فاروق اور عمر عبداللہ دونوں ہی کٹگھرے میں

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 11th Octo ber 2011 انل نریندر پچھلے کچھ دنوں سے کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ سرخیوں میں ہیں اور کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر کی پر اسرار حالت میں موت پر سیاست جاری ہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس کے ایک نیتا سید محمد یوسف کی موت سے ایک بھاری تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ یوسف کا الزام ہے کہ اس نے نیشنل کانفرنس کے دو لیڈروں سے کل ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لئے تھے ان دونوں لیڈروں سے اس پیسے کے عوض میں سرکار نے کچھ کام کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔ کام نہیں کیا تو جھگڑا وزیر اعلی عمر عبداللہ تک پہنچا۔ شکایت کنندہ اور ملزم کو وزیر اعلی کے کیمپ آفس بلایا گیا۔ بعد میں یوسف کی پر اسرار حالت میں موت ہوگئی۔اس دوران ایک چشم دید گواہ سامنے آگیا۔ اس نے دعوی کیا کہ فاروق عبداللہ۔ عمر سرکار نے کسی کو وزیر بنانے یا ممبر اسمبلی بنوانے کے لئے پیسے وصولتے تھے۔ واقعے کے بعد چشم دید اور نیشنل کانفرنس کے ہی ورکر سلمان ریشی نے نیوز چینل کو دئے گئے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ موت سے پہلے عمر عبداللہ اور یوسف کے درمیان پیسے کے لین دین کو لیکر جھ...