تبدیلی مذہب نے بی جے پی کو دھرم سنکٹ میں ڈالا!
آگرہ میں ’’گھر واپسی‘‘ کے نام پر جو کچھ ہوا اس نے طول تو پکڑا ہی تھا خاص کر اس لئے کہ جو مسلم مبینہ طور پر ہندو دھرم میں لوٹے وہ ہی سوال کھڑے کررہے ہیں۔سنسد سے لیکر سڑک تک اسے لیکر سوال اٹھ رہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اس بات پر اتنا ہنگامہ ہوا کہ مرکزی سرکار نے اس سے دامن جھاڑتے ہوئے کہا کہ یہ راجیہ سرکار کا معاملہ ہے۔ غور طلب ہے کہ آگرہ میں سوموار کو ’’گھرواپسی‘‘ کے نام پر قریب 60 مسلم پریواروں کا تبدیلی مذہب کرایا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ’’گھر واپسی‘‘ کا یہ انعقاد جلدبازی میں اور دکھاوے کے لئے کیا گیا۔ آر ایس ایس اور بجرنگ دل نے دعوی کیا کہ یہ اپنی مرضی سے ہندوبنے ہیں لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں ان پریواروں کے کچھ ممبرا ن نے کہا کہ تبدیلی مذہب کا یہ ناٹک انہیں طرح طرح کے لالچ دیکر کرایا گیا ہے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں ادھار کارڈ اور پلاٹ جیسی سہولیات دستیاب کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ جو بھی ہو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بھارت میں ایک وقت میں بہت سے لوگوں کو زور زبردستی سے اسلام قبول کرایاگیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی تمام مسلم یہ قبول کرتے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد ہندو تھے لیکن ان کی’’ گھر...