بھاجپا کو کسی بھی چناؤ میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے 2019 کے لوک سبھا چناؤ میں 50فیصد ووٹ حاصل کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔ حالانکہ آج تک کی تاریخ میں بھاجپا اس نمبر کو کبھی نہیں چھو پائی،یہاں تک کہ اسمبلی انتخابات میں بھی نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں گجرات کی عوام نے چار بار کسی پارٹی کو آدھے سے زیادہ ووٹ دئے مگر ہر بار یہ پارٹی کانگریس رہی۔ دراصل وہ کم ووٹ فیصد سے بھی زیادہ سیٹیں لے آتی ہے۔ بھاجپا کو لوک سبھا چناؤ 2014 میں سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور یہ کل 30 فیصد تھے جبکہ 1984 میں عام چناؤ میں کانگریس کو 49 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 2014 کے بعد 14 ریاستوں میں بھاجپا کا ووٹ شیئر گھٹتا چلا گیا۔ 1996 لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کو 28.80 فیصد ووٹ ملے اور اس کے کھاتے میں 140 سیٹیں آئیں تھیں جبکہ بھاجپا کو 20.29 فیصد ووٹ اور 161 سیٹیں ملی تھیں۔1999 کے چناؤ میں کانگریس کو 28.30 فیصد ووٹ ملے اور 114 سیٹیں ملیں۔ بھاجپا کو 23.75فیصدی ووٹ اور 182 سیٹیں ملیں۔ 2014 کے بعد 14 ریاستوں میں بھاجپا کا ووٹ شیئر گھٹا ہے۔ 19 ریاستوں میں بڑھا جبکہ کانگریس کا ووٹ شیئر 10 ریاستوں میں بڑھا اور 13 ریاستوں میں گھٹا۔ زی...