کانگریس بھاجپا مکت فیڈرل کے امکانات
ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی دہلی دورہ اتفاقاًنہیں ہے ایسا لگتاہے کہ ممتا دہلی صرف این سی آر کے اشوکی وجہ سے نہیں آئی ہیں ۔ان کا بڑا مقصداین سی آر کے بہانہ اپوزیشن پارٹیوں کو بھاجپا کے خلاف متحد کرنا اور کانگریس بھاجپا سے ہٹ کر ایک الگ فیڈ رل فرنٹ بنا نا جس کی کمان وہ خو د سنبھالیں گی ۔ کانگریس کے بجائے ممتا کے من میں فیڈرل فرنٹ بنے کی قواعد بڑھی ہے۔ آسام میں شہریت رجسٹر میں 40لاکھ لوگوں نے نام نہ ہونے کامعاملہ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔اس میں ابھی کچھ تبدیلی ہونا باقی ہے ۔پھر چناؤ کمیشن نے یہ صاف کردیا ہے کہ این سی آر میں نام نہ ہونے کی وجہ سے چناؤ میں ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔یہ واضح ہوگیا کہ جن 40لاکھ لوگوں کانام شہریت رجسٹر سے غائب ہے وہ اپنی شہریت کاثبوت دیکر رجسٹر میں اپنا نام شامل کرواسکتے ہیں لیکن اس سب کے باوجو د ممتا نے سرکار کو گھیر نے کیلئے بڑا اشو بنالیا ہے اور اس بہانے اپوزیشن اتحاد کروانے میں لگ گئی ہیں اپنی اس مہم میں ممتا 2019کے تیسرے مورچے نیتا کے طور پر دعوے داری کو دھار دینے کی کوشش میں ہے ممتا کو لگ رہا ہے کہ 25019لوک سبھا چناؤ میں بھاجپا کو اکیلے روکنے کا دم کانگریس...