فلپ ہیوج کی موت سے غم میں ڈوبی کرکٹ دنیا
صرف 25 سال کی عمر میں دنیا کو ا لوداع کہنے والے مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی فلپ ہیوج کی موت سے پوری کرکٹ دنیا صدمے میں ہے آسٹریلیا میں ماتم چھایا ہوا ہے آسٹریلیائی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوج کو منگل کے روز شوفلڈ شیلڈ اور نیو ساؤتھ ویلرز کے ساتھ میچ میں ایک باؤنسر بال جو کہ ساتھی آسٹریلیائی کھلاڑی سین ایورنے پھینکی جوکہ اس کے سرپر لگی تھی۔ حالانکہ ایورنے ہیلمیٹ پہنا ہوا تھالیکن اس کے باوجود چوٹ اتنی گہری اورخطرناک تھی کہ وہ زندگی اور موت کے بیچ لٹک رہا اور آخر کار ہیوج جمعہ کے روز اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہیوج ساؤتھ آسٹریلیا کی جانب سے سلامی بلے باز کے طور پر اتریں تھے اور انہو ں نے آف سینچری بھی بنائی۔جب وہ 63 رن پر کھیل رہے تھے تو حریف ٹیم نیو ساؤتھ ویلیز کے تیز گیندبازسین ایور نے ایک باؤنسر بال پھینکی جو ہیوج کے سر پر جالگی۔ بال لگنے کے بعد کچھ پل کے لئے ہیوج نے اپنے ہاتھ گھٹنوں پر لگے اور پھرپیچ پر منہ کے پل گرپڑیں۔ میڈیکل اسٹاف اورکھلاڑی دوڑ کر ان کے پاس پہنچے۔ اورانہیں منہ سے سانس دلانے کی کوشش کی اور 40 منٹ تک علاج کیا۔ کوئی فائدہ نہ ہونے پر ہیوج کو سڈنی کے سینٹ وینسیٹ ہاسپٹل لے جایا گی...