بھاجپا کی چالیس دن پہلے ہی بلا مقابلہ جیت !
گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ پر پیر کو بھاجپا کے مکیش دلال بلامقابلہ چنے گئے ۔بسپا امیدوار پیارے لال بھارتی اور چار آزاد امیدوار سمیت آٹھ امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔گجرات میں پہلی بار کوئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے ۔1984 سے سورت سیٹ پر بھاجپا جیت رہی ہے ۔اس سیٹ پر 7 مئی کو ووٹ ڈالے جانے تھے ۔کانگریسی امیدوار نیلیش کرمانی اور ڈمی امیدوار کا نامزدگی تجویزکاروں کے دستخط میں خامی کے چلتے اتوار کو خارج کر دیا گیا تھا ۔روزنامہ ہندی بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق سورت میںبھاجپا کی بلامقابلہ جیت کے لئے کانگریس امیدوار نیلیش کرمانی نے ہی بھاجپا سے ہاتھ ملا لیا تھا ۔بھاجپا کی جانب سے کومانی کو آپریشن بلامقابلہ اسکرپٹ ملی ۔اس کے مطابق ہی کرمانی نے کانگریس کی پردیش یونٹ کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے پینترے چل دئیے ۔کومانی نے اپنی نامزدگی کاغذ پرتصدیق کنندگان میں کانگریس کیڈر ورکروں کو واقف کروانے کے بجائے اپنے رشتہ داروں اور قریبیوں کو ساتھ رکھا ۔کوبانی نے اپنے پرچہ میں تصدیق کنندہ بہنوئی یکدیپ ساولیہ اور بزنس پارٹر دھامولیا اور رمیش پولرا کو بنایا ۔نیلیش کومانی نے کانگریس پارٹی کے ڈمی امیدو...