لوک سبھا چناؤ دنگل: این ڈی اے بنام یوپی اے محاذ!
لوک سبھا چناؤ کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیاں چناؤ سے پہلے اتحاد کو قطعی شکل دینے میں لگ گئی ہیں۔ فی الحال جو سیاسی حالات دکھائی دے رہے ہیں اس میں تین یا چار محاذ بننے کا امکان نظر آرہا ہے۔پہلا محاذ کانگریس کی رہنمائی والا یوپی اے ہے ، دوسرا بھاجپا کی رہنمائی والا این ڈی اے ہے اور تیسرا ممکنہ تیسرا مورچہ اور چوتھا ہے عام آدمی پارٹی۔کانگریس کی رہنمائی والے یوپی اے کی اگر بات کریں تو یہ محاذ پچھلے 10 سال سے اقتدار میں ہے لیکن مسلسل کرپشن اور گھوٹالوں اور مہنگائی ، بے روزگاری ، بگڑتا قانون و نظم کے الزامات اور کمزور پڑتی کانگریس کی اس مرتبہ پوزیشن بہت ڈانواڈول ہے۔ ڈوبتے جہاز کی حالت میں آیا یوپی اے محاذ سے کئی اتحادی پارٹیاں بھاگ چکی ہیں اور کئی پارٹیاں بھاگنے کی تیاری میں لگی ہیں۔ ان میں ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے خاص ہیں۔ بہار میں لالو نے کانگریس کو اپنی شرطوں پر تال میل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ آندھرا پردیش میں ٹی آر ایس اور اترپردیش میں راشٹریہ لوک دل کے ساتھ اتحاد کی تیاری چل رہی ہے۔ کانگریس پارٹی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرنے اور چناؤ کمپین میں بھی بھاجپا سے پیچھے چل رہ...