اشاعتیں

Fatwa لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نئے فتوے: مسلم خواتین بیوٹی پارلر میں نہ کام کریں، مرد دوسری شادی سے بچیں

تصویر
 Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 22 March 2012 انل نریندر دیوبندی مسلک کی سب سے بڑی اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے فتوے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دیوبند نے ایک فیصلے میں خواتین کے بیوٹی پارلر میں کام کرنے سے منع کیا ہے، ایسا کرنا شریعت کے خلاف ہے۔ دیوبند کے اس فیصلے پر سیاسی سطح پر اور سماجی سطح پر تلخ رد عمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ مسلم لیڈروں نے اس فیصلے کو عورتوں کی سماجی و اقتصادی بھلائی کے نکتہ نظر سے اسے غلط مانا ہے۔ کانگریس کے ترجمان راشد علوی نے کنی کاٹتے ہوئے کہا کہ کسی مذہبی معاملے میں رد عمل ظاہر کرنا ٹھیک نہیں ہے وہیں بھاجپا کی ترجمان نرملا سیتا رمن کہتی ہیں کے مسلم خواتین کو آگے بڑھنے کی اسی طرح آزادی ہونی چاہئے جس طرح دیگر مذاہب کی خواتین کو ملی ہوئی ہے۔ فتوے خواتین کی اقتصادی و سماجی فروغ میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں۔ دوسری طرف راجیہ سبھا کے آزاد ایم پی محمد عدیب کا کہنا ہے دیکھنا چاہئے کے دیوبند نے یہ فتوی کیو جاری کیا؟ ان کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند سے کسی نے پوچھا ہوگا۔ اگر کسی بیوٹی پارلر میں مرد بھی آتے ہی...