف جسٹس این وی رمن نے منگل کو حلف دلایا اس حلف برداری کے بعد کئی ایسے ریکارڈ بنے جو کبھی نہیں بنے تھے سپریم کورٹ میں اس سے پہلے نو ججوں کو کبھی حلف نہیں دلا یا گیا تھا ان نو نئے ججوںمیں تین خاتون جج شامل ہیں حلف برداری تقریب سپریم کورٹ کے این ایکسی کمپلیکش کے ایڈوٹوریم میں منعقد کی گئی یہ پہلا موقع ہے جب نو ججوں نے ایک ساتھ حلف لیا تین خاتون ججوں جسٹس وی وی ناگ رتن جو ایک ایسی جج ہیں جو 2027کے آس پاس دیش کی چیف جسٹس بنیں گی حالانکہ ان کی میعاد مختصر ہوگی اس کے علاوہ جسٹس پی ایم نرسمہا نے بھی حلف لیا جو مئی 2028کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں جسٹس نرسمہا سپریم کورٹ کے وکیل رہے ہیں انہیں بار کونسل سے سیدھا جج بنایا گیا ہے وہ ایڈیشنل سالی سیٹرجنرل رہتے ہوئے سرکار کے اہم ترین قانون داں رہے جس میں بڑی عدالتوں کی جج میں تقرری کا نظام ہے اس کی وکالت کر چکے ہیں وہ مجاہد آزادی پریوار سے آتے ہیں وہ سیدھے جج بننے والے نو ویں وکیل ہیں یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ سیدھے جج بننے والے ایک دن چیف جسٹس بنیں گے اس سے پہلے جسٹس ایس این سیکھری بھی وکیل سے سیدھے جج بنے ت...

افغان خاتون کےجاری ہوئےچھ ڈیتھ وارنٹ !

پچھلے چار سال سے دہلی کے بھوگل میں رہ رہی افغانستانی پناہ گزیں خاتون ایک جم ٹرینر ہے وہ اپنی 13-14سال کی بیٹیوں کو تعلیم دینے اور گزر بشر کے لئے وہ نوکری کرتی ہے لیکن یہ بات جب افغانستان میں طالبان آتنکی اور اس کے سابق شوہر کو پتہ چلی تو اس نے ایک ہفتے میں عورت کے نام سے چھ ڈیتھ وارنٹ جا ری کرو ا دیئے اس میں اس کے رشتہ دار نے کہا کہ دونوں بیٹیوں کو لیکر وہ افغانستان واپس نہیں آئے ورنہ طالبان اسے سزائے موت دے گا اس کے بعد سے یہ افغان خاتون بہت ڈری ہوئی ہے بھارت سرکار اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن سے مدد کی درخواست کر رہی ہے طالبان کے پچھلے عہد کے دوران جب وہ چودہ سال کی تھی تبھی اس کی شاد ی کر دی گئی تھی اس دوران افغانستان میں شادی سے پہلے لڑکیوں سے پوچھا تک نہیں جا تا تھا ان کا شوہر ان پر بڑا مظالم ڈھاتا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ شوہر خود بھی طالبانی آتنکی ہے تو اس سے طلا ق لینے کی بات کہی تو اس پر شوہر نے گردن و ہاتھ پر چاقو سے کئی وار کئے جس کے گہرے نشان اس کے جسم پر آج بھی ہیں ۔ شوہر نے اپنی ہی دو بڑی بیٹوں کو طالبان آتنکی وادیوں کو بیچ دیا ۔ چار سال پہلے کسی طرح وہ اپنی جان بچا کر اپ...

پیرا ولمپک میں بھارت کی شاندار پر فارمینس!

ٹوکیو اولمپک میں جاری پیرا اولمپک میں بھارت نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ اولمپک ایونٹ میں بھارت نے اب تک کل سات میڈل حاصل کئے ہیں جو پیرا اولمپک میں ہماری شاندار پر فارمینس ہے اس سے پہلے 1984اور 2016میں سب سے زیادہ چار میڈل جیتے تھے 53سال میں بھارت نے کل 19میڈل جیت چکے ہیں اس میں چھ گولڈ ہیں خاص بات یہ ہے کہ ٹوکیو پیرا اولمپک کے اختتام میں ابھی کچھ دن بچے ہوئے ہیں اس لئے میڈل بڑھنے کی امید ہے ٹوکیو میں اونی نے گولڈ جیتنے کے لئے ورلڈ ریکارڈ کی برابری کی ہے دوسری طرف سمت انتل نے بھالا تھرو میں دو بار نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ۔پھر اگلے تھرو میں 68.55میٹر کے ساتھ پھینک کر گولڈ میڈل جیتا 19سالہ اونی جہاں پیرا اولمپک میں ایسا کمال دکھانے والی پہلی ہندوستانی ایتھلیٹ ہیں وہیں سمت نے 68.55میٹر بھالا پھینک کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے بارہ سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں ریڈھ کی ہڈی کی چوٹ نے ان کے لئے چیلنج کھڑ اکر دیا تھا لیکن اس لڑکی اونی نے ہار نہیں مانی اور آج اس کارنامے کے ساتھ کروڑوں نوجوانوں کے لئے تلقین کا ذریعہ بن گئی ہیں ۔ دسکس تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے یوگیش بکونیا یا پھر اونچی چھلانگ می...

نتیجے کی پرواہ نہیں کسانوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا!

ہریانہ کے ضلع کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کو لیکر میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ہریانہ کے ویزر اعلیٰ منوہر لال کھٹر پر تلخ نقطہ چینی کی ہے اور انہوں نے کسانوں کو پٹوانے کا الزام لگاتے ہوئے لاٹھی چارج کا حکم دینے والے ایس ڈی ایم کو فوراً برخاست کرنے کی مانگ بھی کی ۔ کسان آندولن میں اب تک 600لوگوں کی موت ہو چکی ہے ملک نے کہا کہ ایس ڈی ایم عہدے پر بنے رہنے کے لئے لائق نہیں ہے اور اسے فوراً ہٹایا جانا چاہئے وزیر اعلیٰ پر ایس ڈی ایم کی سر پرستی کا الزام لگاتے ہوئے کہا سب کچھ ایس ڈی ایم کے اشارے پر ہوا میں نے مرکزی سرکار سے کسانوں پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کو کہا تھا مرکز کی طرف سے تو طاقت کا استعمال نہیں ہوا مگر ہریانہ میں کسانوں کو پٹوا رہے ہیں ملک کا کہنا ہے مجھے عہدے کا شوق نہیں ہے میں کسان کا بیٹا ہوں اس لئے اپنے لوگوں کے لئے آواز اٹھا تا رہوں گا چاہے اس کا جو بھی نتیجہ ہو اس کی پروا ہ نہیںبات بہت بڑی ہے کہ ایس ڈی کا بھی قصور ہو سکتا ہے سی ایم کو کسانوں سے معافی مانگی چاہئے ۔ جوائنٹ کسان مورچہ کے قومی ترجمان راکیس ٹکیت نے اتوار کو بستاڑہ چنگی پر دھرنے کی جگہ کے بعد...

طالبان سے پہلے سے ہی امریکہ ملا ہوا ہے!

نیشنل اسمبلی آف افغانستان (شوریٰ)کابل پرونس سے آزاد ممبر عبد الخالق جزائی نے کہا کہ افغان سرکار اور فوج نے طالبان کے سامنے سپردگی نہیں کی بلکہ اقتدار کی منتقلی کی گئی ہے طالبان اتنے جلدی کابل تک پہونچ جائے گا اور سب کچھ اس کے قبضے میں آجائے گا اس کا یقین کسی کو نہیں تھا فی الحال جو کچھ ہوا وہ پہلے سے ہی طے تھا ان کے پیچھے امریکہ کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے وہ طالبان سے ملا ہوا ہے پاکستان تو طالبان کا ایک فطری طور پر دوست ہے وہ مسلسل عدم استحکام پھیلانے میں لگا رہتا ہے اب چین بھی طالبان کے ساتھ ملی بھگت کر چکا ہے غزائی نے کہا اسے جانکاری ملی ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی اس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ طالبان چین کو زن یانگ صوبے میں کسی طرح کی بد امنی نہیں پھیلائے گا چین کی مشینری بھی شرط رکھ لے ، طالبان ماننے والا نہیںہے۔ عبد الخالق یہاں ایک ہندی اخبار دینک جاگرن سے بات چیت کر رہے تھے اس وقت گرو گرام کے سیکٹر 52میں وہ گیسٹ ہاو¿ س میں رہ رہے ہیں جب انہیں لگا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور طالبان کا کابل پر قبضہ ہوگیا تو انہوں نے دیش چھوڑنے کا فیصلہ کیا ایئ...

دانشوروں کا فرض ہے سرکار کے جھوٹ کا پردہ فاش کریں!

سپریم کورٹ کے جج ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ سماج کے دانشوروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ سرکار کے جھوٹ کا پردہ فاش کریں سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ایک لیکچرمیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جمہوری دیش میں سرکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانا اور جھوٹ پر جھوٹ اسٹڈیز و فرضی خبروں سے بچاو¿ کرنا بہت ضروری اور اہم ترین ہے جسٹس سی ایم چھاگڑا یادگاری میموریل لیکچر دیتے ہوئے شہریوں کے اقتدار سے سچ بولنے کا حق کے موضوع پر ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس چندر چوڑ نے کہا سچ کے لئے صرف سرکار بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور غیر سنجیدہ سرکاریں اقتدار کو مضبوط کرنے کے لئے جھوٹ پر مسلسل منحصر رہنے کے لئے جانی جاتی ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا بھر کے ملکوں میں کوویڈ 19-سے بیمار یا اموات کی ڈیٹا میں ہیرا پھیری کرنے کا ٹرینڈ بڑھ رہا ہے اس لئے سماج کے با اثر دانشور لوگوں کو سرکار کو جھوٹ کا اجاگر کریں ۔ ان کا تبصرہ کو ماہرین و رضا کاروں اور صحافیوں کے ذریعے ظاہر کی گئی تشویشات کے پس منظر میں سرکاروں کے خلاف دیکھا جا رہا ہے سرکاروں کے ذریعے انفیکشن کے پھیلاو¿ کو چھپانے کے لئے کوویڈ اعداد و شمار میں ہیرا پھیری ک...

ساو ¿تھ انڈیامیں کورونا وائرس میں زبردشت اچھال تشویش ناک!

بھارت میں فروری سے مئی کے درمیان کورونا وائرس کی بے حد خطرناک دوسری لہر کا گواہ بنا جون سے انفیکشن مریضوں کی تعداد میں قابل قدر کمی آنے لگی حالانکہ حالیہ ہفتوں میں کیرل میں نئے معملوںمیں اچھال نے مقامی انتظامیہ کی ایک بار پھرسے پریشانیاں بڑھا دی ہیں کیرل میں کوویڈ 19کے 31445نئے مریضوں کی پہچان کی گئی اس لحاظ سے دیکھیں تو قومی سطح پر درج کل مریضوںمیں کیرل کی حصہ داری دو تہائی سے زیادہ تھی دیش کے ساو¿تھ و یسٹ اور ساو¿تھ ایسٹ حصے میں صورتحال دیگر ریاستوں میںبڑھی تعداد میں مریض سامنے آرہے ہیں ۔ بھارت میں اتوار کو ختم ہوئے ہفتے کے دوران کورونا کے نئے مریضوںمیں ہفتے وار 24انفیکش فی دس لاکھ آبادی درج کئے گئے یہ اوسط بڑھ کر 25.3پہونچ گیا ہے دیکھنے میں یہ بھلے ہی 5فیصد کا اضافہ لگتا ہے جس کے لئے خاص طور پر کیرل میں کورونا کا بڑھتا قہر مانا جا رہا ہے پچھلے ہفتے دیش بھر میں سامنے آئے کورونا کے 58فیصدی سے زیادہ معاملے کیرل سے جڑے ہوئے ہیں ریاست میں فی دس لاکھ آبادی پر 561نئے مریضوں کی پہچان کی گئی ہے ۔ اگر کیرل کے مریضوں کو الگ کر دیا جائے تو یہ تعداد گھٹ کر محذ 10لاکھ پر 11مریض رہ جاتی ہے وہیں ...

طالبان کی امیج خراب کرنے کیلئے کابل دھماکہ!

اسلامک اسٹیٹ نے گذشتہ پندرہ اگست کو افغانستا ن پر طالبانی قبضہ ہونے کے بعدکئے گئے اپنے حملے (کابل ہوائی اڈہ)کی ذمہ داری لی ہے ا س نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کی شام کابل ایئر پورٹ پر ایک فدائی بم دھماکے کو انظام دیا تھا جس میں سو سے زائد لوگوں کی موت ہوئی تھی ان میں تیرہ امریکی فوجی بھی شامل تھے ۔ اسلامک اسٹیٹ نے کہا کہ ان کا آپریشن کابل میں امریکی فوج اور طالبانی کٹر پسندوں کے سیکورٹی گھیرے کو کھلی چنوتی دی تھی پندرہ اگست کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کی حکومت میں ایک طرح کی مضبوطی آگئی ہے اور کابل میں سیکورٹی سسٹم بنائے رکھنے کے نام پر بدری 313بر گریڈ اور فتح فورس جیسی اسپیشل فورسیز کو گس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں تک سیکورٹی میں سیندھ لگنے کی بات ہے تو طالبان نے امریکہ کا ایئر پورٹی سیکورٹی کا انچارج بتاتے ہوئے اسی پر لا پرواہی کا الزام مڑ دیا ہے لیکن اس حملے سے اسلامک اسٹیٹ نے ایک تیرسے دو شکار کئے ہیں اس حملے نے امریکہ اور طالبان کی دونوں کی ساک کو نقصان پہونچایا ہے یہ حملہ بتاتا ہے کہ حملے کی وارننگ ہونے کے باوجود امریکہ اور طالبان سیکورٹی ن...

70برس میں بنے اثاثے بیچ رہی ہے مودی سرکار !

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نیشنل مونو ٹرائزیشن پائپ لائن میں (این ایم پی )لانچ کی اس کے ساتھ ہی مخلف سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں میں حصہ داری بیچ کر یا پراپرٹی کو پٹے پر دیکر کل 6لاکھ کروڑ روپئے کا نشانہ ہے وزارت مالیات نے اس کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پٹے پر دینے کی کاروائی چار سال یعنیٰ 2025تک مرحلے وار طریقے سے چلے گی نرملا سیتا رمن نے صاف کیا جن سڑکوں ، ریلوے اسٹیشن یا ایئر پورٹ کو پٹے پر دیا جائے گا اس کا مالکانہ حق سرکار کے پاس ہی رہے گا۔ پٹہ ایک طے میعاد کے لئے ہوگا اس کے بعد اس کے بعد پورا اسٹرکچر سرکار کے پاس آجائے گا ۔ سڑکوں ، ریلوے سے سب سے زیادہ تین لاکھ کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کی تیار ی ہے۔ ہائیوے 1.6لاکھ کروڑ ، ریلوے 1.5لاکھ کروڑ پاور ٹرانس مشن 45ہزار کروڑ ، پاور جنریشن 39832کروڑ کا نشانہ رکھا ہے ۔ ٹیلی کام 35100کروڑ ویئر ہاوسنگ 28900کروڑ مل سکتے ہیں ۔ نیشنل گیس پائپ لائن 24462کروڑ پروڈیکٹ پائپ لائن 22504کروڑ ، کھدان 28474کروڑ جہاز رانی 20782کروڑ ہوائی اڈے 12828کروڑ اسٹیڈیم 11950کروڑ ارب ریل اسٹیٹ 15000کروڑ ان میں زیادہ تر پراپرٹی دہلی میں ہے ۔ سرکار کے اس فیصلے کی ...

اب نارکو ٹیرارزم کا خطرہ !

دہلی پولس دیش کی سبھی اینٹی نارکوٹیکس ایجنسیاں اب پہلے سے زیادہ الرٹ پر ہیں افغانستان پر طالبان قبضی کے بعد بھارت نے نارکو ٹیرا رزم کو لیکر بڑے خطرے کے طور پر خفیہ ایجنسیوں نے آگاہ کیا ہے اس بات کی تصدیق نارکوٹیکس کنٹرول اور دہلی پولس کے اعلیٰ افسروں نے کی ہے دہلی سمیت بھارت کی سبھی سر حدوں اور سمندری علاقوںمیں مزید چوکسی بڑھانے کے احکامات ہیں ساتھ ہی ڈرگس کے نئے روٹ پر کون سے ہاٹ اسپاٹ ہو سکتے ہیں ان کی پہچان کی جا رہی ہے خفیہ ایجنسیوں کو الیکٹرانک اور شخصی سرویلانس بڑھائے جانے کو کہا گیا ہے ذرائع نے بتایا انٹر نیشنل ڈرگ سینڈی کیٹ ہینڈلروں کے لئے این سی آر سمیت کئی بڑے شہر ابھرتی مارکیٹ ہے اسے ایسے بھی دیکھ سکتے ہیں کی پچھلے مہینے جولائی میں دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے فریدآباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ڈرگ کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ بر آمد کیا ہے یہ این سی آر سے مہنگی تھی اس کی مقدار قریب 54کلو بتائی جا تی ہے جس کی قیمت 25سو کرروڑ روپئے ہیں اس سپلائی کا ماسٹر مائنڈ ایک افغانی تھا جس کے ساتھ اس ڈرگ کے کاروبار میں تین ہندوستانی بھی شامل تھے ڈرگ کنٹرول اب بھارت میں کافی پیر جمع چکا ہے...

بم دھماکوں سے دہل اٹھا کابل ہوائی اڈہ!

طالبان کے قبضے سے بھاگ رہے ہزاروں لاچار لوگوں کو نشانہ بنا کر جمعرات کے روز دو فدائی دھماکوں سے کابل ہوائی اڈہ دہل گیا ان میں سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی متعدد زخمی ہوئے ہیں جس وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے وہیں بم دھماکے سے ایک دن بعد یعنیٰ جمعہ سے افغانستان سے شہریوں کو واپس لانے کے لئے پھر سے پروازیں شروع ہو گئی آتنکی گروپ تنظیم خراسن نے حملے کی ذمہ داری لی ہے وہیں وائٹ ہاو¿س کور کرنے والے صحافی جیک ملر نے دعویٰ کیا کہ دھماکوں میں 11امریکین مرین اور ایک کمانڈو کی بھی مو ت ہوئی ہے یہ امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ امریکین مرینو کی موت ہے کئی ملکوں کو حملے کی خفیہ اطلاع پہلے سے تھی انہوں نے لوگوں کو کابل ایئر پورٹ سے دور رہنے کی ہدایت بھی دی تھی لیکن بگڑتے حالات کے سبب کابل چھوڑنے کی جد وجہد میں لگے لوگا اس ہدایت کو نظر انداز کر بڑی تعداد میں ہوائی اڈے کے آس پاس جمع تھا پہلا دھماکہ ہوائی اڈے کے مشرقی گیٹ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بیرن ہوٹل کے پاس ہوا اس فدائی حملے کے لئے پاکستان بھی شبہ کے دائرے میں آتا دکھائی دے رہا ہے افغان زرائع کے مطابق امن عمل کے دوران کئی خط...