شراب دکانو ں کی نیلامی سے ملے نو ہزار کروڑ روپے!
دہلی سرکار کو اب نئی شراب پالیسی کے تحت نئے تعین 32زونو میں چھوٹی دکانو ں کے شراب لائسنس کی نیلامی سے بڑ ے پیمانے پر محصول حاصل ہو ا ہے اس دوران سرکا ر کو کچھ زون میں ریزرو پرائس کے مقاملے میں 50فیصد سے زیادہ پیسہ ملا ہے اس طرح سے دہلی سرکار کو نو ہزار کروڑ روپے ملے ہیں اس سے پہلے منیش سسودیا نے دس ہزار کروڑ ملنے کا اندازہ لگایا تھا ۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں یہ رقم 27فیصدی زیادہ ہے کچھ زون ایسے ہےں جہا ں توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے اور کچھ ایسے ہیں جہا ں توقع سے کم ہوئی ہے دہلی سرکار کو ایئر پورٹ زون میں بہت زیادہ کمائی ہوئی ہے ۔ جہاں شراب کی دس دکانو ں کے لئے 105کروڑ روپے کی سالانہ ریزو پرائس کے مقابلے میں 236کروڑ روپے سرکار کو حاصل ہوئے ہیں سرکار کے مطابق سب سے زیادہ پسندیدہ ایئر پورٹ زون کا لائسنس پوڈوچیری کی ایک کمپنی کو ملا ۔ جبکہ 27شراب دکانوں والے زون 17کا ریزو پرائس 226کروڑ روپے تھا لیکن اس کی بولی 227کروڑ روپے تک رہی ۔اس زون میں کشن گنج ، روہنی کا حصہ ،آدرش نگر ، برج واسن ،کونڈلی وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ (انل نریندر )