کجریوال کے الزامات کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے!
انڈیا اگینسٹ کرپشن کے لیڈر اروند کجریوال نے بدھوار کو بھی الزامات کی مزائلیں داغیں۔ اس بار ان کے نشانے پر دیش کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی تھے۔کجریوال نے اس مرتبہ نئی بوتل میں پرانی شراب کے انداز میں کوئی نیا خلاصہ تو نہیں کیا لیکن ہاں اس بار انہوں نے ایسا اشو ضرور اٹھایا ہے جو جانتے تو سب ہیں لیکن بولتا کوئی نہیں۔ امبانی کے ساتھ ساتھ کجریوال نے اس بار وزیر اعظم، صدر اور بھاجپا کو بھی کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔ الزام لگایا کہ مرکز میں چاہے سرکار کانگریس کی قیادت والی ہو یا بھاجپا کی یہ سب بڑے صنعتی گھرانوں کے اشاروں پر ہی چلتی ہیں۔ بدھوار کو اروند کجریوال اور ان کے ساتھی پرشانت بھوشن نے دعوی کیا ہے کہ مکیش امبانی کی ریلائنس گروپ یوپی اے سرکار میں کئی بڑے سیاسی فیصلوں کو اثر انداز کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ کئی وزارتوں میں وزیر اسی صنعتی گروپ کی مرضی سے بنائے جاتے ہیں۔ ثبوت کے طور پر انہوں نے صنعتی لابسٹ نیرا راڈیا کے دو آڈیو کلپ بھی جاری کئے۔ کجریوال نے وزیراعظم پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ دیش منموہن سنگھ نہیں بلکہ مکیش امبانی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے صدر جمہوریہ اور سابق وزیر خزانہ پرنب م...